ہمارا مدافعتی نظام ہمیں بیماریوں سے بچانے کا کام کرتا ہے۔یہ جراثیم اور بیماریوں کے خلاف دفاع کرتا ہے۔اگر ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا تو یہ ہماری اچھی صحت میں ہماری مدد کرئے گا۔ہمیں اپنی اچھی صحت بحال رکھنے کے لئے ایسی غذا کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو ہماری صحت کے لئے مفید ہو۔ناقص اور خراب غذا ہمارے معدے کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے مدافعتی نظام کو بھی کمزور بناتی ہے۔جس وجہ سے ہم بیماریوں،وائرسز اور انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔لیکن اگر ہماری صحت اچھی ہوگی تو ہم بیماریوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے یہ جاننے کے لئے یہ مضمون پڑھیں۔
Table of Content
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی خوراک-
جن غذاؤں سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط رہ سکتا ہے وہ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛
سٹرس فروٹ-
وٹامن سی ہمارے دفاعی نظام کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔یہ دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ خون کے سفید خلیوں کی تعدا میں اضافہ کرنے میں مفید ہے۔اور یہ خود انفیکشن سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔لیموں اور کینو میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ جن میں وٹامن سی پایا جاتا ہے وہ فروٹس مندرجہ ذیل ہیں؛
گریپ فروٹ-
لیموں-
کینو-
اسٹرابری-
لہسن-
لہسن تقریبا ہر کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔اور یہ ہمارے دفاعی نظام کے لئے بہت مفید ہے۔یہ انفیکشن سے لڑنےمیں مدد کرتا ہے۔اور شریانوں کو سخت کرنے سے روکتا ہے۔اس میں قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئت بھی اہم ہے۔روزمرہ کی زندگی میں اس کا استعمال لازمی بنائیں۔
پالک-
پالک وٹامن سی سے مالا مال ہے۔اس میں متعدد اینٹی آکسیڈنٹس اور بیٹاکیروٹین موجود ہیں۔جس سے ہمارے مدافعتی نظام کی صحت اچھی ہوتی ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔پالک بہت صحت مند غذا ہے اگر اسے کم پکا کر کھایا جائے تو اس کی غذائیت برقرار رہتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
بادام-
جب زکام اور فلو کے علاج کی بات آتی ہے تو وٹامن ای اور سی اہم سمجھا جاتا ہے۔بادام وٹامن سی سے مالا مال ہیں۔اس میں طاقتوور اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجودہیں۔دماغ نہ صرف ہمارے مدافعتی نظام کے لئے بلکہ ہماری دماغی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔
سورج مکھی کے بیج-
سورج مکھی کے بیج غذائیت سے بھرپور پوتے ہیں۔جس میں فاسفورس،میگنیشیم،وٹامن بی اور ای شامل ہیں۔وٹامن ای مدافعتی نظام کو منظم کرنے میں اہم ہے۔اور صحت کو بحال کرنے کے لئے اچھا ہے۔اس میں سیلینیم کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔اس کوبھی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
ہلدی-
ہلدی کا استعمال ہرکھانے کے میں کیاجاتا ہے۔اس میں بھی وٹامن سی پایا جاتا ہے۔یہ سوزش کو کم کرنے کے علاوہ درد کے علاج کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
پپیتا-
پپیتا میں پوٹاشیم،میگنیشیم اور فولیٹ ایسڈ کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔اس میں وٹامن سی بھی اعلی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ روزانہ وٹامن سی کا استعمال ہماری صحت کے لئے مفید ہے۔
ہم اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ان غذاؤں کا استعمال کرسکتے ہیں،جو ہمارے امیون سسٹم کو اچھا کرتے ہیں۔اگر خدانحواستہ آپ کسی معدے کے مسائل سے دوچار ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔