جسم کی گرمی ایک عام صورتحال ہے۔پوری دنیا کے لوگوں کواس مسلئے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسےعام طورگرمی کا دباؤکہاجاتا ہے۔کچھ لوگوں میں جسم کی گرمی کی وجہ سے دل کی شرح متاثر ہوتی ہے اس میں دل کی دھڑکن کا تیز ہوجانا شامل ہے۔جسم کی گرمی کی کئی وجوہات ہوسکتیں ہیں۔جس میں پانی کی کمی کے علاوہ،انتہائی درجہ حرارت والی جگہ پر رہائیش پذیر بھی ہونا ہے۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ جسمانی گرمی کو کیسے دور کیا جائے تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
جسمانی گرمی کی وجوہات-
گرمیوں کا موسم گرم ہوتا ہے۔اور اگر اس موسم میں مصالحہ دار چیزیں استعمال کرنے سے بھی جسم کی گرمی بڑھتی ہے۔جسم کی گرمی کن وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پانی کی کمی-
سورج کی روشنی میں زیادہ رہنا-
مصالحہ دار چیزوں کا استعمال-
ان مشروبات کا استعمال جن میں کیفین کی مقدار زیادہ ہو۔-
موٹاپا اور اضافی وزن-
گرمی پیدا کرنے والی چیزیں-
وہ غذا جن میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کچن میں وہ چیزیں جو روزانہ استعمال کی جاتی ہیں جیسے ادرک،کالی مرچ وغیرہ۔اس کے علاوہ پالک یہ بھی جسم میں گرمی پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہیں۔
جسم میں گرمی کی علامات-
ہمارے جسم میں گرمی کی یہ علامات ہوسکتیں ہیں؛
تھکاوٹ-
کھڑے ہوتے ہوئے لو بلڈ پریشر-
الٹی آنا-
کمزوری-
زیادہ پسینہ آنا-
سر درد-
جسم کی گرمی دور کرنے کے طریقے-
ہم جسمانی گرمی مندرجہ ذیل طریقوں سے دور کرسکتے ہیں؛
ناریل کا پانی-
اس کا پانی ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں وٹامن بی،رائبوفلاوین،فولک ایسڈ،بائیوٹین،وٹامن سی پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ناریل کا پانی بھی ہماری صحت کے لئے مفید ہےاس کے علاہ ہم اس کی گری سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ہم جسم کی گرمی دور کرنے کے لئے ناریل کا پانی استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ پانی ہمارے جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہے۔
لیموں پانی-
اسے ہمارے ہاں سکنجبین کہا جاتا ہے۔جدید دور کی وجہ سے ہم نے ان چیزوں کے نام بھی ننھے ننھے سونے سونے رکھ لئے ہیں۔لیکن یہ ہیں وہی دیسی چیز ہےجو عام طور پر ہم سکول سے واپسی پر پیتے تھے۔اس پانی کے فوائد کی بات کی جائے تو ہم بچپن میں کولڈ ڈرنک کا شوق رکھنے کی بجائے اس کی چاہت کرتے۔یہ پانی ہمارےجسم کی گرمی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
لیموں پانی ہمیں مجموعی صحت کے فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ ہم وزن کم کرنے کے لئے ہم شہد اور لیموں کا پانی بھی پی سکتے ہیں۔
شہد والادودھ-
یہ دودھ حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ٹھنڈے دودھ میں ہم یک چممچ شہد کا شامل کرکے اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔دودھ میں وٹامن سی،ڈی،رائبوفلاوین اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔یہ سب وٹامنز اور منرلز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔شہد بھی ہماری صحت کے لئے اچھا ہے۔ہم اس کے استعمال سے اپنے جسم کو ٹھنڈا کرسکتے ہیں۔
کھیرے کا استعمال-
گرمی کے موسم میں اللہ نے ایسی سبزیاں پیدا کی ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی صحت کی بحالی ممکن بنا سکتے ہیں۔اس میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے،جو ہمارے جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ہمیں سلاد کی صورت میں یا س کا جوس بنا کر اس سے لازمی لطف اندوز ہونا چاہیے۔کھیراہمارے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کے لئے مفید ہے۔
پودینا-
یہ فوری طور پر جسم کو ٹھننڈا کرنے والا قدرتی طریقہ ہے۔یہ بدہضمی کو بھی دور کرنے کے لئے اہم ہے۔اس میں پوٹاشیم،میگنیشیم،وٹامن سی،آئرن،وٹامن اے اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔یہ ہماری صحت کے لئے بہت اچھے ہیں۔اس کی مدد سے جسمانی گرمی دور ہوتی ہے۔
وٹامن سی-
یہ ہمارے جسم کے لئے بہت اہم وٹامن ہے۔اس کا استعمال ہمیں سردی اور گرمی دونوں میں کرنا چاہیے۔ہمیں گرمیوں میں وٹامن سی سے بھرپور غذائیں استعمال کرنی چاہیے۔جیسے لیموں،انگور وغیرہ کا روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔
انار کا جوس-
اس میں وٹامن سی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن کے پایا جاتا ہےانار کا جوس ہمیں سورج کی گرمی سے بچاتا ہے اور ہمارے جسم کوٹھندا رکھتا ہے۔
ان تمام مندرجہ بالا طریقوں کی مدد سے ہم جسمانی گرمی دور کرسکتے ہیں۔اور اپنی اچھی صحت کو بخال رکھ سکتے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو جسمانی سرگرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کیونکہ کہ گرمی پڑنے کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔لیکن اس موسم میں گھر سے بھی باہر کم نکلنا چاہیے تاکہ ہم ان مسائل سے بچ سکیں۔
اگر زیادہ گرمی پڑ رہی ہے اور آپ کو کوئی صحت کا مسئلہ در پیش ہے توآپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کی ایپ موبائل میں ڈآون لوڈ کریں۔اور ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔