چہرے کی جلدی پر نشانات کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔ ایسا عمر بھڑنے کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اور جوانی میں بھی چہرے کی جلدی پر نشانات ہو سکتے ہیں۔ ہماری شخصیت میں میں چہرہ ایک بنیادی خیثیت رکھتا ہے دیکھنے والوں کی پہلی نظر چہرے پر ہی جاتی ہے۔
اگر آپ کے چہرے پر مختلیف قسم کے نشانات ہیں تو ہو سکتا ہے یہ کسی بیماری کی وجہ سے ہوں یا آپ کو جلد کا کوئی مسئلہ ہو۔ لیکن کسی بھی صورت میں ہمیں لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بیرونی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اندرونی خوبصورتی بھی اتنی ہی اہم ہے۔
اگر آپ کے چہرے پر نشانات ہیں اور آپ کو معلوم نہیں ہے کہ یہ کس بیماری کی طرف اشارہ ہے تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ کا ساتھ نہ چھوڑیں اور آگاہی حاصل کریں۔
چہرے کی جلدی پر نشانات
بہت سے چائینیز ڈاکٹر ہمارے چہرے کو صحت کی کھڑکی کہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری جلد کسی بھی خرابی اور جسمانی کام میں تبدیلی پر حساس ردِعمل ظاہر کرتی ہے۔ یعنی اگر ہمارے چہرے پر اگر دانے نکل آتے ہیں تو ہمیں اپنی اندرونی اعضاء کے کس حصے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کے چہرے کی جلدی پر ان حصوں میں نشانات ہیں تو آپ کن مسائل میں مبتلا ہیں ہم یہ جانتے ہیں؛
پیشانی اور آئی برو پر نشان
اگر آپ کی پیشانی یا بھنوؤں پر کوئی نشان یا دانہ نکلتا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی ہے اس کے علاوہ بھنوؤں کے درمیان جو جگہ ہے وہ ہمارے جگر کے کام اور کارگردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کو اپنے معدے اور جگر کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کی بھی پیشانی پر نشان ہوتا ہے تو آپ ایسی غذا کا استعمال کریں جن میں چکنائی کی مقدار کم ہو اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ کا استعمال ترک کریں۔ تلی ہوئی اشیاؤں کا استعمال بھی کم کریں۔اس کے علاوہ الکحل کا استعمال آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
ناک پر نشان
اگر آپ کی ناک پر کیل مہاسے بنتے ہیں تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو قلبی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تناؤ ہے۔ اگر ہم اضطراب یا پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں تو ہمیں دل کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔ ہمیں اپنے دل اور چہرے کی جلدی کی حفاظت پر غور کرنا چاہیے۔
ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی نیند کا شیڈول بنانا چاہیے۔ اس میں زیادہ کثرت سے آرام کریں اور خوش رہنے مواقع تلاش کریں۔
کان پر نشانات
چینی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آپ کے کانوں کا آپ کے گردے اور پیشاب کے نظام کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ اگر آپ کے کانوں پر کوئی بھی نشان بنتے ہیں تو آپ کو چائے اور کافی کا استعمال کم کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہمیں نمک کا استعمال بھی کم کرنا چاہیے اس کی وجہ سے ہم بلڈ پریشر کے مرض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔
گردوں کی صحت کے لئے بھی نمک کا زیادہ استعمال ٹھیک نہیں ہے۔ ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔
رخسار اور رخسار کی ہڈیاں
گال اور گال کی ہڈیاں آپ کی پھیھپڑوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ چہرے کی جلد پر نشانات سے ہم دوسروں کسی بھی اعضاء کی بیماری کے بارے میں جانتے ہیں۔ گال پر ہونے والے نشانات آپ کے نظامِ تنفس کی صحت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گالوں کئ نچلے حصے پر نشان آپ کے دانتوں کے مسائل کو ظاہر کرتے ہیں۔
الرجی بھی س کی وجہ ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں ہمیں نظامِ تنفس پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمیں سب سے پہلے چہل قدمی کرنی چاہیے۔ تازہ ہوا لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کو ترک کردیں اور تمباکو نوشی والی جگہوں سے بھی پرہیز کریں۔ میٹھی چیزیں کم کھائیں اس کے علاوہ میٹھے مشروبات سے بھی پرہیز کریں۔
چہرے کی جلدی پر نشانات کی صورت میں مرہم دآٹ پی کے کی وب سائٹ سے اچھے ڈاکٹر سے ملیں۔
ہونٹ
اگر آپ کی چہرے کی جلد پر ہونٹوں کے اردگر کوئی نشان ہیں تو یہ ہمیں ہاضمے کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آنتوں کا مسئلہ اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔ آپ اپنے ہاضمے کے مسئلے کے حل کے لئے فاسٹ فوڈ سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔ اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ فائبر کا استعمال کریں۔
اگر آپ کو چہرے کی جلد کا کوئی بھی مسئلہ ہے تو مستند ڈاکٹر کو تلاش کریں۔
ڈآکٹر غلام مجتبی
یہ جلد کے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ ان کا اس شعبے میں 30 سال کا تجربہ ہے۔ ان کے مریض ان سے 94 فیصد مطمئن اور خوش ہیں۔ یہ کارب فیشل اور لیزر ٹریٹمنٹ بھی کرتے ہیں۔ یہ وڈیو کال اور کلینک پر بھی اپنے مریضوں کو دیکھتے ہیں۔ اگر آپ کو ان کی اپائنمنٹ چاہیے تو مرہم ایپ سے ان کی اپائنمنٹ ابھی حاصل کریں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |
Find a Doctor – MARHAM – Apps on Google Play
https://play.google.com
https://www.marham.pk