خوبانی دیکھنے میں ایک چھوٹا سا پھل نظر آتا ہے لیکن لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے کچی خوبانی مزاج کے لحاظ سے سرد تر اور خشک خوبانی کا مزاج گرم تر ہوتا ہے- خوبانی دو رنگوں یعنی سفید اور زرد رنگ میں ہوتی ہے،اگر اس کو خشک بھی کر لیا جائے تب بھی اس کے فوائد میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
Table of Content
خشک خوبانی
خشک خوبانی ایسی توانا وصحت بخش غذا ہے جو آپکو پورا سال دستیاب ہوتی ہے ۔خشک خوبانی کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک خزانہ چھپا ئے ہو تا ہے۔ خشک خوبانی کو خشک کاٹا جاتا ہے ، اور اس میں سے ہڈی کو نکال دیا جاتا ہے۔ جب یہ خشک ہوجاتی ہے ، تو یہ تقریبا تمام مفید خصوصیات کو برقرار رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی مصنوعات غذائی خصوصیات اور وٹامن کا انمول ذریعہ ہیں۔
خشک خوبانی کےغذائی اجزاء
خشک خوبانی کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن اے، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

خشک خوبانی تازہ خوبانی سے بہتر
جب آپ تازہ پھل کا موازنہ خشک پھلوں سے کرتے ہیں تو تازہ پھلوں میں کچھ فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں۔اس کا سب سے پہلا اورسب سے الگ فائدہ یہ ہے کہ خوبانی کو خشک کرنے سے پھلوں کو ایک طویل شیلف لائف ملتی ہے یعنی ان کے استعمال کرنے کی مدّت زیادہ ہوجاتی ہے۔
خشک خوبانی کے طبی فوائد
خشک خوبانی متعدد طبی فو ائد کی ما لک ہو تی ہے اوراسکا استعما ل آپکو کئی عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ آئیے اسکے کچھ اہم اور خاص فوائد کے متعلق جا نتے ہیں۔
خون کی کمی سے بچاؤ
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔جو کہ خو ن کی کمی کے خلاف مزاحمت کر نے کے حو الے سے مفید ثابت ہو تا ہے۔ عام طور پر خواتین مخصوص ایام میں خون کی کا شکار رہتی ہیں اس لیے انھیں چا ہیے کہ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں آئرن کی بھا ری مقدار پا ئی جا تی ہو اگرآپ خشک خوبانی کو اپنی روز مرہ کی خو راک میں جسم کی ضرورت کے مطا بق شامل کریں گے تو یہ ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ کا باعث ہو گا۔
کینسر سے بچاؤ
خشک خوبانی میں بھا ری مقدارمیں پا ئے جا نے والے اینٹی اوکسیڈنٹس کینسر جیسے موذی مرض کے لا حق ہو نے کے خطرات کو کم کر تے ہیں اس کے بیج کینسر کی افزائش کا خا تمہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔کینسر کے مر یضوں کو یہ پا نچ بیج ایک گلا س اورنج جو س،ما لٹے کے جوس کیسا تھ روزانہ صبح نا شتہ میں اسو قت کھا نے چا ہئیں جب تک کہ کینسر کے غیر معمولی خلیوں کا خا تمہ نہیں ہو جاتا۔

ہڈیوں کی مضبو طی
اس میں کیلشیم بھی کافی مقدارمیں پا یا جا تا ہے اور ہم سب یہ با ت بخوبی جانتے ہیں کہ کیلشیم ہماری ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری ہے ،لہذا کیلشیم کے حصول کیلئے جسمانی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہو ئے خشک خوبانی لیں، اس کے علا وہ خشک خوبا نی میں پو ٹاشیم بھی پا یا جا تا ہے جو کہ ہما رے جسم میں کیلشیم کے تقسیم کے حو الے اہم کر دار ادا کر تا ہے اور یہ تما م عوامل ہڈیو ں کی مضبو طی کے لیے انتہا ئی اہم ہیں۔
صحت مند دل
خشک خو با نی میں فا ئبر کی بھا ری مقدار پا ئی جا تی ہے۔ جو جسم میں مو جود کولیسڑول کی سطح کو کم کرتی ہے۔اسی وجہ سے دل کے امراض لا حق ہو نے کے خطرات میں بھی کمی واقعی ہو تی ہے اس دوران خشک جسم خو بانی جسم کیلئے بہتر ین کو لیسڑول کی سطح میں کمی بھی کر تی ہے روزانہ آدھا کپ خشک خو بانی کھا نا دل کی صحت کیلئے مفید ہے۔
بہتر ین بینا ئی نظر کیلئے
خشک خو بانی میں دو ایسے غذائی اجزاء بھا ری مقدار میں پا ئے جا تے ہیں جو بینائی کی حفا ظت کر تے ہیں کیو نکہ یہ عموما عمر میں ا ضا فے کیسا تھ کمزور ہو رہی ہو تی ہے۔خشک خوبانی کا استعمال مو تیے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو آنکھوں سے متعلق کوئی بیماری یا مسئلہ ہےیا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398
مسلز بناتی ہے
پوٹاشیم میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ عمل مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے۔
نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے
خشک خو بانی میں پا ئی جا نے والی ،فا ئبر کی بھاری مقدار نہ صر ف آپ کے نظا م ہضم کو بہتر بناتی ہے خوبانی کھانے والوں کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے- اس میں وٹامن سی،فاسفورس،پروٹین،آئرن اور موجود ہوتا ہے یہ بواسیر اور آنتوں کے کی بیماری میں موثر ہے۔
بخار میں مفید
خشک خوبانی میں بخار کی حدت کو کم کر نے کی صلا حیت بھی موجود ہوتی ہے ۔ روزانہ ایک کپ خشک خو با نی کے جو س میں ایک چا ئے کا چمچ شہد شامل کر کے پییئں یہ آپ کو پیا س سے بھی آرام د ے گی۔
جلد کے مسائل کے لۓ موثر
خشک خو بانی کو جلد سے متعلق مسا ئل مثلا،سورج کی شعاعوں سے ہونے والی جلن اور خارش ، ایگزیما وغیر ہ سے بھی آرام کےلیے استعمال کیا جاتا ہے خشک خو بانی کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسا ئل کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

خشک خوبانی کا بہترین رنگ
اگر خشک خوبانی بہت زیادہ روشن اور پرکشش زرد رنگ کی ہو تو یہ سلفر ڈائی آکسائڈ یا کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو مصنوعات کی ظاہری شکل کو بہتر بناتے ہیں۔ ہلکے سرمئی رنگ کے ساتھ دھندلا خشک میوہ خریدنا بہتر ہے – یہ وہی ہے جو قدرتی خشک کرنے کے عمل کے دوران پھل بن جاتا ہے۔