نیند کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کچھ افراد بہت تگ ودود کرتے ہیں لیکن وہ پھر بھی ایسی کوشش میں ناکام ہوتے ہیں۔ہماری روزمرہ کی معمالات،نیند کو لانے کے لئے بنایا جانے والا ماحول بہت نیند کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ بہت سی غذائیں بھی ایسی ہیں جو ہماری اس مشکل کو آسان کرتی ہیں۔
بہت سی غذائیں ایسی بھی ہیں جو ہماری نیند کو متاثر کرتی ہیں۔اور خلل ڈال کر خرابی کا باعث بنتی ہیں۔ہمیں اچھی اور بھرپور نیند کے لئے کیا کرنا چاہیے اور کس غذا کا استعمال کرنا چاہیے یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
Table of Content
نیند کی بہتری کے لئے غذائیں-
ہمیں نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کس غذا کا استعمال کرناچاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
کیوی-
اس پھل کے اندر متعددمنرلز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں،جو ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔کیوی میں وٹامن سی اور ای کےساتھ ساتھ پوٹاشیم اور فولیٹ بھی موجود ہوتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہم اس مسئلے کے حل کے لئےاس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ایک مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے سونے سے قبل دو کیویاں کھائیں ان کو اچھی ، بھرپوراور تیزی سے نیند آئی۔یہ یقنی طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ کیوں کیوی نیند میں بہتری لاتی ہے۔ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فولیٹ کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
چیری کا جوس-
نیند کی معیار کو بہتر بنانے کے لئے چیری کا جوس بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ چیری کا جوس پیتے ہیں اس کے مقابلے میں وہ لوگ جو روزانہ دوکپ چائے پیتے ہیںان کو بہتر نیند آتی ہے۔چیری میں میلٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ایک ہارمون سرکیڈین تال کو منظم کرکے نیند کے معیار کو فروغ دیتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو نیند کے لئے موزوں ہیں۔
دودھ-
یہ مشروب نہ صرف ہماری ہڈیوں کی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ ہماری نیند کی کارگردگی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہم رات کو سونے سے پہلے اس کے استعمال سےاچھی طرح سو سکتے ہیں۔دودھ کے اندر میلٹنن ہوتا ہےاور کچھ دودھ کی مصنوعات میلانن سے مالامال ہوتی ہیں۔یہ ایک ایسا ہارمون پیدا کرتا ہے جو ہمیں سونے میں مدد کرتا ہے۔
مچھلی-
اس میں اومیگا3 فیٹی ایسڈ موجودہوتا ہے جو ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے جولوگ ہفتے میں 3 بار مچھلی کا استعمال کرتے ہیں ان کو سونے میں آسانی ہوتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال ہمیں اس مسئلے سے دور رکھ سکتا ہے۔
گری دار میوے-
گری دار میوے جو ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔یہ ہمیں بہت سے بیماریوں میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔جیسے ہم بادام کو یادداشت بہتر بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح جو لوگ انسومنیا کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں وہ منزلز اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کرکے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔اخروٹ بھی ہمارے اس مسئلے کا حل کرتا ہے۔
میگنیشیم،زنک صحت کے لئے بہترین وٹامنز ہیں۔ہم ان کو گری دار میووں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ماحول کا پرسکون ہونا بھی بہت اہم ہے،روشن اور شوردار کمرے ہمیں بے سکون کرتے ہیں اور سونے میں خلل ڈالتے ہیں۔ہمیں ایسے ماحول کا انتحاب کرنا چاہیے جو ہمیں پرسکون رکھے۔
بہت سے افراد انسومینا کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔اس کے لئے ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ س نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔