سی سیکشن جسےسیزیرین کہتے ہیں۔اس کو عام الفاظ میں بڑاآپریشن کہتے ہیں۔اس آپریشن کے بعد عموما ماؤں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔آپ یہ بات پہلے ہی جانتی ہونگی کہ سی سیکشن ہمارے جسم پر بہت سے اثرات مرتب کرتا ہے۔اس عمل میں آپ کے جسم کاخون بھی ضائع ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وہ بچے جو سی سیکشن سے پیدا ہوتے ہیں ان کی ماؤں میں 11 فیصد زیادہ موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔
عورتوں میں سی سیکشن کے بعدٹائپ2ذیابیطس کا بھی امکان ہوتا ہے۔ہوسکتا ہےآپ بھی جو یہ آرٹیکل پڑھ رہی ہیں ان کا بھی سی سیکشن ہوا ہو۔اگرآپ بھی موٹاپے سے پرشان ہیں تو یہ آرٹیکل لازمی پڑھئیں اس میں آپ کو اضافی وزن کم کرنے کے طریقے معلوم ہونگے۔
Table of Content
سی سیکشن کے بعد اضافی وزن کم کرنے کے کچھ طریقے-
وہ عورتیں جو سی سیکشن کروانے کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے پیٹ یا اضافی وزن سے پریشان ہیں توآپ ان ٹپس کی مدد سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں؛
باقاعدگی سے دودھ پلانا-
آپ کا بچہ بھی آپ کا وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔بچے کو باقاعدگی کے ساتھ دودھ پلانے سے بھی ماؤں کا وزن کم ہوسکتا ہے۔جب آپ اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہیں تو اس کو تمام غذائی اجزا ملتے ہیں جن کی اس کو ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ روزانہ آپ کی 300 سے 500 تک کیلوریز جل سکتی ہیں۔
اضافی وزن کم کرنے کا یہ بہت طریقہ ہے۔
پانی زیادہ پینا-
زیادہ پانی پینا نہ صرف آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے بلکہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہت مفید ہے۔روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا آپ کا وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
ورزش-
آپ سب ورزش کی اہمیت سے تو واقف ہونگے۔ہم جسمانی سرگرمی سے اپنا اضافی وزن کم کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پیدل چلنا آپ کے لئے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور-
اگرآپ کا سی سیکشن ہوا ہے توآپ کو غذائی اجزا سے بھرپور غذا کی ضرورت ہوگی۔اس لئے اس غذا کا استعمال کریں جو کیلوریز میں کم ہوں۔وہ غذا جو فائبر سے بھرپور ہواس کا استعمال کریں۔کیونکہ فائبر سے پھرپور خوراک آپ کو بہت سی پچیدگیوں سے بچا سکتی ہے۔پھلوں اور سبزیوں میں فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
گری دار میوے،دہی اور مچھلی آپ کےلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
سافٹ ڈرنکس کااستعمال-
بہت سے لوگ سافٹ ڈرنک کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔اس کامطلب یہ ہے کہ آپ ایکسٹرا کیلوریز لے رہے ہیں۔جس وجہ سے آپ موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس لیےسافٹ ڈرنک کا استعمال ترک کریں۔تاکہ آپ اپنے اضافی وزن پر قابو پاسکیں۔
پروسیسڈاورجنک فوڈ سے پرہیز –
اگرآپ سی سیکشن کے بعد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو جنک فوڈ جو سفید آٹےاور شوگر سے مل کربنتا ہے اس کا استعمال نہ کریں۔کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتے۔پروسیسڈ فوڈز جس میں چپس،بسکٹ اور بیکڈ فوڈ شامل ہے اس کے کھانے سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
چینی کا کم استعمال-
ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ چینی میں بہت کیلوریز ہوتی ہیں۔اپنے کھانے میں زیادہ چینی کا استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ہر قسم کے پروسیسڈ جوس جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہو ان سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ میٹھا کھانے کو زیادہ دل ہو توآپ فریش پھلوں کا جوس پیئے۔جو آپ کے لئے مفید ہوگا۔
بیلٹ کا استعمال-
بہت سے ڈاکٹر آپ کو سی سیکشن کے بعد کمر پر بیلٹ باندھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس سے آپ کا پیٹ کم ہوسکتا ہے۔آپ اس کو ہروقت لگا سکتے ہیںاس کے علاوہ کھانا کھاتے وقت اور سوتے وقت اس کو لگانے سے آپ کو پرہیز کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ آپ صحت سے متعلق کوئی بھی پریشانی میں مبتلا ہوں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔