مہندی کو دنیا بھر میں مختلف کاموں کے لئے جانا جاتا ہے لوگوں کی اکثریت اسے بالوں اور جلد کے رنگنے کے لئے استعمال میں لاتی ہے۔ یہ روایتی طور پر بہت سی ثقافتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ زمین پر سب سے مشہور نباتات میں سے ایک ہے لیکن اس کے فوائد سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔
۔ 1 مہندی کا مرکز
مہندی ایک سدا بہار پودا ہے۔ یہ لوزاسٹرائف خاندان کا ایک فرد ہے ۔دراصل یہ مصر سے آتی ہے، اور اب بھی مہندی کا سب سے بڑا سپلائر مانا جاتا ہے ۔ عام طور پر یہ پودا بھارت، شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں اگتا ہے۔ زیادہ تر لوگ مہندی کا تعلق شادیوں سے جوڑتے ہیں کیونکہ یہ دلہن کے ہاتھوں، بازوؤں اور پاؤں پہ وسیع اور خوبصورت ڈیزائن بنانے کے کام آتی ہے۔ مہندی شادی کا ایک روائتی جز بھی ہے اس کے علاوہ یہ صدیوں سے ہمارے عید کے تہواروں پہ شوق سے لگائی جاتی ہے۔
۔ 2 مہندی کے فوائد
جیسا کہ پہلے بھی واضح کیا جا چکا ہے کہ مہندی تقریبا دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے پر اس کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے کی وجہ اس کا قدرتی ٹھنڈا پن ہے۔ مہندی کی دریافت کے بعد صحرا کے لوگوں نے اس کی ٹھنڈک سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے اپنے جسموں پر لیپ کیا اور ائیر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈک کا لطف لیا۔
۔ 1 بالوں کا رنگ
مہندی بنیادی طور پر بالوں کے لئے پودوں سے بنے قدرتی رنگ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے یہ بالوں کو سرخ یا براؤن رنگ میں رنگتی ہے لیکن زیادہ گہرا رنگ پانے کے لئے کافی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔
۔ 2 بالوں کی صحت
۔ 1 زیادہ تر لوگ مہندی کو بالوں میں رنگ کرنے کے طور پر ہی جانتے ہیں لیکن یہ اس کے علاوہ بھی بہت سے طریقوں سے بالوں کے لئے مفید ہے۔
۔ 2 مہندی بالوں کی طاقت میں اضافہ کر سکتی ہے اور ایک محفوظ ڈائی کے طور پر ہمارے بالوں کی صحت کو متاثر نہیں کرتی ہے۔
۔ 3 یہ بالوں کے کٹیکل کو سیل کرنے، ٹوٹنے سے روکنے اور بالوں کی قدرتی چمک اور صحت کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔
۔ 4 اس کے علاوہ یہ خشکی کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
۔ 3 بالوں کا گرنا کم کرے
بالوں کے گرنے یا گنج پن کا شکار افراد مہندی کے استعمال سے اس عمل کو روک سکتے ہیں۔ روایتی مہندی کے مرکب کو دہی میں ملا کر لگانے سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
۔ 4 ناخن کی صحت بہتر بنائیں
۔ 1 لوگ جسم کے ایک اہم حصہ ناخنوں کی صحت کو برقرار رکھنا بالکل بھول ہی جاتے ہیں۔
۔ 2 ناخن کے نیچے موجود کٹیکلز انفیکشن اور بیکٹیریا کے لئے بہترین جگہ ہیں۔ لہذا اپنے ناخنوں کا مہندی سے علاج کرنا دانشمندانہ انتخاب ہو سکتا ہے۔
۔ 3 مہندی کے پتے بھگو کر اس کا پانی میں ہاتھ بھگودیں یہ ناخنوں کو ٹوٹنے سے روکنے، سوجن کو کم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہندی براہ راست ناخن پر لگانے سے درد اور جلن میں راحت ملے گی۔
۔ 5 اینٹی ایجنگ پراپرٹیز سے بھرپور
مہندی کی اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیت کا وسیع پیمانے پر مطالعہ نہیں کیا گیا پر اس کا تیل بہت اہم ہے جو لوگ اس کا رس اور تیل اپنی جلد پر استعمال کرتے ہیں، وہ بڑھاپے یا جھریوں کے نشانات کو کم کر سکتے ہیں یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو بہتر طور پر جلد کی حفاظت کر سکتی ہے۔
۔ 6 زخموں کو بھر سکتی ہے
مہندی کا سب سے اہم استعمال جلد کی انفیکشن سے حفاظت اور سوزش کا خاتمہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے یہ زخموں اور جلنے کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی آرہی ہے۔ دراصل یہ نہ صرف بیرونی پیتھوجنز اور مادوں کے خلاف حفاظتی پرت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ جلد سے گرمی بھی دور کرتی ہے۔یہ ایلویرا جیل جیسی خوبیوں کے ساتھ دھوپ کی جلن میں مفید ہو سکتی ہے۔
۔ 7 بخار کو کم کرنے میں مدد گار
آیورویدک روایات کے مطابق مہندی اپنی اینٹی پرائٹک خصوصیات کی بدولت بخار کو بھی کم کر سکتی ہے۔ جب لوگ کسی بھی تکلیف کی وجہ سے بہت زیادہ بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو درجہ حرارت میں حد سے زیادہ اضافہ عضو کے کام اور میٹابولک عمل کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس صورت حال میں جسم کے مجموعی درجہ حرارت کو نیچے لانا ضروری ہوتا ہے اور مہندی اس معاملے میں مدد کر سکتی ہے۔
۔ 8 اینٹی سوزش ہوتی ہے
مہندی کے پودے کے رس کو خاص فائدہ مند نہیں سمجھا جاتا جبکہ اس کے پودے کا رس براہ راست سر پر لگانے سے سر درد سے نجات مل سکتی ہے ۔مہندی میں پائے جانے والے مرکبات ممکنہ سوزش کو کم کرکے تناؤ میں کمی لاتے ہیں اور کیپلیریوں میں صحت مند خون کے بہاؤ کو تیز کر سکتے ہیں، جو سر درد اور درد شقیقہ کی اہم وجہ ہوتے ہیں۔
۔ 9 نیند کے مسائل کو کم کر سکتا ہے
مہندی کا تیل نیند کی بعض خرابیوں کو دور کر سکتا ہے، لہذا اگر آپ بے خوابی یا شدید بے چینی کا شکار ہیں تو تیل میں اس کی چند جڑی بوٹیاں شامل کرنے سے آپ نیند سے متعلق تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں۔ سونے سے پہلے اس تیل کی سر پر مالش آپ کو آرام دہ اور پرسکون نیند دلا سکتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|