ٹرائگلیسرائڈز خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم ہے۔ٹرائگلیسرائڈز کی اعلیٰ سطح صحت کی مختلف حالتوں کے لئے خطرے کا عنصر ہو سکتی ہے۔ اس کے بڑھنے میں ایک اہم عنصر ہماری خوراک بھی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی شخص کے خون میں اضافی ٹرائگلیسرائڈز کی مقدار پائی جاتی ہے تو ڈاکٹر اسے خوراک میں تبدیلی لانے کا مشورہ دے سکتا ہے۔ اس کو بڑھانے والی خوراک میں سیر شدہ چکنائی،اضافی شکر، ضرورت سے زیادہ الکحل،اور کاربوہائڈریٹ والی غذائیں شامل ہیں۔
ٹرائگلیسرائڈز کیا ہیں؟
ٹرائگلیسرائڈز جسم میں لپڈ یا چربی کی قسم ہیں،ہمارا جسم زیادہ تر چربی کو ٹرائگلیسرائڈز کے طور پر ذخیرہ کرتا ہےاس وجہ سے یہ کہنا درست ہوگا کہ یہ چربی کی عام قسم ہے۔ اس کی چانچ ایک خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔
یہ خون میں گول ذرات کی صورت میں سفر کرتے ہیں جسے لیپوپروٹین کہتے ہیں۔ہم لوگ براہراست ایسی خوراک میں لیتے ہیں جس میں چکنائی ہوتی ہے جیسے تیل، مکھن وغیرہ اس کے علاوہ وہ غذائیں جن میں زیادہ مقدار میں کاربوہائیڈریٹس موجود ہویا اضافی کیلوریز کا استعمال جو جسم میں توانائی کی ضرورت سے زائد ہو تو وہ ٹرائگلیسرائڈز میں تبدیل ہوکر جسم میں محفوظ ہو جاتا ہے۔
یہ جسم میں توانائی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہیں لیکن اس کی زیادہ مقدار آپ کی صحت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے اور مختلف حالتوں کی ذمہ دار ہو سکتی ہے جیسے کہ انسولین کی مزاحمت،موٹاپا، لبلبے کی سوزش، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماری۔
ٹرائگلیسرائڈز کو کم کرنے میں مددگار غذائیں
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 2011 میں شائع ہونے والے جریدے کے مطابق ٹرائگلیسرائڈز کی زیادتی والے افراد کو ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے
تیل والی مچھلی جیسے سارڈینز اور سالمن،تمام سبزیاں،تمام پھل،چکنائی سے پاک دودھ،زیادہ فائبر والا سارا اناج، پھلیاں، گری دار میوے، سیر شدہ صحت مند چکنائی
اس کے علاوہ ان لوگوں کو کچھ چیزوں سے پرہیز کرنے اور دور رہنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے جن میں شامل ہیں شراب، اضافی شکر، کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں،اضافی غذائی چربی،پروسیس فوڈ، لال اور چربی والا گوشت
ٹرائگلیسرائڈز کو کم کرنے والی غذا کی اقسام
ایک شخص اپنی روزمرہ کی خوراک میں تبدیلی لا کر ٹرائگلیسرائڈز کی سطح کو کم کر سکتا ہے اس کے لئے اسے اپنی غذا میں شامل کرنا ہوں گے۔
کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا: اگر کوئی شخص اپنی ضرورت سے زیادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال اپنی خوراک میں کرتا ہے تو وہ کاربوہائیڈریٹس اس کے جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اوراگر کوئی شخص اپنے جسم میں موجود لپڈ کو کم کرنا چاہتا ہے تو وہ ہائی فائبر کاربو ہائیڈریٹس کھانے کی کوشش کرےجیسےسبزیاں، پھل اناج وغیرہ۔ اس کے علاوہ زیادہ چینی والی مصنوعات کی جگہ پھلوں کا رس استعمال کرے۔
ہائی فائبر والی خوراک: ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو اور وہ جسم میں جمع ہونے کے بجائے جلد ہضم ہو سکیں ان میں شامل ہیں سارا اناج،گری دار میوے،پھلیاں وغیرہ
تیل والی مچھلیاں:تیل والی مچھلی میں دل کے لئے صحت مند چربی موجود ہوتی ہےجسے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کہتے ہں۔
سبزی والی غذا: تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خوراک میں سبزی کا استعمال کولیسٹرول اور لیپوپروٹین کی سطح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے البتہ ابھی تک ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے کہ سبزی والی خوراک ٹرائیگلیسرائڈز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے
ٹرائگلیسرائڈز کو 7 دن میں کم کریں
یہاں آپ کے ساتھ 7 دن کا ایک غذائی منصوبہ شیئر کیا جارہا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے خون سے اضافی لپڈ کو کم کر سکتے ہیں
پہلا دن
ناشتہ: جئی کا دلیہ کم چکنائی والے دودھ کے ساتھ اس کے اوپر بیریز اور بیج ڈال کر استعمال کریں۔
دوپہر کا کھانا: سبزیوں اور دالوں کا سوپ ساتھ میں سارا اناج سے بنے پاپڑ۔
رات کا کھانا: توفو اور بٹر نٹ کا سالن اور گوبھی والے چاول
اس کے علاوہ ایک کیلا اور بادام لے سکتے ہیں
دوسرا دن
ناشتہ: ایک پکا ہوا انڈہ، سالمن اور پورے اناج کی رائی کی روٹی
دوپہر کا کھانا: سارڈینز کو پورے اناج کے ساتھ ملا کر لیں ساتھ میں سبزیوں کی سلاد
رات کا کھانا: براؤن چاول کے ساتھ بھنا ہوا چکن اور سبزیاں
اس کے علاوہ ایک ابلا ہوا انڈہ اور تازہ پھل لے سکتے ہیں۔
تیسرا دن
ناشتہ: میتھی کی روٹی کم چکنائی والے دہی اور بیر کے ساتھ
دوپہر کا کھانا: پالک، ایوکاڈو اور ٹماٹر کی سلاد، پھلیوں اور کوئنو کے ساتھ
رات کا کھانا : سبزی اور مرچ کے ساتھ کیل (گوبھی)
اس کے علاوہ بادام کا مکھن استعمال کر سکتے ہیں
چوتھا دن
ناشتہ:کم چکنائی والے دودھ کے ساتھ سارا اناج کا دلیہ اور پھل
دوپہر کا کھانا:ٹونا،سلاد اور ٹماٹر کے ساتھ جو کی روٹی
رات کا کھانا:ابلی ہوئی سبزیوں اور بھورے چاول کے ساتھ گرلڈ سالمن
اس کے ساتھ اخروٹ کا استعمال؛ کر سکتے ہیں
پانچواں دن
ناشتہ:مکمل اناج کے ٹوسٹ پر ابلے ہوئے انڈے
دوپہر کا کھانا: پورے اناج کی روٹی میں گرلڈ ٹونا مچھلی کے ساتھ سلاد استتعمال کریں۔
رات کا کھانا:ابلی ہوئی سبزیوں اور میٹھے آلوؤں کے ساتھ گرلڈ اسٹیک
اس کے علاوہ پھل اور کم چکانئی والا دہی استعمال کریں
چھٹا دن
ناشتہ:ہول گرین ٹوسٹ، گرلڈ سالمن،ابلا ہوا انڈہ،ایووکاڈو
دوپہر کا کھانا: ہری سلاد کے ساتھ چنے
رات کا کھانا: جو، سبزی اور چکن کا سوپ ساتھ میں پورے اناج کے پاپڑ
اس کے ساتھ کم چکنائی والے دہی اور بیر سے تیار شدہ اسموتھی
ساتواں دن
ناشتہ:اوٹس، کم چکنائی والے دودھ اور پھلوں کے ساتھ۔
دوپہر کا کھانا:پورے اناج کی روٹی کے ساتھ سارڈین اور گھریلو سلاد
رات کا کھانا: پورے اناج کا پاستہ ٹماٹر ساس اور لال لوبیا کے ساتھ ، اس کے ساتھ سبزیوں کی سلاد اور ساتھ میں اسٹرابیریز
اس کے علاوہ دیگر طریقے جو آپ کے لپڈ کو کم کرنے میں مدد گار ہو سکتے ہیں ان مین شامل ہیں ورزش، کچھ دوائیں اور سپلیمینٹس