مردوں کو عورتوں کے مقابلے میں زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اگر آپ رات کو کوئی بھاری کمبل لے کر نہیں سوتے اور پھر بھی آپ کو پسینے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ کوئی طبی حالت کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ مرد اور خواتین دونوں اپنی صحت کا اچھے سے خیال رکھنا چاہیے کیونکہ مرد کی وجہ سے کنبے کی کفالت ہوتی ہے۔
سردی کے موسم میں جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ان سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے جس کی وجہ سے اپنے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کر سکیں۔ مردوں کو ورزش کے علاوہ متوازن غذا کابھی استعمال کرنا چاہیے تاکہ وہ صحت کےمسائل سے دوچار ہونے سے بچ سکیں۔
مردوں کو رات کے وقت زیادہ پسینہ آنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اگر آپ کا جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں تاکہ آپ وجوہات جان سکیں۔
مردوں کو رات میں پسینہ آنے کی وجوہات
وہ مرد جن کو رات کے وقت زیادہ پسینہ آتا ہے اس کو نظر انداز بھی نہیں کرنا چاہیے۔ رات کے وقت پسینہ آنا آپ کو الجھن میں مبتلا کرنے کے علاوہ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی حالت جو زیادہ تر رہتی ہے اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے تاکہ بیماری کی وجہ معلوم ہو سکے۔ آپ باآسانی مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
تناؤ اور اضطراب
پریشان رہنا ایک ایسی حالت ہے جس میں کسی بھی فرد کو پسینہ آتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہو نگے جن کو پریشانی کی حالت میں زیادہ پسینہ آتا ہے۔ بے چینی کی وجہ سے ہم زیادہ پسینے میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ 2012 میں کئے گئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بے چینی پسینے کے غدود کا باعث بنتی ہے۔
جب آپ زیادہ پریشان ہوتے ہیں یا کسی چیز کو لے کر آپ فکر مند ہوتے ہیں تو رات میں آپ کو پسینہ آسکتا ہے۔ اگر آپ کسی بڑی پریشانی سے گزر رہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو پسینے کے ساتھ ساتھ دیگر حالات کا بھی سامنا کرنا پڑے جیسے
دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا
سانس کی قلت ہونا
چکر آنا
تناؤ
مردوں کے لیے خشک انجیر کھانے کے 5 ناقابل یقین صحت کے فوائد
ادویات کے اثرات
ہمارے لئے ادویات کا زیادہ استعمال مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس لئے اپنی زندگی میں کم سے کم ادویات کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ صحت اور تندرستی والی زندگی گزار سکیں۔اس کے علاوہ مطالعے سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ ادویات بھی پسینے کا باعث بنتی ہیں۔
بعض اوقات ادویات بھی ہمارے درجہ حرارت کو متاثر کرتی ہیں جیسے مردوں میں زیادہ پسینہ آنے کی وجہ ادویات کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ جیسے بلڈ پریشر کی ادویات کی وجہ سے یا اس کے علاوہ ایچ آئی وی ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
نیند کی کمی
ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ نیند کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 30 فیصد مردوں کو رات میں رکاوٹ والی نیند کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو نیند کی کمی ہے تو آپ کا جسم کورٹیسول کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نیند کی کمی کی وجہ سے دیگر حالات کا بھی سامنا کر سکتے ہیں جس میں۔۔۔
خراٹے
صبح کے وقت خشک منہ
گلے میں خراش
دم گھٹنہ
اچانک بیدار ہونا
تھکاوٹ محسوس کرنا
ہائپر ہائیڈروسس
مردوں میں ہایپرہائیڈروسس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ہائپرہائیڈروسس ایک ایسی حالت ہے جو پسینے کے غدود کنٹرول کرنے والے اعصاب زیادہ فعال ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آتا ہے اس لئے مردوں کو رات میں زیادہ پسینہ آسکتا ہے۔
یہ حالت بہت عام ہے۔یہ تقریبا 15 ملین امریکیوں کو متاثر کرتی ہے۔ جس کی بنیادی علامت ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا ہے۔ یہ دن اور رات کے وقت بھی ہوسکتا ہے۔اس کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے ملیں اور اپنی اس حالت سے آگاہ کریں تاکہ وقت پر تشخیص ہو سکے۔
ہائپر تھائیروڈئزم
یہ حالت اس وقت عام ہوتی ہے جب آپ کے تھائیرائیڈز فعال ہوتے ہیں۔ کٹلر کا کہنا ہے کہ اس کی بہت عام علامت یہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔ یہ مردوں میں رات کے وقت بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی دوسری علامات یہ بھی ہو سکتی ہیں جیسے؛
دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
وزن میں کمی
نیند کی کمی
بے چینی
چڑچڑاپن
جھٹکے لگنا
General-Physician in Lahore
General-Physician in Karachi
General-Physician in Islamabad