آپ جانتے ہیں کہ سلاد کھانا آپ کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ لیکن ہرے پتوں والا سلاد بہترین فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ ہری سبزیاں ایک ایسی سستی غذائیں ہیں، جس کے فوائد بے شمار ہیں ، سبزیوں کی متبادل کوئی غذا نہیں ہوسکتی۔ انسان کی صحت و تندرستی کا دارومدار ان سبزیوں پر ہوتا ہے۔ سبزیاں تو سب ہی فائدہ مند ہوتی ہیں لیکن غذائی ماہرین ہرے پتوں والی سبزیوں کی غذائی اہمیت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔
ہرے پتوں والی سبزیوں میں کرم کلا، پالک، سلاد پتہ، دھنیا، بند گوبھی، ہرے پتوں والے چقندر،کیل اور دیگر سبزیاں شامل ہیں۔ ان میں موجود حیاتین ،کلوروفل نمکیات اور سیلولوز انسان کو بہترین توانائی فراہم کرتیں ہیں۔
۔1 سلاد سے متعلق تحقیق میں انکشاف
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ پالک، لیٹش اور کیلے کے ساتھ سلاد ایک سے دو وقت کھانے سے آپ کا دماغ آپکی عمر سے گیارہ سال چھوٹا رہتا ہے اور ساتھ ہی ڈیمنشیا سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ جو لوگ دن میں کم از کم ایک مرتبہ ہری پتوں والی سبزیاں کھاتے ہیں ان کی یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتوں میں کمی کی شرح ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھی جنہوں نے کبھی یا شاذ و نادر ہی یہ سبزیاں نہیں کھائیں۔ ماہرین کے مطابق اپنی خوراک میں روزانہ سبز پتوں والی سبزیوں کو شامل کرنا آپ کے دماغی صحت کو بہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔
۔2 سلاد کے صحت سے متعلق فوائد
ہری سبزیوں کی افادیت اور فوائد کے پیش نظر طبی ماہرین دن میں کم ازکم دو مرتبہ سبزیوں کا استعمال ضروری قرار دیتے ہیں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں کے اور کیا فوائد ہیں، جن کے پیش نظر ان سبزیوں کا روزانہ استعمال ضروری ہے، آئیے جانتے ہیں۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئے غذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلے اپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مرہم کی ویب سائٹ پہ مشاورت کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کنسلٹیشن حاصل کرنے کے لیے یہاں سے رجوع فرمائیں
۔1 اینٹی ایجنگ
سبزیوں کا استعمال آپ کی جلد کو جوان اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ اپنی خواراک میں ایک پیالہ سلاد کا شامل کرلیں تو ان میں موجود وٹامن ،منرلز، پانی کی بڑی مقدار اور دیگر غذائی اجزاء آپ کی جلد کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور جلد جھریوں ،ڈھلکنے یا رنگت گہری ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔ اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ ہے یا جلد کی کسی بیماری کے متعلق معلومات جاننے کے خواہش مند ہیں تو ہمارے ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے ابھی مشورہ کریں۔
۔2 بہتر نظام انہظام
غذائی ماہرین کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے نظام انہظام بہتر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سبزیوں کا استعمال اسہال ،متلی اور قے جیسی بیماریوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ان غذاؤں میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم نا صرف اسہال کی روک تھام کرتے ہیں بلکہ انسان کی توانائی بھی بحال کرتے ہیں۔ یہی نہیں ان پتوں میں موجود ریشے اور دیگر اجزاء قبض کشا کا اثر رکھتے ہیں جس کے باعث انسان کا معدہ درست کام کرتا ہے اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
۔3 آنکھوں کے لیے مفید
طبی ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ہری سبزیاں انسان کی بینائی کے لیے بے حد مفید ہوتی ہیں۔ یہ جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر اور آنکھوں کی بصارت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ سائنسدان اپنے تحقیقی نتائج میں کہتے ہیں کہ ہری سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی چھیننے والے لاعلاج مرض اوپن اینگل گلوکوما کے خدشے کو تیس فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔
۔4 کولیسٹرول کنٹرول کرتی ہیں
کولیسٹرول کا بڑھنا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے. اس سے دل کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال کولیسٹرول کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ان میں موجود وٹامن اور منرلز کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسی لیے کھانے میں سادہ سلاد اور ریشے والی سبزیاں زیادہ شامل کرنی چاہئیں۔ ہائی کولیسٹرول کے مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے ضرور رابطے میں رہیں۔
۔5 نیند کی کمی کا علاج
انسان میں نیند کی کمی کا شکار آئرن کی کمی کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ اسی لیے پالک کا استعمال بہترین ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق پالک کا استعمال پرسکون نیند میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیقی نتائج کے مطابق جن افراد کو نیند کی کمی کی شکایت ہو انہیں رات کے کھانے میں پالک کو شامل کرنا چاہیئے۔
۔6 ہری سبزیاں چست رکھتی ہیں
ایک تحقیق کے مطابق تازہ اور ہرے پتوں والی سبزیوں کا سلاد سستی ختم کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں پایا جانے والا ہیمو لیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے سبزیاں کھانے والے افراد خود کو ہشاش بشاش اور چاق چوبند محسوس کرتے ہیں۔
۔7 ڈپریشن کا علاج
ہری سبزیاں یا پتوں والی غذاؤں کا استعمال یا سلاد ڈپریشن میں کمی لاتا ہے۔ ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق ہری سبزیاں یا پتوں والی غذائیں جیسے پالک، مولی، مٹر یا بندگوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ڈپریشن اور فولک ایسڈ میں کمی کا ایک بڑا ہی گہرا تعلق ہوتا ہے اور فولک ایسڈ کی کم سطح کی وجہ سے، اکثر انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔محققین کے مطابق ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مدد دیتا ہے،جس کی وجہ سے ڈپریشن میں پچاس فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے ۔