سردیوں میں شادی ہو تو جلد کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے شادی کے موقع پر لڑکیوں کے لئے جلد کے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں خصوصا شادی اگر سردیوں میں ہو تو سردی اور خشک موسم کے باعث جلد روکھی اور بے جان ہوجاتی ہے اب آپ پریشان نہ ہوں اگر آپکی شادی ہونے والی ہے۔
سردیوں میں شادی ہو تو جلد کی حفاظت کے لیے آپ باقاعدگی سے ان ٹپس پر عمل کریں نتائج دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی لیکن چہرہ کہ ساتھ ساتھ گردن پر بھی ایپلیکیشن ضرور کریں۔ اپنی جلد اور اپنی سہولت کے مطابق ان میں سے کوئی بھی طریقہ کار اپناکر اس پریشانی سے نجات پائیں ساتھ ساتھ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال اور رات میں دودھ ضرور پئیں اور اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ ماہر جلد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کرکے اپائنٹمنٹ بھی بک کرواسکتے ہیں۔
خشک جلد سے نجات
۔1 بیسن دو چمچ، کریم ایک چمچ چاہے گھر کے دودھ کی ہی لے لیں، شہد ایک چمچ، لیموں ایک چوتھائی چمچ، یہ تمام اجزاء ملاکر روزانہ چہرے پر لگائیں۔
۔2 بیس منٹ بعد صرف سادہ پانی سے منہ دھولیں
۔3 بعض اوقات زیادہ خشکی کی وجہ سے جلد متاثر ہونے لگتی ہے اور جلد پر چھائیاں پڑ جاتی ہیں ان سے نجات پانے کے لیے موئسچرازر یا کریم تین ہفتوں تک باقاعدگی سے لگائیں۔
ایلو ویرا جیل لگائیں
ایلو ویرا آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو نرم، بے داغ بناتا ہے اور جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔ صحت مند جلد حاصل کرنے کے لیے ایلو ویرا جیل لگائیں۔
نیچرل اسکن بلیچ
اشتہاری بلیچ سے جلد کھردری اور خشک ہوجاتی ہے اسی لئے کوشش کریں کہ جب آپکی شادی نزدیک ہو تو ان کا استعمال کرنے کے بجائے مولی کو کدوکش کریں یا اسکا رس نکالیں، چند قطرے لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ایک چمچ شامل کرکے پیسٹ بنالیں چہرہ اور گردن پر آدھے گھنٹے تک لگانے کے بعد دھولیں اس سے اسکن بلیچ بھی ہوگی اور جلد خشک بھی نہیں ہوگی۔
نیچرل ماسک
ایک انڈے کی سفیدی، اورنج جوس دو چمچ، شہد ایک چمچ اور کارن فلار دو چمچ ان تمام اجزاء کو ملالیں اور چہرے پر لگائیں، پھر سادہ پانی سے منہ کو دھولیں۔
خوبصورت نرم جلد
۔1 جو اور مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ، بادام کا تیل ایک چمچ، کینو آدھا چھلا ہوا، لیموں کا رس ایک چمچ اور براؤن شوگر دو چمچ انھیں اچھی طرح مکس کرلیں پیسٹ بنانے کے لئے ضرورت پڑے تو پانی یا عرق گلاب کا استعمال کریں۔
۔2 اسکے بعد چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو بیسن اور حسن یوسف کو ملا کر گھول لیں اور اسکی مدد سے چہرے کو صاف کریں رگڑیں نہیں نہ صرف جلد نرم بلکہ صاف چمکدار اور غیر ضروری بال بھی ختم ہوجائیں گے۔
جلد کو نرم اور چمکدار بنانے والا ماسک
پالک کارس، مکھن، ناریل کا پانی اور لیموں کارس ایک ایک چمچ لے کر روزانہ رات میں پندرہ منٹ لگاکر منہ دھولیں۔
باڈی مساج
آدھا کپ جو کا آٹا لے کر ململ کے کپڑ ے میں پوٹلی بنالیں پھر اس پوٹلی کو کچے دودھ میں بھگو کر ہفتے میں میں کم از کم تین بار نہانے سے پہلے اس پوٹلی سے مساج کریں اس سے اسکن میں نمایاں فرق آئے گا۔
ہاتھ پیروں کی صفائی
چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ پیروں کی جلد کا بھی اچھا ہونا ضروری ہے اسکے لئے آپ چاول کا آٹا دو چمچ، چاول کی بھوسی ایک چمچ، صندل پاؤڈر ایک چمچ، حسن یوسف ایک چمچ اور لیمن جوس کو اچھی طرح دودھ یا عرق گلاب سے ملالیں۔ پھر اس سے اپنے ہاتھ پیروں کی اسکربنگ کریں۔ رات بھر موئسچرائزر لگا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں سے خشک جلد کو ہٹا دیں۔ اس کے علاوہ، اپنی مینیکیور اور پیڈیکیور کو مت چھوڑیں۔
موئسچرائزر کا استعمال
سردیوں میں ایک اچھے موئسچرائزر کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ خشک جِلد کی حامل لڑکیوں کو ایسے موئسچرائزر کا انتخاب کرنا چاہیے جو جلد کو مطلوبہ مقدار میں نمی فراہم کرے۔ حساس جلد کو سردیوں میں خاص طور پر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
عام طور پر چکنی جلد کی حامل لڑکیوں کا خیال یہ ہوتا ہے کہ ان کی جلد چونکہ چکنی ہے لہٰذا وہ سردیوں میں خشک نہیں ہو گی اور نہ ہی اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے حالانکہ چکنی جلد والی خواتین کو بھی سردیوں میں باقاعدگی سے موئسچرائزر اور جلد پر قدرتی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیئے۔
زیادہ گرم پانی خشکی بڑھاتا ہے
سردیوں میں گرم پانی سے نہانے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے بیسن سے نہانا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے بیسن کو دودھ یا دہی کے ساتھ ملا کر نہانے سے پہلے لیپ کرلیں یہ ایک بہترین کلینزر کا کام دیتا ہے۔
شادی کرنے کا عمل مشکل اور تھکا دینے والا ہو سکتا ہے۔ اپنے نیند کے چکر میں خلل نہ ڈالیں کیونکہ یہ براہ راست آپ کے چہرے پر ظاہر ہوگا۔ اس لیے تمام تیاریوں کے درمیان کافی نیند لینا نہ بھولیں۔
تمام تجاویز پر عمل کرنے کے عمل میں، صحت مند کھانا کھانا مت بھولیں تیل اور جنک فوڈ آپ کے بالوں اور جلد پہ بڑا اثر ڈالے گا۔ لہذا، غیر صحت بخش کھانے نہ کھائیں بلکہ متوازن اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال کریں۔