ہر انسان کی ایک الگ اور انوکھی پسینے کی بو ہوتی ہے، اور بو بہت سے مختلف عوامل کی بنیاد پر بدل سکتی ہے جیسے آپ کو کتنا پسینہ آتا ہے، آپ کا ماحول اور آپ کتنی بار باقاعدگی سے نہاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو مسلسل بدبو محسوس ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی جسم کی بو کو خوشبو میں تبدیل کرنا چاہتے ہوں۔ اس کے لیے جسم کی بدبو دور کرنے والے وٹامنز بھی بہت ضروری ہوتے ہیں آئیں اس بارے میں مزید تفصیلات جانتے ہیں۔
جسم کی بدبو ایک ایسا مسئلہ ہے جو کافی عام ہے اور ہم سب اکثر اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک قدرتی عمل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جسم کی بدبو ایک خاص حد تک قابل برداشت ہوتی ہے۔ جسم کی بدبو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب پسینے کو جسم میں چند گھنٹوں سے زیادہ رہنے دیا جاتا ہے جو بالاخر بدبودار بیکٹیریا بننے کا باعث بن جاتا ہے۔جسم کی بدبو کی شرمندگی سے بچنے کے لیے سپلیمنٹس اور وٹامنز کی خوراک کے بارے میں قابل اعتماد مشورے اور علاج کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ مستند ڈاکٹر سے مشورہ لے سکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال بھی کرسکتے ہیں۔
جسم کی بدبو کی وجہ کیا ہے؟
کسی شخص کے جسم کی بدبو کی نوعیت بڑی حد تک ان کی جینیاتی پیداوار ہوتی ہے۔ جسم کی بدبو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کسی شخص کا پسینہ اس کی جلد پر موجود بیکٹیریا کے ساتھ مکس ہوجاتا ہے۔ پسینہ بذات خود بو کے بغیر ہوتا ہے، لیکن جلد پر موجود بہت سے بیکٹیریا پسینے میں موجود تیزاب کو توڑ دیتے ہیں۔ بیکٹیریا پھر فضلہ پیدا کرتے ہیں، جو جسم کی بدبو کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
مختلف افراد کی جلد پر مختلف قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں، اس لیے ہر کسی کی جسم کی بو میں فرق ہوتا ہے۔ پسینے کے غدود کی دو مختلف قسمیں ہیں (ایککرائن اور اپوکرائن)، اور اپوکرائن وہ قسم ہے جو بنیادی طور پر پسینہ پیدا کرنے کے لیے ذمہ دار ہوتی ہیں جو جسم کی بدبو کا باعث بنتی ہے، یہ غدود جینیٹلز اور بغلوں میں موجود ہوتے ہیں، جہاں بال اگتے ہیں۔
سپلیمنٹس جو جسم کی بدبو کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں
جب اپنے جسم کی بدبو کو متاثر ہونے کی بات آتی ہے تو، غذا اور طرز زندگی کے انتخاب پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ لیکن اگر ان عوامل کا خیال رکھنے کے باوجود بھی جسم کی بدبو برقرار رہتی ہے، تو اس پریشان کن حالت کا علاج کرنے کے لیے دوسرے طریقے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
زنک
جسم کی بدبو کو کم کرنے میں زنک ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ زنک بہت ضروری سپلیمنٹ ہے، اور زنک کی کمی جسم کی شدید بدبو کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ زنک کی کمی کی وجہ سے جسم تیز بدبو کا شکار ہوسکتا ہے۔ جسم کی بدبو کو دور کرنے کے لیے 30 یا اس سے زیادہ ملی گرام کی روزانہ خوراک ضروری ہو سکتی ہے۔ مگر اس بات کا مشورہ آپ صرف غذائی ماہرین سے ہی حاصل کریں۔
وٹامن سی
وٹامن سی ہر قسم کے جسمانی عمل اور دیگر جسمانی کام کے لیے ایک ضروری وٹامن ہے۔ حیرت کی بات نہیں، یہ جسمانی چھوٹے سے چھوٹے عمل میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جیسے کہ آپ کی جلد پر موجود بیکٹیریا اور اس سے متعلقہ جسم کی بدبو وغیرہ شامل ہیں۔ وٹامن سی کی شدید کمی ایک بدترین صورت حال کو ظاہر کرسکتی ہے، اور اس کی وجہ سے پسینے سے بہت بدبو آتی ہے۔ لہٰذا جسم کی بدبو کو کم کرنے اور اپنی مجموعی صحت کے لیے وٹامن سی ضرور حاصل کریں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل، جو کہ بے شمار فوائد کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جسم کی بدبو کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔سٹائل کریز کے مطابق، ناریل کے تیل کی تھوڑی مقدار سائٹرک ایسڈ پاؤڈر کے ساتھ ملانا اور اسے جسم کے سب سے زیادہ پسینے کے شکار حصوں جیسے بغلوں پر لگانے سے جسم کی بدبو کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ کام کرتا ہے کیونکہ ناریل کے تیل میں لوریک ایسڈ ہوتا ہے، جو بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
جسم کی بدبو کو کنٹرول کرنے کے دوسرے طریقے
جسمانی بدبو کے کوئی ایسے مخصوص سپلیمنٹس نہیں ہیں جو جادوئی طور پر آپ کی بو کو ختم کرسکتے ہیں۔ جسم کی بدبو کے لیے وٹامنز لینا صرف صحت کی بنیادی حالت جیسے غذائی اجزاء کی کمی یا ٹرائیمیتھائیلامینوریا کی صورت میں مدد کر سکتا ہے۔ جسم کی بدبو کی غذائیت سے متعلق کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے۔ آپ کا بہترین حل وٹامنز اور سپلیمنٹس کے ساتھ ہی ہے۔ لیکن ساتھ میں کسی بھی ناپسندیدہ بدبو کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
۔1 باقاعدگی سے غسل کریں
۔2 ڈیوڈرنٹ کا استعمال کریں
۔3 صاف ستھرے کپڑے پہنیں
۔4 سوتی اور ریشم سے بنے لباس کا انتخاب کریں
۔5 اپنی لانڈری باقاعدگی سے کریں
۔6 مصالہ دار کھانوں، سرخ گوشت اور لہسن کو محدود کریں
اس کے ساتھ اوپر بتائے گئے وٹامنز اور سپلیمنٹس کا غذائی ماہرین سے مشورہ حاصل کریں۔ کیونکہ یہ سب جسم کی بدبو کا باعث بن سکتے ہیں۔ کسی بھی سپلیمنٹ کو آزمانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں، کیونکہ یہ آپ کی بہتر صحت کا سوال ہے۔ کیونکہ یہ کتنی محفوظ یا مؤثر ثابت ہوں گی اس بات کی درست تصدیق صرف ڈائیٹیشن ہی کرسکتے ہیں۔