مشروم کا استعمال غذائیت حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین طریقہ ہے، جسے آپ اپنی خوراک میں آسانی سے شامل کر سکتے ہیں کیونکہ مشروم میں قدرتی طور پر کئی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین نے اسے ایک غذائیت سے بھرپور خوراک کہا جس میں پروٹین، بیٹا گلوکن، معدنیات اور مائیکرو نیوٹرینٹس ہوتے ہیں ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا کہ مشروم، ہمارے جسم میں غذائی اجزاء سٹیم سیل کی تخلیق نو اور ڈی این اے کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اس کے مزید فوائد اورجلد کے حوالے سے اس میں کیا خصوصیات ہیں اس بلاگ میں جائزہ لیتے ہیں۔
مشروم کے صحت سے متعلق فوائد
مشروم ان نایاب غذاؤں میں سے ایک ہے جو وٹامن ڈی کا ذریعہ ہیں اور یہ ایک کم کیلوری والی سبزی ہے۔ مشروم اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں عمر بڑھنے سے لڑنے اور جسم کو صحت مند بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے مزید فوائد درج ذیل ہیں۔
جلد کو جوان بناۓ
مشروم کی غذائی خصوصیات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور مشروم کو اپنی غذا میں شامل کرنے کے جہاں دیگر فائدے ہیں وہاں اس کے جِلدی فوائد بھی بے شمار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کاسمیٹکس بنانے والی کئی کمپنیاں اپنی مصنوعات میں مشروم کو شامل کررہی ہیں جبکہ مشرومز کا باقاعدہ استعمال، چہرے کو ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
مشروم ہماری جِلد کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور ہمیں کیل مہاسوں جیسے مسائل سے بچاتے ہیں کیونکہ مشروم میں اینٹی ایجنگ کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ انہیں قدرتی موئسچرائزر کے طور پر جانا جاتا ہے اور چہروں پر لگائے جانے والے بہت سے سیرم میں مشروم شامل ہوتے ہیں۔
وٹامن بی اور ڈی سے بھرپور
آپ اس سے وٹامن ڈی حاصل کرسکتے ہیں اور یووی لائٹ کے سامنے آنے پر مشروم وٹامن ڈی بناتے ہیں اور یہ مجموعہ دل کی صحت کی حفاظت میں مدد کرتی ہے جبکہ ریبوفلوین سرخ خون کے خلیوں کے لیے اچھا ہے اور عمل انہضام اور صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے بھی وٹامن بی بہت مفید ہوتا ہے۔
وزن میں کمی
اس میں کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہے اور ایک مشروم میں صرف بیس کیلوریز پائی جاتی ہیں اور اس کو کھانے سے آپ کا پیٹ زیادہ وقت تک بھرا ہوا رہ سکتا ہے اور آپ کی بڑھتی بھوک میں کمی آتی ہے جس سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اضافی وزن یا وزن سے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پرماہرین سے براہ راست رابطہ کریں
اینٹی آکسیڈینٹ
یہ سیلینئم کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور سیلینئم جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتا ہے جبکہ یہ مفت ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس سے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے، اس سے کینسر اور دوسری بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
سوڈیم سے محفوظ
مشروم میں کوئی نمک نہیں پایا جاتا اور اس کے علاوہ دوسرے پھلوں اور سبزیوں کی نسبت مشروم میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جبکہ اس کی ایک قسم براؤن مشروم میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے۔
سائنسی مطالعات کے نتائج
محقیقین کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ مشروم میں ایرگوتھائیونین اور گلوتھائن نامی قدرتی اجزاء کی زیادہ مقدار ہوتی جو عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد کے لیے معاون ہے۔ اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ ہے یا جلد کی کسی بیماری کے متعلق معلومات جاننے کے خواہش مند ہیں تو ہمارے ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے ابھی مشورہ کریں۔
ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مشروم میں دو اینٹی آکسیڈنٹس کی انتہائی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جو کہ بڑھاپے کو روکنے اور صحت کو بڑھانے والی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ دونوں اہم اینٹی آکسیڈنٹس ہیں۔ اس لیۓ یہ ان دو اینٹی آکسیڈینٹس کا سب سے زیادہ غذائی ذریعہ ہیں جو ایک ساتھ لیا جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ کیا کرتے ہیں؟
یہ آپ کے خلیوں کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، ٹشو کو پہنچنے والے نقصان کی ایک شکل جو آپ کے خلیات کو نقصان پہنچانے اور بگاڑپیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے، جس کے نتیجے میں، جسم کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ آکسیڈیٹیو تناؤ بھی جسم کے الزائمر، کینسر اور دل کی بیماری کے امکانات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں پاۓ جانے والے یہ دو مرکبات دل اور الزائمر کی بیماری کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
مشروم کو محفوظ کرنے کا طریقہ
اس کو محفوظ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں بھورے کاغذ کے بنے ہوئے بیگ میں پیک کر کے ریفریجریٹر کے نچلے حصے میں رکھ دیں۔ یا پھر اس کے متبادل کے طور پر کپڑے کے تھیلے کا استعمال کیا جائے۔
اس کی جڑ ضروری غذائی اجزاء اور فلیور کا اچھا ذریعہ ہیں، اس لیے ان کو الگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کسی ڈش کے لیے اس کو ہٹانا چاہتے ہیں تو اس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر سوپ اور دوسری چیزوں میں استعمال کریں۔
جنگلی مشروم کے لیۓ خصوصی احتیاط کریں، کیونکہ ان میں سے اکثر زہریلی اور زندگی کے لیے خطرناک ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ کسی اچھی دکان سے خریدیں۔
Nutritionist in Lahore
Nutritionist in Karachi
Nutritionist in Islamabad