بھنڈی سبز رنگ کی بہت خوبصورت سبزی ہے۔یہ خوبصورت سبزی اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔شاید آپ اس سے پہلے اس کے فوائد سے ناواقف ہونگے۔یہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مفید ہے بلکہ اس کی مدد سے ہم کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرسکتے ہیںبلکہ اپنے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناسکتے ہیں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ بھنڈی کے ہماری صحت پر کونسے مثبت اثرات ہیں اور اس کے کیا فائدے ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
بھنڈی کے فائدے-
ہم اس سبزی سے کونسے فائدے اٹھاسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
خون میں اضافہ-
بہت سے پھل اور سبزیاں ایسی ہیں جو ہمارے جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے معاون ہیں۔خون کی کمی ہمیں موت تک لے جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔بھنڈی میں بہت سے ایسے وٹامنز ہیں جو خون کی کمی کودور کرتے ہیں۔اس میںآئرن،فولیٹ اور وٹامن کےپایاجاتا ہے۔
جسم میں آئرن اور فولک ایسڈ کی کمی کو بھنڈی سے دور کیا جاسکتا ہے۔ہم اس کی مدد سے قدرتی طریقوں سےاینیمیاکی کمی کو دورکرسکتے ہیں۔
آنکھوں کی روشنی-
دنیا کےخوبصورت نظاروں کو دیکھنےاوران سے لطف اندوزہونےکےلئے آنکھوں کی روشنی بہت ضروری ہے۔آنکھوں کے لئے ایک ضروری وٹامن اے ہے جو سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔گاجرکےساتھ ساتھ بھنڈی میں بھی وٹامن اے پایاجاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں بیٹا کیروٹین بھی موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔
قوت مدافعت-
بیماریوں سے مقابلہ کرنے اور ان سے لڑنے کے لئے قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔اگرہمارےجسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت موجود ہوگی توہم بیماریوں کا مقابلہ کرسکیں گے۔بھنڈی میں موجودوٹامن سی ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود آئرن اور دوسرے وٹامنز بھی ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
اچھا ہاضمہ-
ہمارااچھااور بہتر ہاضمہ ہماری صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ہم اپنے ہاضمے کو بھی بھنڈی کی مدد سے بہترین بنا سکتے ہیں۔اس میں موجود فائبر ہماری آنتوں کی صحت کو اچھا بناتا ہے۔آنتوں کی حرکت میں مدد ملتی ہے۔
وزن میں کمی-
ہم اس سبزی کی مدد سے اپنا وزن بھی گھٹا سکتے ہیں۔بھنڈی میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔جسم میں زیادہ کیلوریز وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔اس کے علاوہ اس میں موجود فائبر بھی وزن میں کمی لانے کے لئے مفید ہے۔
کولیسٹرول-
ذائقے میں مزیدارہونے کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر موجود ہوتا ہے۔جسے پیکٹن کہتے ہیں۔یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔خاص طور پر خراب کولیسٹرول کو۔اس کے علاوہ اسے جمنے سے بھی روکتا ہے۔
بلڈ شوگر-
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کی صحت کو تباہ کرسکتی ہے۔یہ انسان کو دیمک کی طرح کھاجاتی ہے۔اس لئےاس کا وقت پرعلاج بہت ضروری ہے۔اس میں فائبر اچھا خاصہ پایا جاتا ہے۔یہ عمل انہضام کو سست کرکے شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔درحقیقت یہ کھانے کے بعد یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔اور اس کو مستحکم کرتی ہے۔
حاملہ خواتین-
بچے کی صحت اور اچھی نشوونما کے لئے حاملہ خواتین کی صحت بہت اہم ہے۔اس میں وٹامن سی اور فولیٹ موجود ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں اچھے امائنو ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔یہ تمام چیزیں حمل کے دوران آپ کے لئے فائدہ مند ہیں۔یہ اچھی نیند میں ہماری مدد کرتی ہے۔حاملہ خواتین اپنے بال اور جلد کو بہترین رکھنے کے لئے بھنڈی کا استعمال کرسکتی ہیں۔
ہم پھلوں اور سبزیوں سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔اگرآپ صحت کے مسائل سے دوچار ہیں توآپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔