وٹامن سی پانی میں گھلنے والا وٹامن ہے جو بہت سے کھانوں میں پایا جاتا ہے خاص طور پر سبزیوں اور پھلوں میں۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
ڈیمنیشیا، ذیابیطس یا کسی بھی بیماری سے متعلق معلومات اب آپ گھر بیٹھے حاصل کریں مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ کام پر کلک کریں یا پھر کسی بھی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کے لئے اس نمبر 03111222398 پر کال کریں۔
وٹامن سی کیا ہے؟
وٹامن سی ایک ضروری وٹامن ہے جو خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے اور خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتا ہے جن میں خاص طور پر کھٹے اور رس دار پھل شامل ہیں۔ جسم کی صحیح طریقے سے نشوونما اور صحیح طریقے سے کام کرنے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں یہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن سی کے فوائد
وٹامن سی چونکہ پانی میں گھلنے والا وٹامن ہے لہذا یہ خون میں شامل ہوکر جسم کے ٹشوز تک پہنچتا ہے لیکن یہ جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتا لہذا روزانہ کی بنیاد پر اسے لینا چاہیئے۔یہ انفیکشن کو کنٹرول کرنے اور زخموں کو بھرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو فری ریڈیکلز کو بے اثر کرتا ہے اس کے علاوہ جسم کے مدافعتی نطام کو مضبوط بنانے میں کارگر ہوتا ہے۔
وہ غذائیں جن میں وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے
عام طور پر جب بھی وٹامن سی کا ذکر کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے ہمارا ذہن سنترے کی جانب جاتا ہے اور زیادہ تر سنترے کو ہی اس وٹامن کو حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایسی بہت سی غذائیں ہیں جن میں سنترے سے بھی زیادہ یہ وٹامن پایا جاتا ہے۔
کاکاڈو پلم
کاکاڈو پلم ایک آسٹریلوی مقامی سپر فوڈ ہے اس میں سنترے سے 100 گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے 100 گرام کاکاڈو پلم میں 5300 گرام وٹامن سی ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ پوٹاشیم، وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈینٹ لیوٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
مرچیں
مرچوں کا ذکر آتے ہی ایک مصالحے دار ذائقے اور خوشبو کا احساس ہوتا ہے جبکہ 100 گرام لال مرچ میں65 گرام اور سو گرام ہری مرچ میں 109 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے اس کے ساتھ ان میں ایک خاص قسم کا مرکب موجود ہوتا ہے جو ان کی ذائقے کی وجہ بنتا ہے اور ساتھ ہی سوزش اور درد کو بھی کم کر سکتا ہے۔
امرود
یہ گلابی گودے والا پھل جس کا تعلق میکسیکو اور جنوبی امریکہ سے پایا جاتا ہے ۔ایک امرود میں 126 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے اور اس میں ایک خاص قسم کا اینٹی آکسیڈینٹ لائیسوپین موجود ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 400 گرام امرود کا استعمال بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ہے۔
میٹھی زرد مرچ
میٹھی یا گھنٹی زرد مرچ میں وٹامن سی کا مواد بڑھتا جاتا ہے جیسے جیسے اس مرچ کی نشونما ہوتی ہے۔صرف آدھا کپ زرد مرچ میں 137 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ہری مرچ کے مقابلے دوگنا ہوتی ہے۔ اس کی کافی مقدار آپ کی آنکھوں کے لئے مفید ہے اور موتیا کی بیماری کی روک تھام کرتا ہے۔
سرسوں کا ساگ
ایک کپ کچے کٹے ہوئے سرسوں کے ساگ میں 195 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے اگر چہ پکنے سے اس میں موجود وٹامن میں کمی آجاتی ہے لیکن پھر بھی ایک کپ پکا ہواسرسوں کا ساگ اس وٹامن کا117 ملی گرام مہیا کرتا ہے اس کے علاوہ گہرے ہرے رنگ کے سرسوں کے پتوں میں بھاری مقدار میں وٹامن اے، پوٹاشیم، کیشیم میگنیز اور فائبر ہوتا ہے۔
کیوی
ایک درمیانے کیوی میں 71 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کیوی تناؤ کو کم کرنے ، کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنےاور قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
بروکلی
بروکلی ایک مصلوب سبزی ہے پکی ہوئی بروکلی کا آدھا کپ 51 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ متعدد مشاہداتی مطالعات نے کافی مقدار میں وٹامن سی سے بھرپور سبزیاں کھانے سے آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرنے ، قوت مدافعت میں بہتری لانے اور دل کی بیماری کے خطرے میں کمی لانے کی حمایت کی ہے
لیموں
لیموں ہمارے کھانوں کا ایک اہم جز ہے ایک کچے چھلکوں سمیت لیموں میں83 گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے اس کا رس اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے لیموں ایک مفید پھل ہے یہ کٹی ہوئی سبزیوں اور پھلوں پر ڈالا جاتا ہے تاکہ انہیں بورے ہونے سے بچا سکے۔
لیچی
ایک لیچی تقریبا 7 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتی ہے لیچی میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ بھی ہوتے ہیں جو آپ کے دماغ،دل اور خون کی شریانوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں
پپیتا
ایک کپ پپیتے(145 گرام) میں 87 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے وٹامن سی یاداشت بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور دماغ کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے
اسٹرابیری
ایک کپ اسٹرابیری میں 89 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ میگنیز،فلیوونائڈز، فولیٹ موجود ہیں جن کی وجہ سے کینسر، ڈیمنیشیا اور ذیبیطس کو روکنے میں مدد کرتی ہےاس کے علاوہ یہ طاقت سے بھرپور پھل آپ کے دل اور دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
برسلز اسپراؤٹس
ڈیڑھ کپ پکے ہوئے برسلز اسپراؤٹ میں 49 گرام وٹامن سی ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، وٹامن کے، فولیٹ، وٹامن اے میگنیز اور پوٹاشیم ہوتے ہیں وٹامن سی اور کے دونوں آپ کی ہڈیوں کے صحت کے لئے اہم جز ہوتے ہیں۔
کیل یا پتہ گوبھی
کٹے ہوئے کچے کیل کا ایک کپ 80 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں کافی مقدار میں وٹامن کے پایا جاتا ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس دائمی سوزش کی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔