ہمارے چہرے کی خوبصورتی میں جتنا اہم کردار ہماری آنکھیں اور بال کرتے ہیں اتنے ہی اہم ہمارے ہونٹ بھی ہوتے ہیں، اگر ہمارے ہونٹ خشک اور پھٹے ہوئے ہونگے تو نہ ہم اچھی سیلفی لے سکتے ہیں اور نہ ہی آپ ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
ہم بہت سے طریقے اپنا کر اپنے ہونٹوں کی خشکی تو دور کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی انفیکشن یعنی الرجی یا خارش کا شکار ہیں تو اس کے لئے آپ کو جلد کے ڈاکٹر سے مرہم کی ویب سائٹ سے گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں اس کےعلاوہ 03111222398 پہ وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہمارے ہونٹ خشک ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ہمارے ہونٹوں کی جلد نرم حساس اور پتلی ہوتی ہے یہ ہمارے چہرے پر ایک ایسا عضو ہےجو ہمارے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ ہمارے ہونٹوں میں چکنائی والے گلینڈز نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ہونٹ خشک ہوتے ہیں۔
کچھ لوگ ہونٹوں پر نمی برقرار رکھنے کے لئے اپنی زبان کو اکثر اپنے ہونٹوں پھیرتے ہیں اور دانتوں سےاپنے ہونٹوں کو چباتے ہیں۔جوکہ ایک نقصان دہ عمل ہے اس سے نہ صرف ہمارےہونٹ کالے ہوتے ہیں بلکہ ان سے بعض اوقات خون بہنا بھی شروع ہوجاتا ہے۔اکثر شعر و شاعری میں ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے۔
سردیوں کی سرد ہواؤں کے ہونٹوں پہ اثرات
خوبصورت گلابی اور نرم و ملائم ہونٹ ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رکھنے کے لئے اپنے ہونٹوں کی نمی بحال رکھے۔ سردیوں کی سرد ہوائیں جہاں ہمارے بالوں اور چہرے کو متاثر کرتی ہیں وہاں ہمارے ہونٹ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔
سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنے بالوں ،چہرے کی خوبصورتی کےساتھ ساتھ ہونٹوں پر بھی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ کہ یہ ہمارے چہرے پر واضح نظر آنے والا عضو ہے۔ہم کیسے سردیوں کے موسم میں اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی قائم رکھ سکتے ہیں اس کے کچھ آسان طریقے یہ ہیں ہونٹوں کی خوبصورتی بحال رکھنے کے چند طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔
بادام اور شہد
بادام کا تیل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای ہمارے ہونٹوں کے لئے بہت اہم ہے۔ بادام میں پروٹین،میگنیشم اور فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس میں موجود وٹامن ای اور وٹامن سی کے ساتھ مل کر بہترین موئسچررائز بناتا ہے۔ شہد میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس میں موجودزنک، آئرن، میگنیشیم اور فاسفورس بہت اہم ہوتے ہیں۔بادام کے تیل کو سونے سے قبل شہد میں ملاکر لگائیں اور اگلی صبح گرم پانی سے دھولیں۔سردیوں میں اس کام کو معمول بنا لیں آپ کے ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔
ہونٹوں کو ہائیڈریٹ رکھیں
انسانی جسم کے لئے پانی بہت ضروری ہے، ایک انسانی جسم میں پچاس سے ساٹھ فیصدپانی ہوتا ہے۔ سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہونٹوں پرخشکی ہوتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے انسان ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔ ایسا ہونے سے جسم جلد سے پانی کھنچتا ہے اور اسے خشک کردیتا ہے۔ عام طور پر جلد خشک ہونے پر ہونٹ ہی زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس لئے دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی لازمی پینا چاہیے۔
چقندر کا استعمال
چقندرمیں تھامین، وٹامن بی6، وٹامن سی اور فولیٹ پایا جاتا ہے، جو انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔ چقند کا استعمال اگر ہونٹوں پر کیا جائےتو خشکی کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی سیاہی بھی دور ہوتی ہے۔ چقندر کا تھوڑا سا جوس نکال کر اس میں شہد ملا کر رات کو اپنے ہونٹوں پر لگا لیں، یہ آپ کے ہونٹوں کا موئسچررائز کرے گا اور ہونٹوں کو نرم بنائے گا۔
وٹامنز کا استعمال
وٹامنز کی کمی جیسے وٹامن بی، آئرن اور فیٹی ایسڈ کی کمی کی وجہ سے بھی ہونٹ خشکی کا شکار ہوتے ہیں، اس لئے ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو ضروری غذائی اجزاء اور وٹامنز سے بھرپور ہوں۔ سردیوں کے موسم میں مچھلی فیٹی ایسڈ کا بہت اچھا ذریعہ ہیں۔ سردیوں کے موسم میں پھلوں او ر سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔تاکہ ہمارے جسم کی نمی برقرار رہ سکے اور ہمیں وہ تمام غذائی اجزاء مل سکیں جن کی ہمیں ضرورت ہے۔
گلیسرین کا استعمال
سردیوں کے موسم میں گلیسرین یا لپ بام کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، بالائی میں دو قطرے گلیسرین کے ملا روزانہ رات کو ہونٹوں پر لگانے سے ہمارے ہونٹوں کی نمی برقرار رہتی ہے۔
احتیاط
۔1 اپنے ہونٹوں کا چبانے سے گریز کریں ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹ خشک ہوتے ہیں اور زخم بنتے ہیں۔
۔2 خوشبودار لپ بام سے پرہیز کریں۔
۔3 مصالحہ دار کھانوں کا استعمال نہ کریں۔ اس سے ہونٹوں کی جلن اور خارش بھی ہوسکتی ہے۔
۔4 پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال خشک ہونے سے بچائے گا۔