انگوٹھے کی ساخت شخصیت کی کن 5 چیزوں کے بارے میں بتاتی ہے

Reading Time: 4 minutes

انگوٹھے ہمارے ہاتھوں کی ساخت کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں ۔ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ انسان کی تقدیر اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہوتی ہے ۔ اس لیے کچھ لوگ ہاتھوں کی لکیروں پر یقین رکھ کر غیب کا حال جاننے کی جستجو کرتے ہیں جب کہ کچھ افراد ہاتھوں میں تقدیر کا مطلب یہ نکالتے ہیں کہ انسان کی تقدیر اس کی محنت میں پوشیدہ ہوتی ہے

انگوٹھے کی ساخت اور انسان کی شخصیت

انگوٹھے
Image Credits: Bright Side

انسان کی شخصیت ایک معمہ ہے جس کو سمجھنے کی کوشش ہر دور میں مختلف طریقوں سے کی جاتی رہی ہے ۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین نے انسان کے انگوٹھے کے حوالے سے بھی تحقیق کی ہے ان کے مطابق انگوٹھے کی بناوٹ شخصیت کے بارے میں جاننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ہاتھ کے  انگوٹھے ساخت کے اعتبار سے پانچ اقسام کے  ہوتے ہیں ۔

اگر انگوٹھے کی ساخت اے ہو تو ۔۔۔۔۔

انگوٹھے
Image Credits: Bright Side

اگر انگوٹھے کے دونوں بند برابر ہوں تو آپ ایک متوازن شخصیت کے مالک ہیں ۔ اور آپ ایک امن پسند انسان ہیں جو کہ لڑائی جھگڑوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ زندگی کو اپنا استاد مانتے ہیں اور اپنے مضبوط مشاہدے کی طاقت کے ذریعے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک اچھے استاد بھی ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کے ارد گرد ہمیشہ آپ کے چاہنے والوں کا ہجوم ہوتا ہے جو کہ آپ سے مشورہ کے خواہاں ہوتے ہیں اور آپ کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں

 اگر انگوٹھے کی ساخت  بی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔

انگوٹھے
Image Credits: Bright Side

اگر آپ کے انگوٹھے کا پہلا بند دوسرے بند سے لمبا ہو تو آپ ایک انتہائی شدت پسند انسان ہیں اور ہر چیز بہترین سے کم پر آپ کو قبول نہیں ہوتی ہے آپ ایک باریک بین انسان ہیں جو کہ اپنی ذات کے حوالے سے بھی بہت کڑی نظر رکھتے ہیں

ان کو زندگی میں ہر چیز ترتیب سے چاہیے ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے حلقہ احباب میں بھی ایسے افراد ہوتے ہیں جو کہ بہت ڈسپلن کے حامل ہوتے ہیں

سی ساخت کے حامل انگوٹھا ہو تو ۔۔۔۔

انگوٹھے
Image Credits: Bright Side

اگر انگوٹھے کا نیچے والا پور اوپر والے پور سے بڑا ہو تو اس قسم کے انگوٹھے کے حامل افراد بہت محنتی ہوتے ہیں ۔یہ راستے کی ہر رکاوٹ کا مقابلہ محنت اور جدوجہد سے کرنے پر یقین رکھتےہیں ۔

ایسے لوگ بہت پر اعتماد اور اسمارٹ ہوتے ہیں اور ان کا کام کرنے کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کام کی جگہ پر ان کی تعریف ہمیشہ ہی کی جاتی ہے

اگر انگوٹھا لچکدار ہے

انگوٹھے
Image Credits: Bright Side

اپنے انگوٹھے پر غور کریں اگر اس میں حرکت کے دوران لچک موجود ہے تو آپ ایک لچکدار انگوٹھے کے حامل فرد ہیں ایسے لوگ بہت جزباتی ہوتےہیں اور جزبات کا اظہار کرنے پر یقین رکھتےہیں ۔ ایسے لوگ وقت اور حالات کے مطابق خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں ۔

یہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں اور پیدائشی آرٹسٹ ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ دنیا کو اپنی نظر سے دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کا کام کرنے کا طریقہ بھی دوسروں سے مختلف ہوتا ہے

اپنی صحت کے بارے میں ایک منٹ میں جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں 

اگر انگوٹھا بالکل سیدھا ہو تو ۔۔۔۔۔۔

Image Credits: Bright Side

اگر آپ کا انگوٹھا سیدھا اور کڑک ہے اور اس میں کسی قسم کی لچک موجود نہیں ہے ۔ تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک ضدی انسان ہیں ۔ اور اپنی ذات کے علاوہ کسی دوسرے کو کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں ہیں اور ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

بظاہر دیکھنے میں اپ باہر سے بہت مضبوط نظر آتے ہیں لیکن اندر سے بہت معصوم ہوتے ہیں جلد ہی لوگوں پر اعتبار کر لیتے ہیں اور اکثر لوگ آپ کے اس بھروسے کا غلط فائدہ بھی اٹھا لیتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے انگوٹھے کے حامل افراد مذید سخت ہو جاتے ہیں

یاد رکھیں

یہ تمام معلومات کسی بھی حوالے سے حتمی قرار نہیں دی جا سکتی ہیں لیکن اس معلومات کے حصول کے لیۓ ماہرنفسیات دانوں نے سیکڑوں لوگوں کے مزاج اور ان کے انگوٹھے کی ساخت کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتائج اخذ کیۓ ہیں

آپ بھی اپنے انگوٹھے کی ساخت اور اپنے مزاج کا موازنہ کریں اور کمنٹس کے ذریعے ساخت اورمزاج کے حوالے سے بتائيں

اس کے علاوہ نفسیات سے جڑے کسی بھی مسلے کی صورت میں آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں ۔ یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کر کے ڈاکٹر سے آن لائن اپئنٹمنٹ یا مشورہ حاصل کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.