کالے چنے کے فوائد میں شامل آپ کے بالوں، جلد اور مجموعی صحت کے لیے غذائی اجزاء کا حیرت انگیز ذریعہ موجود ہے۔ یہ عام طور پر ہر گھر میں پکائے اور کھائے جاتے ہیں کالے چنے بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ آپ کالے چنے کو پانی سے بھرے پیالے میں پوری رات یا کم از کم چند گھنٹے پہلے بھگو دیں۔
اس طرح کالے چنے نرم ہو جائیں گے اور آپ کالے چنے کے فوائد سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور یہ آپ کو معدے کے مسائل پیدا نہیں ہونے دے گا۔ زیادہ تر لوگ ابلے ہوئے کالے چنے پسند کرتے ہیں اور نمک اور کالی مرچ کے ساتھ اس کی چاٹ میں بہت سی سبزیاں ڈالتے ہیں۔
کالے چنے کے فوائد بے شمار ہوتے ہیں، یہ سب سے صحت بخش اور پروٹین سے بھرپور کھانے میں سے ایک ہے۔ کالے چنے کے فوائد اس کے اینٹی آکسیڈنٹس، سوزش اور ہاضمہ بڑھانے والی خصوصیات کے لیے بہت مشہور ہیں۔
Table of Content
کالے چنے کے فوائد اور صحت پر اس کے اثرات
صحت کے حوالے سے کالے چنے کے فوائد کچھ اس طرح سے ہیں جن کو جان کر سب ہی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائيں گے۔
قلبی صحت کو بہتر بناتا ہے
دل کی اکثر بیماریاں اس وقت شروع ہوتی ہیں، جب خون گاڑھا ہوجاتا ہے، کالے چنے خون گاڑھا ہونے سے روکتے ہیں اور آسانی سے بہنے میں مدد کرتے ہیں۔ کالے چنے کے فوائد مستقل بنیادوں پر کھانے سے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں اس سے رگوں میں پلاک کے جمع ہونے یا بننے کو کم کیا جا سکتا ہے اور آپ کی شریانوں اور رگوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے
زیادہ تر لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ ناشتے یا کھانے کے آپشن کو تلاش کرتے ہیں جو زیادہ چربی والا نہ ہو۔کالے چنے موٹے یا زیادہ وزن والے افراد کے لیے بہترین ڈش ہے کیونکہ ان میں فائبر کا مواد بہت زیادہ ہوتا ہے اور چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔
اس میں حل پذیر اور ناقابل حل ریشے ہوتے ہیں جو پت کے اخراج اور قبض کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔ کالے چنے آپ کو جلد ہی پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں اور بھوک اور اس کی خواہش کو بھی کم کرتے ہیں۔ اگر آپ کالے چنے کے فوائد کو بڑھانا چاہتے ہیں تو چنوں کے ساتھ اس کا پانی بھی استعمال کریں۔
کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے
جب آپ کالے چنے باقاعدگی سے کھاتے ہیں، تو آپ بہت زیادہ گھلنے والے فائبر ریشوں کا استعمال کرتے ہیں جو بائل ایسڈز کو باندھنے میں مدد دیتے ہیں اور انہیں خون میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔
کالے چنے کا ریشہ دار مواد پلاک کی تعمیر کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے بہترین ہوتا ہے کالے چنے کے فوائد حاصل کرنے کے لئے آپ کو روزانہ صرف تین چوتھائی پیالے کالے چنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے
کالے چنے کے حل پذیر ریشے حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں شوگر کی اضافی مقدار کو جذب کرکے اس کو کم کرتے ہیں۔ کالے چنے میں موجود کاربوہائیڈریٹس آہستہ آہستہ ٹوٹتے ہیں اور آہستہ آہستہ ہضم بھی ہوتے ہیں۔
جب ہاضمے کے عمل میں کچھ وقت لگتا ہے تو شوگر کی سطح مستحکم اور کنٹرول ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ان میں کم گلیسیمیک انڈیکس ہوتا ہے. کچھ لوگ کالے چنے کے استعمال کے ایک ہفتے کے اندر اپنے خون میں شوگر کی متوازن مقدار محسوس کرسکتے ہیں۔
کالے چنے آئرن کی کمی دور کرتا ہے
کالے چنے کے فوائد بے شمار ہیں یہ آئرن کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں بہت سی خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے اور یہ خون کی کمی سمیت کئی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے آئرن کی اچھی مقدار کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ان کے بچے کی نشوونما میں بھی مدد کرتے ہیں۔
کالے چنے جلد کے لیے اچھے ہوتے ہیں
کالے چنوں میں بہت سے وٹامنز، غذائی ریشے اور غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر پولیفینول اجزاء آپ کی جلد کو صاف کر سکتے ہیں اور اسے چمکنے میں مدد دیتے ہیں۔
کالے چنے بالوں کے لیے بھی مؤثر
ہمارا طرز زندگی بہت غیر صحت بخش ہوگیا ہے اس وجہ سے ہم سب کے بال، کمزور ہوگئے ہیں اور بال خشکی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ کالے چنوں میں موجود وٹامن بی 6 اور زنک آپ کے بالوں کے لیے پروٹین کی تعمیر کا کام کر سکتے ہیں۔ وٹامن اے بالوں کے گرنے کے مسائل میں مدد کرسکتا ہے۔ خشکی سے لڑنے کے لیے آپ کالے چنوں کے آٹے کا ہیئر پیک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |