کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو پیدائشی بیماریاں ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب حمل کے شروع کے دنوں میں بچے کے ہونٹ یا منہ صحیح طریقے سے نہیں بنتے ۔ یہ منہ کے نقائص ہیں۔ اس صورت میں بچوں کے ہونٹوں میں شگاف یا پھٹے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ یہ شگاف ایک طرف یا دونوں طرف کو متاثر کر سکتا ہے۔
امریکہ میں ہر سال 1000 بچوں میں سے 1 یا 2 بجے کٹے ہونٹ اور تالو کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ جب بچہ ماں کے جسم میں نشوونما پا رہا ہوتا ہے اس وقت ضروری ہے کہ وقت پر سب ٹیسٹ اور ڈاکٹر کو دیکھایا جائے تاکہ آپ کی ڈاکٹر آپ کو اچھے طریقے سے بتا سکے کہ بچے کی نشوونما کیسی ہے۔
کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے نقائص اس وقت ہوتے ہیں جب منہ یا ہونٹوں کے کافی ٹشوز نہیں ہوتے۔ یا ٹشوز ٹھیک طریقے سے آپس میں نہیں جڑتے۔ اس وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
اگر آپ علامات کو جاننا چاہتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں؛
کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کی علامات
بچے کی چہرے کی نشوونما یا خصوصیات پہلی سہ ماہی یعنی 3 ماہ میں تیار ہوتی ہے۔ ماں کے جسم میں ہونٹ پہلے بنتے ہیں ا س کے بعد منہ اور تالو بنتے ہیں۔ اگر ٹشوز اور خلیے درست نہیں بنتے تو دڑاڑیں واقع ہوتیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کسی حالت کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔
وجوہات
یہ بات واضح نہیں ہے کہ ان کی کیا وجوہات ہیں لیکن ڈاکٹزز کا کہنا ہے کہ یہ خاندانی عوامل کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ کچھ وجوہات ایسی بھی ہیں کہ جس کی وجہ سے کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے نقائص ہو سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایسے خطرات ہو سکتے ہیں جیسے؛
کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کی خاندانی تاریخ-
حمل کے دوران منشیات یا الکحل کا استعمال-
حاملہ کے دوران وٹامنز یا غذائی اجز اکا نہ ملنا-
حمل سے پہلے شوگر کا ہو جانا-
اس دوران کچھ دوائیوں کا استعمال کرنا-
اس دوران موٹاپا ہونا-
حمل کے دوران انفیکشن کا ہوجانا جیسے روبیلا وغیرہ-
تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟
کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کی تشخیص عام طور پر بچے کے پہلے معائنے کے طور پر کی جاتی ہے۔ آپ کا ڈاکٹر اسے الٹراساونڈ میں دیکھ کربتا سکتاہے۔ یہ ٹیسٹ آپ کے حمل کے دوران کیا جاتا ہے۔ آپ کو اس کے لئے ایک مستند ڈاکٹر کے پاس ہی جانا چاہیے۔ آپ اچھی گایناکالوجسٹ کے پاس جائیں گی تو آپ کا بچہ محفوظ رہ سکتا ہے۔
کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے نقائص سے کیسے بچا جائے؟
اس پیدائشی نقص کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہے لہذا آپ اس کو روک نہیں سکتے نا ہی اس سے بچ سکتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے اقدامات بھی ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کا بچہ ان نقائص سے بچ سکے۔ جن میں یہ شامل ہے؛
وٹامنز کا لینا جیسے فولک ایسڈ وغیرہ-
حمل کے دوران تمباکو نوشی یا سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا-
حاملہ ہونے سے پہلے صحت مند وزن حاصل کرنا اور حمل کے دوران وزن نہ بڑھانا-
ٹیکے لگوانا یا اپنے آپ کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچانا-
پیدائشی نقصانات سے بچنے کے لئے اقدامات کریں یا مزید اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
علاج
کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کا علاج چند اہم عناصر پر منحصر ہے۔ اس میں آپ کے بچے کی مجموعی صحت بھی شامل ہے۔ ہونٹوں کی دڑایں بچے کی نشوونما میں مسئلہ پیدا کر سکتی ہیں۔ لہذا اس کا علاج جلد از جلد کروانا چاہیے تاکہ آپ مزید کسی نقصان سے بچ سکیں۔
وہ بچے جن کے ہونٹ کٹے ہوئے ہوتے ہیں ان کو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ سرجری کے لئے ایک مستند ڈاکٹر کے انتحاب کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں۔