اس بات میں شک نہیں ہے کہ ہم سب کو غصہ آتا ہے۔لیکن غصہ پرقابو نہ کیاجائے تو معاملات خراب ہوجاتے ہیں۔یہ قدرتی عمل ہے۔ہماری زندگی میں ہماری غذا بھی ہمارے طرزِزندگی پر اثرڈالتی ہے۔جو کھاناہم کھاتے ہیںوہ ہمارے اندر متعدد قسم کے احساسات پیدا کرتا ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب ہم اپنی غذاکو تبدیل کرتےہیںتو یہ ہماری زندگی کو بھی بدل سکتی ہے۔اگرآپ بھی اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو اپنے غصہ پر کنٹرول کریں۔ہم کیسے غصہ پر کنٹرول کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
Table of Content
غصہ پر کنٹرول کرنے والی غذائیں-
ہم اپنے غصہ پر کنٹرول کچھ غذاؤں سے کرسکتے ہیں۔وہ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛
اخروٹ-
یہ دماغ کی شکل کے ہوتے ہیں۔اخروٹ دماغ کے لئے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ بات سچ ہے کہ کچھ غذائیں کھانے سے انسان کا موڈ تبدیل ہوتا ہے۔اخروٹ میں اومیگا 3،وٹامن ای اور اینٹی آکیسڈنٹ موجود ہوتے ہیں۔یہ آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے۔یہ موڈ کو فروغ دینے والے عناصر کی پیش کش کرتا ہے۔اخروٹ نہ صرف خوشی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ غصے پر بھی قابو پاتے ہیں۔
کافی-
کافی میں موڈکو کنٹرول کرنے والے متعدد ٹرانسمیٹر ہوتے ہیں۔یہ دماغ میں میکانزم کی طرح مدد کرتے ہیں۔جو دماغ سے تناؤ کے اثرات کو کم کرنےمیں مدد دیتے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
کیلا-
یہ وٹامن اے،بی سی کا اچھا ذریعہ ہے۔ کیلاہمارے اعصابی نظام کومظبوط بناتا ہے۔یہ ہمیں اچھی نیند میں مدد کرتا ہے۔کیلا اچھی طرح آرام کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ دراصل غصے پر قابوپانے کے لئے موئثر ہے۔کیلے میں میگنیشیم موجود ہوتا ہےجو مثبت موڈ سے وابستہ ہے۔
ڈارک چاکلیٹ-
تحقیق سے معلوم ہواہے کہ چاکلیٹ اضطراب کی سطح کو کم کرنے اور تناؤ کے ہارمون کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔اس میں نیوروٹرانسمیٹر ہے جو اداسی اورغصے کے جذبات کو روکتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال-
ان کا استعمال ہمارے لئے بہت مفید ہیں۔کیونکہ ان میں وہ غذائی اجزا ،منرلز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی انسان میں چڑچڑاپن پیدا کرتی ہے،اس کے علاوہ جب ہم میں خون کی بھی کمی واقع ہوتی ہے تو انسان میں غصہ اور چڑاچراپن آجاتا ہے۔اس لئے جسم میں وٹامنز کی مقدار پوری رکھنے کے لئے ہمیں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
ورزش کریں-
جو ہمارے جذبات ہوتے ہیں وہ ہمارے جسم پر بہت اثرانداز ہوتے ہیں۔غصہ پر قابو پانے کا سب سے اچھا قدرتی طریقہ ورزش ہے۔یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ ورزش کی مدد سے ہم اپنے احساسات کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔یہ غصے کو کنٹرول کرنے کے علاوہ قلبی نظام کے لئے بھی بہترین ہے۔ا س لئے صحت مند رہنے کے لئے ورزش لازمی کریں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
غصہ پر قابو پانے کے لئے کن غذاؤں سے پرہیز کریں۔-
جنک فوڈ کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔یہ چڑچڑاپن پیدا کرتیں ہیں۔-
زیادہ مصالحہ جات والی چیزوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔-
سوفٹ ڈرنکس کا کم استعمال کریں۔-
غصے جیسے جذبات رکھ کر ہم اپنی صحت کا نقصان کرتے ہیں۔اس لئے ان پر قابو پانا بہت ضروری ہیں۔اگر آپ کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سےمرہم ڈاٹ پی کے ڈآکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 پر آن لائن کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں۔