وزن گھٹاۓ خوبصورت بناۓ ، سونف کا پانی پینے کے 7 جادوئی فائدے جن کو جان کر سب پینے پر مجبور ہو جائيں

Reading Time: 4 minutes

سونف ایک سستی جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف ہر گھر کی ضرورت بلکہ اپنے فوائد کے سبب باورچی خانے کی رونق بھی ہے ۔ اس کی خوشبو کھانوں کی لذت بڑھاۓ اور اس کے فوائد انسان کو وہ طاقت اور خوبصورتی کم خرچ مین فراہم کرۓ جن کو جان کر ہر کوئی استعمال پر مجبور ہو جاۓ

سونف کو عام طور پر چبا کر کھانا ہاضمے کو بہتر بناتا ہے منہ کی بدبو دور کرتا ہے مگر اس کے پانی کا استعمال صدیوں سے اسکے فائدوں کے سبب کیا جاتا رہا ہے جس کی تیاری کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے

سونف کا پانی بنانے کا طریقہ

سونف کا پانی تیار کرنے کے لیۓ ایک گلاس پانی لے لیں اور اس میں ایک چمچ سونف شامل کر دیں اس کے ساتھ ساتھ دو تین دانے سبز الائچی ،آدھا چمچ سفید زیرہ ،اور ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی ملا کرڈھک کر رکھ دیں ۔ دو گھنٹوں کے بعد یہ تمام چیزیں کسی چھنی میں چھان لیں

اس سے پانی کا رنگ قدرے تبدیل ہو جاۓ گا یہ پانی ہر روز رات کو سونے سے قبل پی لیں

سونف کا پانی پینے کے فوائد

سونف
Image Credit:1MG

سونف کا پانی جس کا بنیادی جز سونف ہوتا ہے بہت سارے فوائد کا حامل ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

غذائيت سے بھر پور ہوتا ہے

ایک چمچ سونف غذائيت کا خزانہ خود میں پوشیدہ رکھتا ہے یہ 20 کیلوریز فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر ، وٹامن سی ،کیلشیم آئرن ، میگنیشیم ،پوٹاشیم کی بری مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے اور ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے

وزن کم کرنے میں مددگار

سونف
Image Credit:Healthy life style

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیۓ سونف اور سونف کا پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس حوالے سے ماہرین نے کئی ایسی عورتوں پر تحقیق کی جو کہ وزن کم کرنے کی خواہشمند تھیں ان کو کھانے سے قبل سونف کا پانی پینے کے لیۓ دیا گیا جس کے سبب ان کی بھوک میں واضح کمی دیکھی گئی اس سے ان کی اشتہا میں اور کھانا کھانے کی خواہش میں واضح کمی دیکھنے میں آئی

جس کے سبب ان کو وزن کم کرنے میں بغیر کسی منفی اثرات کے کافی مدد ملی ۔

دل کی صحت کے لیۓ مفید

سونف میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو خون میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کر کے دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم ، میگنیشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیۓ مفید ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے

دودھ پلانے والی ماؤں کے لیۓ مفید

سونف میں گلیکٹوجینک خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ دودھ  پلانے والی ماؤں کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے یہ ایسے ہارمون کو فعال کرتے ہیں جو کہ دودھ پیدا کرتے ہیں اس وجہ سے دودھ پلانے والی ماؤں کے لیۓ سونف اور سونف کا پانی بہت مفید ہوتا ہے

خوبصورتی بڑھاۓ

سونف
Image Credit:Her Zindagi

سونف معدے کی گرمی کو دور کر کے جگر کے افعال کو بہتر بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے سبب جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے جس سےجلد صاف شفاف ہوتی ہے ایکنی کا خاتمہ ہوتا ہےاور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے

مینوپاز کے اثرات کو کم کرے

مینو پاز کے دور سے گزرنے والی خواتین کو جن جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا ہارمون کے نظام کے بے اعتدالی کے سبب کرنا پڑتا ہے ان خواتین کے ان اثرات کو کم کرنے میں سونف اور سونف کا پانی بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔

ایسی خواتین کو باقاعدگی کے ساتھ سونف کا استعمال اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیۓتاکہ وہ اچانک جسم سے نکلنے والی گرم لہروں ، جنسی مسائل سے بچ سکیں

کینسر سے لڑنے کی طاقت دے

اس  کے اندر اینتھینول نامی ایک کیمیکل موجود ہوتا ہے جس کے اندر کینسر سے لڑنے کی طاقت موجود ہوتی ہے ماہرین کے مطابق اس  کا استعمال جسم میں کینسر والے خلیات کے بڑھنے سے  روکتا ہے خصوصا خواتین میں جو چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوں ماہرین کےمطابق اگر وہ باقاعدگی سے سونف کا استعمال کریں تو اس سے کینسر کے خلیات کی نشونما میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے

سونف کے استعمال میں احتیاط

سونف
Image Credit: Kalaam Times

ویسے تو عام طور پر جڑی بوٹیاں کسی بھی قسم کے سائڈ افیکٹ سے محفوظ ہوتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کے اچھے اثرات کے ساتھ ساتھ بعض افراد میں یہ کچھ مسائل کا سبب بھی ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے

مثال کے طور پر سونف کے اندر ایسٹروجن ہارمون کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ ایک جانب تو مینو پاز والی خواتین کے لیۓ مفید ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ماں بننے والی ماؤں کے لیۓ اور اس کی کوکھ میں پلنے والے بچے کے لیۓ خظرناک بھی ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بعض کینسر کی ادویات کے ساتھ بھی اس کے ری ایکشن دیکھے گۓ ہیں اس وجہ سے ایسے مریضوں کو اس  کا استعمال اپنے ڈاکٹر کے مشورےکے بغیر نہیں کرنا چاہیۓ

خاص طور پر حاملہ خواتین کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیۓ کیوں کہ اس کا استعمال ان کےبچے کے لیۓ خطرناک بھی ہو سکتا ہے

اس کےساتھ اگر آپ سونف کے استعمال کے حوالے سےڈاکٹر سے کسی بھی قسم کے سوالات پوچھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کےکی ویب سائٹ وزٹ کریں جہاں پر نہ صرف آپ ماہر اور مستند ڈاکٹروں سے مشورہ لے سکتے ہیں بلکہ ان سے ملاقات کی اپائنٹمنٹ بھی لی جا سکتی ہے یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کر کے ہمارے نمائندے سے صحت کے حوالے سے رہنمائی لی جا سکتی ہے

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.