رات کی رانی کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں رات کی رانی ایک پودا ہے جس کی خوشبو سے پورا علاقہ مہک جاتا ہے اس پر سفید رنگ کے پھول اگتے ہیں اس کی خوشبو کا تو ہر کوئی دیوانہ ہوتا ہے لیکن اس کا استعمال صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
رات کی رانی صحت کے لئے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں میں علاج کے طور پر بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے اعصابی بیماریوں اور مرگی کی بیماری کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔مزید معلومات حاصل کرنے کے لیےمرہم ڈاٹ پی کےکی ویب سائٹ پہ ڈاکٹر سے 03111222398 پر رابطہ کریں۔
رات کی رانی کے پودے کے طبی فوائد
رات کی رانی کا پھول ایک خوشبودار اور خوبصورت پھول ہونے کے ساتھ اس میں صحت کے لیے مختلف فوائد بھی موجود ہے اس پودے میں اینٹی اکسیڈینٹ اینٹی بیکٹیریل اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہیں ماہرین صحت بھی اس کے صحت سے متعلق فوائد کا ذکر کرتے ہیں۔
رات کی رانی سے خشک کھانسی کا علاج
رات کی رانی کے چند پتے لیں اور اسے پیس لیں اور اس کا رس میں شہد شامل کر لیں اور اسے پانی میں ملا کر پی لیں خشک کھانسی ختم ہوجائے گی اور جلد آرام آجائے گا۔
رات کی رانی سے نزلہ زکام کا علاج
سب سے پہلے رات کی رانی کے پھولوں کو ابال لیں اور اس کے پتوں کو پانی میں اتنا پکائیں کے اس کا قہوہ بن جائے اور پھر اس قہوے کو پی لیں موسم سرما میں اس قہوے کا روزانہ استعمال نزلہ اور زکام سے بچاتا ہے۔
رات کی رانی سے بخار کا علاج
بخار کے علاج کے لیے 3 گرام رات کی رانی کے چھال 2 گرام پتے اور تلسی کے کچھ پتوں کو ایک ساتھ پانی میں ملا کرابال لیں اور اس پانی کا استعمال دن میں 2 سے 3 بار کریں اس سے بخار میں بہت کمی محسوس ہوگی ملیریا سے ہونے والے انفیکشن میں اس کا استعمال مفید ہے۔
رات کی رانی سے ڈپریشن کا علاج
پٹھوں کا کھنچاؤ یا اعصابی کمزوری سے کوئی بھی انسان ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کا شکار ہو سکتا ہے رات کی رانی کے پتوں کا استعمال ان سب چیزوں سے نجات دلاتا ہے اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے مریض اس کے استعمال سے پرسکون نیند پوری کرسکتے ہے۔
رات کی رانی سے شیٹیکا کا علاج
اس کے چند پتوں کو پیس لیں اور پانی میں ابال کرچھان لیں اور اس پانی کو دن میں دو بار خالی پیٹ پی لیں شیٹکا کے درد میں آرام آجائے گا۔
کھجور مردوں اور عورتوں کے لیے بھرپور فوائد والا حیرت انگیز پھل (Dates)
رات کی رانی گھٹیا کے درد کے لیے مفید
گھٹیا کےدرد اور سوجن میں اس کا استعمال مفید ہے اس کے پتے پھولوں اور چھال کو 200 ملی لیٹر پانی میں ابال لیں جب پانی 50 ملی لیٹر رہ جائے تواسے نیم گرم پی لیں اس سے آرام اجائے گا
رات کی رانی پیٹ کے کیڑوں کے لیے مفید
اس کے پتوں اور پھولوں کا رس نکال کر اس میں چینی اور تھوڑا پانی ملا لیں اور پی لیں اس سے کافی افاقہ ہو گا۔
درد اور سوجن میں آرام
اس کے چند پتوں کو پانی میں ابال کر دن میں ایک یا دو بار پینے سے جسم کے درد میں آرام اجاتا ہے اور سوجن بھی کم ہوجاتی ہے جلد کے جلنے اور زخموں اور جلد کی سوزش کے لیے بھی اس کا استعمال مفید ہے۔
رات کی رانی سے مرگی کے مرض کا علاج
مرگی کے مرض کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں اور پھولوں کے رس کو محتلف بیماریوں میں ہونے والے انفیکشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں اور رس کو مختلف بیکٹریا اور جراثیم کش ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
رات کی رانی سے ٹیومرکا علاج
ٹیومرکی نشوونما کو روکنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں کے عرق کو درد اور دوسرے اعصابی عدم توازن کے علاج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
وہ ممالک جہاں زیادہ سردی ہوتی ہے اسے جلد کے پھٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے چین میں جلد کے جلنے اور سوزش کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے گرمی میں جسے زیادہ پسینہ آتا ہو اگر اس کے رس کو پانی میں شامل کر کے غسل کیا جائے تو جسم سارا دن مہکتا رہے گا۔
رات کی رانی ایک چمکدار اور خوشبودار پودا ہے اسی وجہ سے اسے دنیا بھر میں متعارف کروایا گیا اسے بیج پلانٹ کےطور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے پتوں اور پھولوں کو مختلف دواؤں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
اسے کاشت بھی کیا جاتا ہے اسے گھر میں یا ٹھنڈی آب وہوا میں کنزرویٹری کے طور پر بھی اگایا جاتا ہے اس کے پھولوں کو سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں نیپال میں لوگ اس کے پتوں اور پھولوں کو روحانی شفاء حاصل کرنے کے لیے کھاتے ہیں اور سوکھے ہوئے پتوں کو تمباکو نوشی کے لیے استعمال کرتے ہیں مچھر بھگانے کے لیے بھی اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔