سردی کے موسم میں بھیگے ہوئے بادام اورکشمش کو اپنے ناشتے میں شامل کرنا آپ کو دن کی بہترین شروعات دے سکتا ہے بھگوئے ہوئے بادام اور کشمش کھانے سے نہ صرف دن بھر توانائی ملتی ہے بلکہ نمکین کھانوں کی غیر صحت بخش خواہش سے بھی نہیں رہتی
سردی کے موسم میں بھیگے ہوئے بادام اور کشمش کھانے کے بے پناہ فوائد ہیں صبح کے وقت بھگوئے ہوئے بادام اور کشمش کھانے سے ہم دن بھر توانا رہتے ہیں یہ ہمیں پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور ماہواری کے درد سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے
یہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے
بادام یادداشت کے لیے اچھے ہیں اور بھگوئے ہوئے بادام کو کشمش کے ساتھ کھانے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بادام اور کشمش کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہمارے بالوں اور جلد کے لیے اچھی ہیں
یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے
یہ دل کے لیے اچھا ہے یہ تیزابیت کو دور رکھتا ہے بھیگے ہوئے بادام کھانا چکنائی کے عمل انہضام کے لیے بھی فائدہ مند ہے بادام دیگر چیزوں کے علاوہ پروٹین میگنیشیم مینگنیج کاپر پروٹین اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں
سردی میں ناشتے کو اکثر ماہرین غذائیت دن کا سب سے اہم کھانا کہتے ہیں یہ بھی ایک دن کے لیے خود کو متحرک کرنے کا بہترین طریقہ ہے ناشتہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ہمارے رات کے روزے کی مدت کو بھی توڑ دیتا ہے
سردی میں بادام اور کشمش سمیت ناشتے میں بھگو کرکھانا ایک بہترین آغاز ہے بادام اور کشمش ایک ساتھ رکھنے سے آپ بھر پور رہتے ہیں اور آپ کو دن بھر توانائی بخشتی ہے ناشتہ اگلے دن کے لیے خود کو ایندھن دینے کا بہترین طریقہ ہے دن کے سب سے اہم کھانے میں تمام صحیح فوڈ گروپس ہونا چاہئے سارا اناج پروٹین ڈیری گری دار میوے اور پھل یا سبزیاں کٹائی کھانے سے ‘کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے
بھیگے ہوئے بادام مینگنیز
سردی میں وٹامن ای پروٹین فائبر اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں بادام ہمیشہ رات کو بھگو کر صبح کھائیں بادام کی سکن میں ایک خاص عنصر ہوتا ہے
جو جسم میں غذائی اجزاء کے جذب کو روکتا ہےاس لیے طبیب حضرات بادام بھگونے کے بعد ان کی کھال اتار کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور سردیوں میں بادام کھانا جسم و دماغ کو قوت دیتا ہے اور سکن کو موسم کی سختی سے بچاتا ہے
ڈرائی فروٹس
ناشتے سے پہلے مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے معدہ درست رہتا ہے یہ نہ صرف ہاضمے کو بہتر کرتا ہے بلکہ معدے کے پی ایچ لیول کو نارمل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اپنی روزمرہ کی خوراک میں کشمش اور بادام خیال رہے کہ انہیں زیادہ نہ کھائیں وگرنہ نقصان دہ ثابت ہوں گے
بادام کھانے کے فائدے
بادام کی تمام خوبیوں کا دارومدار کاپر فولاد اور وٹامن بی 1 کے طبی کردار پر ہے یہ اجزا آپس میں مل کر توانائی کو منظم کرتے ہیں انہی اجزا کی وجہ سے دل دماغ اعصاب جگر اور ہڈیوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے
دل کی بیماریوں سے متعلق معلومات کے لیے دل کے ماہر ڈاکٹر سےرابطہ کریں
بادام کھانے سے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں اور جسم پھلتا پھولتا ہے اس میں شامل نشاستہ اور پروٹین کی وجہ سے جسم Aکو طاقت ملتی ہے یہ جسم میں چربی کو بڑھنے نہیں دیتا کیلشیم کی وجہ سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہو جاتے ہیں
سردی میں جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے بادام انتہائی مفید ہے صالح خون پیدا کرتا ہے پورے بدن کی خشکی کو دور کرتا ہے اگر 12 دانے بادام 2 گرام کشمش کے ساتھ رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ اچھی طرح چبا چبا کر کھایئں تو جسمانی کمزوری دور ہو جاتی ہے
نظر کی کمزوری کے لیے ایک نسخہ بہت زیادہ مستعمل ہے سردی میں روزانہ رات کو سونے سے پہلے 7 عدد بادام 6 ماشہ سونف اور ایک تولہ مصری کو پیس کر گرم دودھ کے ساتھ کھایئں صرف 40 روز تک ایسا کرنے سے آپ کی عینک یا تو اتر جائے گی یا اس کا نمبر کم ہو جائے گا
سونے سے پہلے اس کی خوراک لینے کے بعد پانی نہیں پینا بینائی کے لیے مفید ہونے کے علاوہ دماغی کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک نعمت ہے اس میں حراروں یعنی کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اعصابی اور دماغی کمزوری کی وجہ سے اگر آپ تھوڑا سا کام کر کے تھک جاتے ہیں تو ایسے میں بادام کا استعمال آپ کی کھوئی ہوئی قوت کو بحال کر سکتا ہے
کچھ مزید فوائد اور خواص
سردی کے موسم میں اگر بند نزلے کی شکایت ہو جاتی ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں 11 عدد بادام لے کر ایک کپڑے میں لپیٹ لیں اور ان کو گرم بھاپ میں رکھ دیں کچھ منٹوں کے بعد انہیں نکال کر گرم گرم کھا کر بند کمرے میں لیٹ جایئں صرف چند ہی دن کے عمل سے بند نزلہ ٹھیک ہو جائے گا جبکہ سردیوں میں باقاعدہ بادام کھانے سے نزلہ ہو گا ہی نہیں
وزن میں اضافہ کرتا ہے
سردی میں وزن بڑھانے کے خواہش مند نوجوان روزانہ رات کو10 بادام اور 2 تولہ سبز کشمش کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اٹھ کر بادام چھیل کر کشمش کے ساتھ چبا کر کھا لیں اور اس کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیا کریں دو ماہ تک مسلسل ایسا کرنے سے وزن بھی بڑھ جائے گا
صحت سے متعلق معلومات کے لیے جرنل فیزشن سے رابطہ کریں
اور صحت بھی اچھی ہو جائے `گی اکثر لوگ جب کافی دیر تک کام کرنے کے بعد اچانک اٹھ جاتے ہیں تو ان کا سر چکرا جاتا ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا آ جاتا ہے اس کی وجہ دماغی کمزوری ہوتی ہے ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ روزانہ 10 عدد بادام خوب چبا چبا کر کھا لیا کریں