سردی کے موسم کا جب آغاز ہوتا ہے تو بازار میں پھل اور سبزیاں بھی موسم کے مطابق آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ہماری غذائیں گرمیوں میں اور قسم کی اور سردیوں میں اور قسم کی ہوتی ہیں۔ ہمیشہ ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔
متوازن غذا اور ورزش ہماری صحت کی بہتری لانے میں اہم کردار اد کرتی ہے۔ سردیوں کے دن ایسے ہوتے ہیں کہ انسان خود کو سست اور تھکا ہوا محسوس کرتا ہے لیکن اس کی نسبت گرمیوں کے موسم میں ہم ایکٹو رہتے ہیں۔ ہم سردی کے موسم میں خود کو کیسے صحت مند رکھ سکتے ہیں یہ جاننا بھی ضروری ہے۔وہ غذائیں جو ہمیں سردی کا موسم میں بھی تندرست رکھ سکتیں ہیں یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر رہیں۔صحت سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
سردی کے موسم میں صحت بخش غذائیں
کیا آپ سردی کے آتے ہی کن غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں؟ اگر آپ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال نہیں کرتے تو آپ لازمی کریں؛
سوپ
سردی کے موسم میں سوپ آپ کو صحت مند رہنے میں مدد کر سکتا ہے۔ تاہم اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ سبزیوں کا استعمال کریں۔ سوپ میں نمک کا استعمال لازمی کریں اس کے علاوہ بیف سوپ کا بھی استعمال ضرور کریں مگر اعتدال میں رہ کر کریں اور کریم والی چیزوں سے آپ پرہیز کریں۔ سبزیوں کے اندر منزلز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔یہ منزلز اور معدنیات آپ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اس لئے ان کا زیادہ استعمال لازمی کریں۔
دودھ کا استعمال
ہماری صحت کے لئے دودھ بہت اہم ہے۔دودھ اور ان سے بنی ہوئی مصنوعات جیسے پنیر اور دیگر مصنوعات سردیوں کا بہترین انتخاب ہے۔ اس میں بہت سے وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ جو ہماری صحت کے لئے ضروری ہیں۔ وہ لوگ جو زیادہ تر نزلہ ،زکام کا شکار رہتے ہیں ان کے لئے بہترین ہے۔
گرم دودھ کثرت کے ساتھ پینے سے آپ ایسی وائرل بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس لئے آپ زیادہ چکنائی والے دودھ کا استعمال نہ کریں آپ دہی بھی لے سکتے ہیں ان میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔
بند گوبھی
دودھ پینے کے علاوہ سبزیاں سردیوں میں آپ کی صحت کے لئے بہت اچھی ہیں۔ تندرستی کی سرگرمیوں میں مشغول رہنے کے لئے اور بیماریوں سے یہ سبزیاں آپ کا دفاع کرتی ہیں۔ بروکولی اور بند گوبھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتیں ہیں جو مدافعتی نظام کے لئے بہت ضروری ہوتی ہیں۔ غذائی فوائد حاصل کرنے کے لئے ہمیں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ ہم بیماریوں سے پاک زندگی گزار سکیں۔
دن کا آغاز دلیہ سے کریں
اگر آپ دوپہر تک توانا رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ناشتے کا آغاز اس چیز سے کرنا چاہیے جو آپ کو تندرست رکھے اور توانا بھی۔ اپنے دن کا آغاز اپنے صحت مند ناشتے سے کیا کریں۔ پروٹین کو بھی لینا چاہیے۔ آپ صبح کے وقت دلیہ کا ناشتہ کریں اور اس کے ساتھ آپ گری دار میووں کا استعمال لازمی کریں۔اس کے علاوہ آپ سردی کے موسم میں کجھور اور سیب جیسے پھلوں کا استعمال کرکے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ آپ دلیہ میں پھلوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
جڑ والی سبزیاں
سردی کے موسم میں جڑ والی سبزیو ں کی تلاش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ آپ سردی کے موسم میں جڑ والی سبزیاں جیسے گاجر، شلجم آپ کے مدافعتی نظام کو اچھا کرسکتی ہیں۔ آپ ان سبزیوں کا ا ستعمال کچا بھی کر سکتے ہیں آپ ان سبزیوں کو ابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔گاجر میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے یہ ہماری آنکھوں کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اس لئے آپ کو سبزپتوں والی سبزیوں اور جڑوالی سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
مچھلی
سردیوں میں مچھلی کا استعمال کرنا ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس میں فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کو اچھا بناتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہمیں توا نائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
پنیر، انڈے اور مچھلی کی مقدار میں اضافہ کریں۔
سردی کے موسم میں آپ کا چائے کا کپ کھانا نہیں ہوسکتا ہے، اگر آپ کو انڈے، پنیر یا مچھلی زیادہ پسند ہے، تو اس کا استعمال لازمی کریں، ان کھانوں میں وٹامن بی 12 ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کے معمول کے کام کو بڑھاتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ کھانے تھکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔ اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ آپ انہیں دن کے کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔
یہ کھانے آپ کے سردیوں کو مزید آرام دہ اور صحت بخش بنا دیں گے کیونکہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دے کر صحت مند کردیں گے اور آپ کو اس سرد موسم میں توانائی فراہم کریں گے۔