اگر آپ کسی سکن اسپیشلسٹ سے پوچھیں گے تو وہ بھی آپ کو بالوں میں تیل لگانے کا مشورہ دے گا۔ کیونکہ یہ بالوں کی نشوونما پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ دراصل بالوں میں تیل لگانے کا ایک صحیح طریقہ اختیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ نہانے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے تیل کو ہلکا گرم کر کے لگانا بہت مفید ہوتا ہے۔ تیل لگانے کے لیے خاص قسم کی لکڑی کی کنگھی کا استعمال بھی بالوں کے لیے بہت مؤثر ہوتا ہے۔
بالوں کے گرنے کی وجوہات
دینا کی ساٹھ فیصد آبادی بالوں کے گرنے کی پریشانی کا شکار ہے۔ پہلے اس کو ایک جینیاتی تبدیلی سمجھا جاتا تھا لیکن اب تحقیق سے معلوم ہو چکا ہے کہ بالوں کے گرنے میں جینیاتی وجوہات کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات شامل ہوتی ہیں۔ بالوں کے گرنے کو ایلوپیشیا بھی کہا جاتا ہے۔ ہر دس میں سے ایک شخص بالوں کے جھڑنے کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس کی روک تھام کے بارے میں فکر مند بھی رہتے ہیں۔
بال کیوں جھڑتے ہیں؟
بالوں کا گرنا بالوں کے بڑھنے کے عمل میں کسی معمولی خلل کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور اکثر اوقات یہ مسئلہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے اور بال دوبارہ سے صحت مند انداز میں اگنے لگتے ہیں۔ لیکن صورتیں ایسی ہیں جن میں بالوں کا گرنا کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ بال گرنے کی کچھ اہم وجوہات یہ ہیں۔
۔1 حمل کے دوران ہارمونز کی تبدیلیاں
۔2 سرجری
۔3 مینوپاز
۔4 تھائیرائیڈ کی بے قاعدگیاں
۔5 ایلوپیشیا ایریٹا
۔6 آرتھرائٹس
۔7 ڈپریشن
۔8 دل کی بیماریاں
۔9 ہائی بلڈپریشر
بالوں کو گرنے سے روکنے والے 3 اہم تیل
سردی کا موسم بالوں اور جلد کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوتا ہے۔ آپ جہاں جلد کی خشکی سے پریشان ہوتے ہیں وہیں اچانک بالوں کا زیادہ جھڑنا ایک نئی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔ لیکن اب سرد موسم کا بھرپور لطف اٹھانا ممکن ہے۔ بالوں کے جھڑنے کی پریشانی کو کم کرنے کیلئے ہم آپ کو تین ایسے مفید تیلوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کا استعمال بالوں کی صحت اور خوبصورتی میں بھی اضافہ کرسکتا ہے۔
کھوپرے کا تیل
کھوپرے کا تیل بالوں کے لئے استعمال ہونے والی کئی مصنوعات میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اس کی کچھ خاص خصوصیات ہیں کہ جو اس کو بالوں کی حفاظت کے لئے ایک بہترین چیز بناتی ہیں۔ کھوپرے کا تیل بالوں کے اندر جذب ہو کر انہیں نمی پہنچاتا ہے۔ یہ بالوں میں نمی کو محفوظ کرتا ہے اور اس کو موسمیاتی اثرات کے نقصان سے بچاتا ہے۔ اگر آپ کھوپرے کے تیل میں ایلو ویرا اور پیاز کا عرق شامل کر کے لگاتے رہیں گے تو اس سے آپ کے بال مضبوط اور گھنے ہو جائیں گے۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی بہت مفید ہے جن کے بال بہت پتلے ہو گئے ہوں۔
آملے کا تیل
آملہ کئی ایک فوائد کا حامل ایک چھوٹا سا گول ہرے رنگ کا پھل ہوتا ہے۔ اس کا تیل بالوں کے لئے صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ بالوں کی کنڈیشنگ کا ایک بہتریں ذریعہ بھی ہے۔ آملے کا تیل لگاتار استعمال کرتے رہنے سے بال نہ صرف گرنا بند ہو جاتے ہیں بلکہ یہ بالوں کو سفید ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اگر آپ خوبصورت چمکدار بالوں کی خواہش رکھتے ہیں تو آملے کا تیل استعمال کرنے کی عادت بنا لیں۔
سر کی جلد کی سوزش اور خارش کم کرنے کے لئے آملے کا تیل ایک بہترین دوا ہے۔ اگر آپ جلد کی کسی بیماری کے سلسلے میں ماہر امراض جلد سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں تو مرہم ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ابھی اپائنٹمنٹ بک کرواسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال پہ بات بھی کرسکتے ہیں۔
کیسٹر آئل
کیسٹر آئل بالوں کے لئے مفید ترین چیزوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ یہ بالوں کے کئی مسائل اور بیماریوں کا حل بھی ہے۔ اس تیل سے جلد پر مالش کرنے سے بالوں کا گرنا کم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سر کی جلد پر مسائل پیدا کرنے والے جراّیم کا خاتمہ کرتی ہیں۔ یہ خشکی کو ختم کرتا ہے اور بالوں کو خون کی فراہمی بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما ہوتی اور بڑھنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان قدرتی اجزا کا استعمال کیجیئے اور بالوں کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کیجیئے۔