بہت سی سبزیاں اور پھل ہماری اچھی صحت کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ تمام قدرتی غذائیں وٹامنز اور صحت مند غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارے جسم میں کہیں بھی درد ہوتا ہے تو ہم درد کی گولی کھانا زیادہ آسان سمجھتے ہیں۔
لیکن اگر ہم اس بات پر غور کریں کہ اس درد کی وجہ کیا ہے تو ہم اپنی صحت کو بہتر کرنے میں دھیان دے سکتے ہیں۔ ہمارے جسم کو تمام ضروری اجزاء اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم یہ تمام وٹامنز پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ جسم میں کسی وٹامن کی کمی بھی بہت سی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔
جیسے وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے آئرن بھی ہمارے جسم میں جذب نہیں ہو سکتا۔ اس لئے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا، پھل اور سبزیاں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج ہم جانتے ہیں کہ چکوترا کے ہماری صحت کے لئے کونسے فائدے ہیں، اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ اگر آپ مزید معلومات اور مشورہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے آن لائن بات کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال پہ بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
چکوترا کے صحت سے متعلق فوائد
گریپ فروٹ فائبر، وٹامن سی اور لائکوپین کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ کیلوریز میں بھی کم ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ تیز لیکن میٹھا ہوتا ہے۔ یہاں کچھ اہم فوائد ہیں جو وہ اس پھل کی اہمیت پیش کرتے ہیں۔
چکوترا میں کیلوریز کم ہوتی ہے
چکوترا ناقابل حد تک صحت مند پھل ہے، اس میں کیلوری کی سطح کم ہوتی ہے اور یہ غذائیت کے اعتبار سے مالا مال ہوتا ہے۔اس میں 15 سے زیادہ وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر کی خاص مقدار موجود ہوتی ہے۔ مدافعتی نظام کے لئے اچھا ہے۔
باقاعدگی کے ساتھ چکوترا کا استعمال آپ کے مدافعتی نظام کے لئے بہت اہم ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس میں شامل وٹامن سی کی اعلی مقدار خلیوں کو نقصان دہ بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ اس کی مدد سے سوزش اور متعدد امراض سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ چکوترا زنک کی بھی مقدار مہیا کرتا ہے یہ ہمارے مدافعتی نظام کر فروغ دیتا ہے۔ یہ انفیکشن کی روک تھام کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ شوگر کے مریضوں کو روزانہ اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
چکوترا کا وزن کی کمی میں اہم کردار
چکوترا میں وزن کی کمی سے متعلق خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس میں فائبر یعنی ریشہ کی مقدار کی وجہ سے کیلوری کی سطح کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں پانی کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کھانے سے پہلے چکوترا کھانا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
چکوترا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے
چکوترا میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں، جو صحت کے مختلف فوائد فراہم کرتے ہیں جس میں متعدد بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ ہمارے خلیوں کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ وٹامن سی ایک اچھا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے جو دل کی بیماری کا سبب بن جاتا ہے۔ اس میں موجود بیٹاکیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے جو دل کی بیماری سے بچاتا ہے۔
چکوترا سے گردے کی پتھری کا خاتمہ
چکوترا میں بھرپور پانی پایا جاتا ہے اگر ہم اس کا باقاعدہ استعمال کریں تو گردے کی پتھری کی نشوونما میں کمی آتی ہے۔اس میں موجود سائٹرک ایسڈ گردے کی پتھری کی تشکیل کو ناکام بناتے ہیں۔ گردے کی پتھری پیشاب کے راستے خارج ہوتی ہے، اس کا باقاعدہ استعمال ہمیں صحت مند فوائد مہیا کرتا ہے۔
چکوترا ہائیڈریٹ رکھتا ہے
چکوترا میں بہت زیادہ پانی پایا جاتا ہے، ایک درمیانے سائز کے چکوترے میں 118 ملی لیٹر پانی پایا جاتا ہے۔اس کی مدد سے ہم ہائیڈریٹ رہ سکتے ہیں۔ اس کا سردیوں میں استعمال پانی کی کمی کو حل کر سکتا ہے اور ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس کو ہم عام غذا کی طرح بغیر کسی تیاری کے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔