Table of Content
منہ کے ناسور کو منہ کا السر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے زخم ہوتے ہیں جو مسوڑھوں کی جگہوں پر بنتے ہیں۔ یہ کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں جس وجہ سے کوئی بھی چیز کھانے یا نگلنے میں ہمیں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منہ کے السر اور عام سردی کے زخموں میں فرق ہوتا ہے۔
منہ کے چھالوں میں جو افراد مبتلا ہوتے ہیں ان کو نہ صرف کوئی چیز کھانے میں تکلیف ہوتی ہے بلکہ برش کرنے اور بولنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ منہ کے ناسور چھوٹے چھوٹے زخم ہوتے ہیں جو ہونٹوں اور مسوڑھوں کے قریب بنتے ہیں۔ یہ خود ہی ختم ہوجاتے ہیں لیکن آپ تکلیف کو کم کرنے کے لئے علاج کروائیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ منہ کے ناسور یا السر کی کیا وجوہات ہو سکتیں ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
منہ کے ناسور کیا ہیں ؟
یہ ایسے چھوٹے چھوٹے زخم ہیں جو آپ کے مسوڑھوں،زبان ہونٹوں کے اندر والے حصوں پر یا تالو کے نرم بافتوں میں بنتے ہیں۔ یہ کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں ان کو منہ کے چھالے بھی کہا جا سکتا ہے۔
منہ کے چھالوں سے کون لوگ متاثر ہو سکتے ہیں؟
یہ ضروری نہیں ہے کہ منہ کے چھالے بس بچوں کو ہی تنگ کر سکتے ہیں یہ کسی بھی عمر کے شخص کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ زیادہ خطرناک یا سنگین ہونے کی بجائے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ منہ کے السرز کو زیادہ خطرناک نہیں سمجھا جاتا لیکن آپ کو سنگین حالات کی صورت میں ڈاکٹر سے ملنا لازمی ہے۔
منہ کے ناسور کا تعلق صحت کی ان حالتوں سے ہو سکتا ہے جیسے؛
ذیابیطس-
مدافعتی نظام کا کمزور ہونا یا مدافعتی عوارض-
آنتوں کی سوزش کی بیماری-
سیلیک بیماری-
ایچ آئی وی اور ایڈز-
منہ کے السر کتنے عام ہیں؟-
یہ سب سے عام زخموں میں سے ہیں یہ 20 فیصدلوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اس لئے ان کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وقت پر علاج بہت ضروری ہے۔
منہ کے السر کی علامات
ہمیں منہ کے ناسور آسانی سے نظر آتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے مسوڑھوں ،ہونٹوں کے اندر ظاہر ہوتے ہیں۔ یا یہ تالو پر بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کے کنارے سرخ ہوتے ہیں ۔جب منہ کے ناسور ہیں تو یہ سفید، سرمئی اور پیلے رنگ کے ہو سکتے ہیں۔ آپ کے منہ کے چھالوں کی تعداد ایک سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں؛
السر کے اردگر سوجن-
دانتوں کو برش کرتے وقت درد-
کوئی بھی چیز کھاتے وقت درد کا محسوس ہونا-
مصالحہ دار چیزوں کے کھانے سے جلن میں اضافہ-
وجوہات
منہ کے ناسور کی کوئی واضح وجہ معلوم نہیں ہے لیکن کئی ایسے عوامل ہیں جو ان کی نشوونما میں اضافہ کرسکتے ہیں؛
ٹشوز کی معمولی چوٹ-
گال یا زبان کا کٹ جانا-
بعض جراثیموں کی وجہ الرجی کا ہونا-
وٹامنز کی کمی-
بہت زیادہ تیزابیت والی غذاؤں کا استعمال کرنا-
ہارمونل تبدیلیاں-
نیند کمی-
بیکٹریل انفیکشن یا فنگل انفیکشن-
کھٹی چیزوں کا استعمال کرنا جیسے کینو یا لیموں وغیرہ-
منہ کے ناسور کا گھریلو علاج-
زیادہ تر منہ کے ناسور خود ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن ان کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے یا پچیدگی سے بچنے کے لئے ہم گھر پر علاج کرسکتے ہیں۔ ہم ان کو ختم کرنے کے لئے جراثم کش جیل کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جو آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔
گھریلو علاج
آپ گھر میں رہ کر منہ کے ناسور سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ ہمیں ان کو ختم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال اچھا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنے منہ کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لئے اس کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ اپنے منہ کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لئے نمکین پانی سے گرارے کریں۔
اگر آپ کے منہ میں چھالے ہوں تو مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز کریں۔ منہ کے ناسور 10 سے 14 دن میں ختم ہو جاتے ہیں لیکن اگر یہ زیادہ دن تک جاری رہتے ہیں تو اچھے ڈرمیٹالوجسٹ سے ملیں۔
منہ کے چھالے کینسر کی علامت
اگر آپ کے دانے یا چھالے ٹھیک نہیں ہوتے تو یہ کینسر کی علامت بھی ہو سکتے ہیں زیادہ تر کینسر کے چھالے زبان یا اس کے نیچے ظاہر ہوتے ہیں۔
کب ڈاکٹر کو ملنا ہے؟
اگر آپ کو منہ کے ناسور ہوتے ہیں تو یہ 2 ہفتوں میں ٹھیک ہوجائیں لیکن اگر یہ زیادہ دیر تک چلتے ہیں یا آپ ان میں بار بار مبتلا ہوتے ہیں تو اس صورت میں آپ کو جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہوگی۔ تاکہ وہ اس بات کا تعین کر سکے کہ اصل وجہ کیا ہے۔
کیونکہ آپ کو ڈاکٹر ہی ان کی وجوہات اور علاج میں مدد کر سکتا ہے اس لئے اگر آپ کے منہ کے چھالے بار بار ہوتے ہیں تو لازمی ایک بار مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور ڈاکٹر سے بات کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |