گردے اور مثانے کی بیماری سے ایک تحقیق کے مطابق پوری دنیامیں دس فیصد لو گ متاثر ہوتے ہیں گردہ ایک چھوٹا اعضاء ہے لیکن ہمارے جسم میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ ہمارے جسم میں فلٹر کا کام کرتا ہے گردے اور مثانے کی بیماری کی بہت سی وجوہات ہے یہ ہمارے جسم سے فاسد مادوں کو پیشاب کے زرئیے باہر خارج کرتا ہے
گردے کی بیماری کی وجہ بہت سی اوربیماریارں بھی ہو سکتی ہیں جس سے ان کو نقصان پہنج سکتا ہے جیسے ہپیٹائیٹس ،بلڈپریشر کا بڑھنا اس بیماری کی اہم وجوہات ہے ہائی بلڈ پریشر سے گردے کی شریانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے اس کی کام کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے

dpcedcenter.org
اگر آپ کا مثانہ کمزور ہے تو آپ کو ذائقہ دار چیزوں کی بجائے ایسی چیزوں کا انتخاب کرنا چائیے جو آپ کےمثانے کے لیے فائدے مند ہوں اس بیماری میں مبتلا افراد کو پوٹاشیئم 2000 گرام سے ذیادہ ایک دن میں استعمال نہیں کرنا چائیے
سب سے پہلے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہمارے مثانے کو کن چیزوں کی ضرورت ہے اور کن چیزوں کی ضرورت نہیں ہے ہمیں ان چیزرں سے پرہیز کرنی چائیے جو ہمارے مثانے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں
Table of Content
مثانے کے لیے نقصان دہ غذائیں
چاکلیٹ ،ٹماٹر بیس پروڈکٹ، نمک کا ذیادہ استعمال ،میٹھی چیزوں کا استعمال ،مصنوعی چینی ،چٹ پٹے کھانے گردوں کو نقصان پہنچانے والی غذا ہے,ٹماٹر کے بیچ اور اس کا چھلکا نقصان دہ غذاء ہے,پالک اورسرسوں کا ساگ میں آئرن کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو اس بیماری کے لیے نقصان دہ ہے
گردے اور مثانے کے لیے فائدہ مند غذائیں
جب گردے صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہے ہوتے تو خون میں فاضل مادے جمع ہو جاتے ہیں اس بیماری سے متاثر افراد کے لیے ضروری ہے کے ان خاص غذائوں کا استعمال کریں جیسے کے جن میں پوٹاشیئم ،میگنیشئم،پروٹین، فائبر اور فاسفورس مناسب مقدار میں پایا جاتا ہو
ناشپاتی فائیبر حاصل کرنے کا ایک بہترین زریعہ ہے ایک ناشپاتی میں 100 کیلوریو ہوتی ہیں کیلا ہر موسم میں پایا جاتا ہے یہ مثانے کے لیے انتہائی مفید ہےسبز پھلیاں اس کے ایک کپ میں 31 کیلوریز ہوتی ہیں اسے سلاد کے طور پر اور تل کر بھی کھایا جاسکتا ہے

7 healthy foods for kidney and bladder
عام پروٹین گائے کے گوشت ،مرغی کے گوشت، مچھلی اور میں پایا جاتا ہے ان سب چیزوں کو ابال کر کھانے سے بہت فائدہ پہنچتا ہےآلو مثانے کے لیے بہت فائدے مند ہے شکر قندی اور سفید آلو دونوں ہی اس بماری کے لیے مفید ہیں تمام اجناس جیسے چاول اور دلیہ بازار میں ان کی کئی اقسام باآسانی مل جاتی ہیں اور ذیادہ مہنگی بھی نہیں ہوتی
بریڈ یہ ایک ایسی غذاء ہے جو اس بیماری کے لیے بہت فائدہ مند ہے اس کے استعمال کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ڈرائی فروٹ میں پستہ، بادام ، مونگ پھلی اور کاجو شامل ہیں جو انتہائی مفید ہے گوبھی ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو وٹامن بی ،سی اور کے ، سمیت بہت سے غذائی اجزاء کو حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے اس میں فائبر ہوتا ہے
بلوبیریز غذائی اجزاء سے بھرپور ہیں اور اینٹی اکسیڈنٹس کو حاصل کرنے کے لیۓ بہترین زریعے میں سے ایک ہے جسے آپ کھا سکتے ہیں سمندری باس یہ ایک طرح کی مچھلی ہے اس میں اعلی معیار کی پروٹین موجود ہوتی ہےسرخ انگور نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتے ہے بلکہ غذائیت میں بھی بھرپور ہوتے ہیں اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے
انڈے کی سفیدی
اگرچہ کہ انڈے کی زردی غذائیت سے بھرپور ہے لیکن اس میں کافی فیٹس پائے جاتے ہے جو کہ گردوں کے مریضوں کے لیے ذیادہ فائدہ مند نہیں ڈائیلائیسز کے علاج سے گزرنے والے افراد کے لیے دو انڈوں کی سفیدی بہترین انتخاب ہے کیونکہ انہیں پروٹین کی ذیادہ ضرورت ہوتی ہے
لہسن میں سوڈیم موجود ہوتا ہے اس کی تھوڑی سی مقدار کھانوں میں شامل کرنا ضروری ہوتی ہے لہسن کا استعمال ایسے مریضوں کے لیے فائدے مند ہے لہسن نمک کا متبادل ہے اور وٹامن بی،سی حاصل کرنے کا اچھا زریعہ ہے
میتھی
میتھی میں فاسفورس کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے اس میں وٹامن بی ،مگنیشیم ،آئرن،اور فائبر پایا جاتا ہے یہ ایک گلوٹن فری اناج بھی ہے اور اس بیماری کے لیے فائدہ مند بھی ہے
زیتون کا تیل

healthyliving natureloc.com
زیتون کا تیل چکنائی اور فاسفورس سے پاک ہونے کے ساتھ صحت بخش غذاء حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے ایسی بیماری میں مبتلا لوگوں کو وزن برقرار رکھنے میں اکثر دشواری پیش آتی ہے زیتون کا تیل صحت کی ساتھ وزن کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ایسے افراد کے لیے زیتون کا تیل ایک بہترین آپشن ہے
یہ بیماری الکحل،سگریٹ نوشی ،شراب نوشی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ بڑھتی عمر کے ساتھ بھی لوگ اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں شوگر اور بلڈپریشر کا بڑھ جانا گردے کی شریانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی کارکردگی سست ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گردے فیل ہو سکتے ہیں بیماری بڑھ جانے کی صورت میں ڈاکٹرسے رجوع کرنا چائیے ـ
ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی،کے کی ویپ سائیٹ وزٹ کریں یا پھر03111222398 پر رابطہ کریں