گوشت کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے کیونکہ مختلف دعوتوں اور عید پہ اس کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔ عید قرباں پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس میں بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت اور اونٹ کا گوشت بھی شامل ہوگا۔ لیکن اس کو ہضم کرنا بھی بہت ضروری ہے، کیونکہ جب ہم اس کو ہضم نہیں کرتے تو ہاضمہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہمیں اچھے ہاضمے اور گوشت کو ہضم کرنے کے لئے ان کے ساتھ کن چیزوں کی چٹنیوں کا استعمال کرنا چاہیئے یا عید کے دنوں میں کن چٹنیوں کا استعمال کرنا چاہیئے یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔ان چٹنیوں سے آپ کے ہاضمے کے مسائل حل ہونگے مگر معدے کے کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اور اس نمبر پر03111222398 آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔
۔1 گوشت کو ہضم کرنے والی چٹنیاں
ہمیں گوشت کو ہضم کرنے کے لئے کن چٹنیوں کا استعمال کرنا چاہیئے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔1 اناردانہ اور پودینہ کی چٹنی
ہمارے ہاضمے کے لئے یہ چٹنی بہت مفید ہے۔ اناردانہ میں وٹامن سی، کے اور بی 5 پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرا ہوا ہوتا ہے۔ اس لئے یہ کسی بھی انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ہمیں چٹنی میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
پودینہ کو ہاضمہ کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے۔ ہم ہاضمے کے لئے پودینہ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔
پودینہ اور اناردانہ کی چٹنی بنانے کا طریقہ
ہمیں اس چٹنی کو بنانے کے لئے یہ چیزیں درکار ہوں گی۔
چٹنی کے اجزاء
۔1 اناردانہ
۔2 دو عدد پیاز
۔3 تین عدد ٹماٹر
۔4 چار عدد ہری مرچ اور پودینہ
بنانے کی ترکیب
ہمیں اس کو بنانے کے لئے بلینڈر کی بجائے کونڈی ڈنڈا کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس سے ذائقہ میں فرق نہیں آتا۔
سب سے پہلے ہم انار دانہ کو پیس لیں گے۔
اس کے بعد اس میں پیاز کو شامل کرکے اس کو پیس لیں گے ساتھ ہی ہم ٹماٹر بھی ڈال دیں گے۔
اس کے بعد مرچ اور پودینہ کو شامل کریں گے۔
آپ نمک کا استعمال حسب ذائقہ کرسکتے ہیں ۔ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس لینے کے بعد آپ کی چٹنی تیار ہوگی۔
اس چٹنی کو لازمی بنائیں کیونکہ اس کی مدد سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ گوشت کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا ہاضمہ بھی ٹھیک ہوگا۔
۔2 املی کی چٹنی
اس کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔ یہ بھی ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون کے بہاؤ کو بھی بہتر کرتی ہے۔ اس میں میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن ،وٹامن بی 1 اور وٹامن بی 3 موجود ہوتا ہے۔ جو ہماری دل کی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس کی چٹنی ہاضمےدار ہوتی ہے۔
املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
اس چٹنی کو بنانے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہیئے ان میں۔۔۔
چٹنی کے اجزاء
۔1 املی
۔2 نمک
۔3 لال مرچ
۔4 زیرہ
۔5 سونٹھ پاوڈر
۔6 چینی
بنانے کی ترکیب
۔1 املی کو تین سے چار گھنٹے کے لئے بھگو دیں پھر اس کو چھان لیں۔گھٹلیاں الگ کرلیں۔
۔2 کڑاہی میں چھانی ہوئی املی ڈال کر ساتھ پانی شامل کریں اور اس کو پکائیں۔
۔3 اس میں آدھا چمچ نمک،کٹی ہوئی لال مرچ، بھنا ہوا زیرہ اور سونٹھ کو شامل کریں اور اس کو 15 منٹ تک پکائیں۔
۔4 اس کے بعد اس میں چینی شامل کریں، املی کی چٹنی تیار ہے۔
۔5 اس کو اپنے کھانے میں لازمی شامل کریں کیونکہ یہ آپ کو گوشت ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
۔3 آلو بخارا کی چٹنی
اس میں کیلشیم، میگینیشم، فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن سی، اے ، کے اور فولیٹ پایا جاتا ہے۔ یہ تمام وٹامنز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کی بنی چٹنی ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔ اس کا استعمال کھانے کے ساتھ لازمی کرنا چاہیئے۔
آلو بخار کی چٹنی بنانے کا طریقہ
یہ چٹنی بھی کھٹی میٹھی ہوتی ہے اس کو بنانے کے لئے۔۔۔
چٹنی کے اجزاء
۔1 تین سو گرام آلو بخارا
۔2 تین سے چار کپ پانی
۔3 لال مرچ
۔4 کالی مرچ
۔5 زیرہ
بنانے کی ترکیب
۔1 کڑاہی میں آلو بخارا اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
۔2 دو چٹکی لال مرچ، دو چٹکی زیرہ پاوڈر، ایک چٹکی کالی مرچ ان کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ آلو بخارا کو اچھی طرح گلا لیں۔
۔3 اب اس میں ایک کپ چینی شامل کریں۔ جیسے جیسے ہم اسے پکائیں گے یہ گاڑا ہوجائے گا۔
۔4 اس کے علاوہ اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کریں۔
۔5 یہ چٹنی آپ کے ہاضمے کے لئے بہترین ہے۔
ہم گوشت کو ہضم کرنے کے لئے گھر کی عام دعوتوں اور عید پر ان چٹنیوں کا استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کھانوں کا مزہ دوبالا کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان چٹنیوں کو اپنے گھر کی دعوتوں پر لازمی بنائیں۔