بعض اوقات سرد یا گرم موسم کا فلو ہو تو اس میں آسان ترین علاج سب سے زیادہ کارآمد ثابت ہو جاتے ہیں۔ہربل چائے قدیم گھریلو علاج کے لیے ہزاروں سالوں سے زکام کے شکار افراد کے لیے مفید ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں، سب سے پہلے، گرم لیکوئیڈ آپ کے گلے کو سکون پہنچا سکتی ہے اور بلغم کو توڑ سکتی ہے۔ جس سے سانس لینے کی شدید دشواری بھی ختم ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کو کسی قسم کی جڑی بوٹیوں والی چائے کے بارے میں کوئی خدشات یا سوالات ہیں یا اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ ماہرغذائیت سے رابطہ کریں یا 03111222398 پر کال بھی کرسکتے ہیں۔
چائے فلو میں کیسے مدد کرتی ہے؟
گرم چائے کئی طریقوں سے سردی سے بچاسکتی ہے۔ کیونکہ گرم لیکوئیڈ آپ کے گلے کو سکون پہنچا سکتا ہے اور بلغم کو توڑ سکتا ہے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ چائے کی پتیوں میں کیمیائی مادے موجود ہوتے ہیں جو فائٹو کیمیکل کہلاتے ہیں۔ یہ ہمارے مدافعتی نظام کی طرح ایک دفاعی نظام ہوتے ہیں۔ جب ہم کسی جڑی بوٹی کا استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے جسم کو کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
سردی یا فلو میں فوری آرام دینے والی ہربل چائے
سردی یا فلو کی علامات کے لیے بہترین ہربل چائے یہ ہیں۔
لیموں کی چائے
لیموں میں موجود اجزاء سردی میں فلو سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اس سے وٹامن سی کی زیادہ مقدار حاصل ہوتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اسے اپنے پسندیدہ جڑی بوٹیوں کی ہربل چائے میں بھی نچوڑ سکتے ہیں، آپ چائے بنانے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں بھی نچوڑ سکتے ہیں۔ آپ قہوہ بناکر لیموں کو شامل کرسکتے ہیں۔ لیموں کا پانی بہت کھٹا ہوتا ہے، اس لیے ذائقہ کے لیے، آپ اس میں ایک خاص مقدار میں شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔
سبز چائے
سبز چائے میں بہت سے صحت کے فوائد موجود ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس میں اینٹی وائرل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس بات کے کچھ شواہد موجود ہیں کہ سبز چائے فلو اور عام زکام کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور سبز چائے کو سردی کے موسم میں اور فلو میں گرم گرم پینے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
ادرک کی چائے
ادرک کا قہوہ یا چائے کھانسی اور فلو میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ انسانی جسم کے قوت مدافعت کے نظام کو بڑھاتا ہے۔ جو کسی بھی جراثیم اور وائرس کے خلاف مدد کرسکتا ہے۔ فلو یا شدید کھانسی کے دوران اس کا قہوہ کثرت سے پئیں۔ یہ سانس کے مسئلے کو بھی حل کرے گا اور پھیپھڑوں سے کھانسی کو دور کرے گا۔ شہد ادرک کا قہوہ سردی کے لئے بہترین ہے۔
پودینے کی چائے
پودینے کی چائے کا ذائقہ سٹرونگ لیکن تازگی بھرا ہوتا ہے جو گلے کی خراش کو ٹھنڈک اور سکون بخشتا ہے۔ پیپرمنٹ چائے میں بھی میٹھی خوشبو ہوتی ہے، جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ ایئر ویز کو صاف کرتی ہے اور سانس کے انفیکشن کو دور کرتی ہے۔ اس سے سانس لینے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر رات کے وقت، جلد آرام کے لیے اور فلو سے لڑنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ پودینے کی جڑی بوٹیوں والی چائے پیٹ کی خرابی، متلی، گلے کی سوزش، کھانسی اور فلو کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ سردی یا الرجی سے بھری ہوئی ناک کو آرام دینے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
کیمومائل چائے
کیمومائل بچوں کو فلو میں آرام دینے اور پرسکون نیند لینے میں مدد کرتی ہے۔ کیمومائل چائے ایک مقبول ہربل چائے ہے جو اپنی پرسکون اور آرام دہ خصوصیات کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے یہ چائے کیمومائل کے خشک پھولوں سے تیار کی جاتی ہے۔
عام قہوہ
کالی چائے کا عام قہوہ ایک اور مقبول چائے ہے، اس کے ذائقے اور صحت کی خصوصیات دونوں طرح سے مفید ہوتی ہے۔ کالی چائے پودوں کے پتوں سے آتی ہے۔ کچھ لوگ اسے صبح کے وقت دن کے آغاز میں پیتے ہیں۔ زیادہ تر اسے گرم گرم پیتے ہیں، جیسے وہ کافی پیتے ہیں۔ کیونکہ فلو میں اسے گرم پینا سکون پہنچاتا ہے۔ بہت سے چائے پینے والوں کے لیے کالی چائے، کافی کی طرح ہوتی ہے۔