جاپانی خواتین کی جلد کے حوالے سے کچھ خاص باتیں ایسی ہیں .جس کو ہم سب سے محسوس تو کیا ہوگا مگر اس کے راز سے واقف نہیں ہوں گے ۔سب سے پہلی بات کہ جاپانی خواتین کی جلد پر کسی بھی قسم کے داغ دھبے نہیں ہوتے
.ان عورتوں کی جلد پر عمر کے اثرات نظر نہیں آتے ہیں
.جن کی جلد ہر وقت تروتازہ دکھا ئي دیتی ہے
جاپانی خواتین کی حسین جلد کا راز
ایشیا کے بہت سارے ممالک کی خواتین خاص طور پر جاپانی خواتین اپنی جلد کی حفاظت کے لیۓ 4-2۔4 کے فارمولے کا استعمال کرتی ہیں ۔ جو کہ چہرے کی جلد کے لیۓ بہت بہترین اور آزمودہ طریقہ ہے ۔ یہ طریقہ تین مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں
.چار منٹ تک چہرے کی جلد پر منہ دھونے سے قبل تیل سے مساج کریں
.کلینزنگ کریم کی مدد سے دومنٹ تک چہرے کی صفائی کریں
چار منٹ تک پانی سے چہرے کو دھونا
اس حوالے سے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے. کہ اس طریقہ کار سے منہ دھونے والے افراد کو ہر روز صبح اٹھ کر منہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بلکہ اگر رات میں اس طریقے سے منہ دھویا ہے .تو صبح چہرے کو باقاعدہ دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔
اس طریقہ کار کو ہفتے میں چار دفعہ استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کیۓ جا سکتے ہیں
چار منٹ تک تیل کا مساج
چار منٹ تک چہرے پر تیل سے مساج کرنے کے کئی فوائد ہوتے ہیں ۔ اس سے ایک جانب تو چہرے کی جلد کا دوران خون بہتر ہوتا ہے ۔ اس سے بند مسام کھل جاتے ہیں ۔ مردہ خلیات کا خاتمہ ہوتا ہے اور جلد ایکٹو ہو جاتی ہے. جس سے نۓ خلیات بنتے ہیں جو جلد کی چمک دمک کو بڑھاتے ہیں
مگر اس طریقہ کار کے استعمال سے قبل اس بات کا اہتمام کرنا چاہیۓ .کہ مساج کے لیۓ کس تیل کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جاپانی خواتین اس کے لیۓ ارنڈ کے تیل کا استعمال کرتی ہیں. جو کہ جلد کے اندر سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں ۔
مگر ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہوتی ہے وہ اس کی جگہ جاجوبا کے تیل کو بھی استعمال کرتی ہیں. کیوں کہ یہ تیل جلد میں اچھی طرح جزب ہو جاتا ہے ۔ تیل سے مساج کرتے ہوۓ .اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ آپ کی جلد کے لیۓ محفوظ ہو اس کے استعمال سے قبل ماہر جلد ڈاکٹر سے مشورہ لیا جا سکتا ہے .جو آپ کی جلد کے مطابق تیل کا انتخاب کر کے بتا سکتا ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
کلینزنگ کریم کا استعمال
اس کے بعد اگلے مرحلے میں تیل کے مساج کے بعد جلد کی صفائی کلینزنگ کریم سے کی جاتی ہے۔ جاپانی خواتین جلد کی صفائی کے لیۓ کلینزنگ لوشن یا جیل کے بجاۓ کلینزنگ کریم کو ترجیح دیتی ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ کریم سے چہرے کی قدرتی چکنائی کے خاتمے کے بغیر صفائی ممکن ہوتی ہے .جو جلد کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہے ۔
کلینزنگ کریم کو ہلکے ہاتھوں سے جلد پر 2 منٹ تک لگائیں. اس طرح کہ یہ کریم جلد میں جزب ہو جاۓ ۔ مگر اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ ہاتھوں سے چہرے پر دباؤنہیں ڈالنا ہے
چار منٹ تک پانی سے منہ دھونا
جاپانی عورتیں چہرے کی صفائی کے آخری مرحلے میں چار منٹ تک پانی سے منہ دھوتی ہیں. لیکن یہ مرحلہ مذید دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے
اس کے پہلے حصے میں نیم گرم پانی سے منہ دھویا جاتا ہے. جس سے ایک جانب تو چہرے پر لگایا جانے والا تیل اور دوسری کلینزنگ کریم کی چکناہٹ صاف ہو جاتی ہے. اور اس کے ساتھ نیم گرم پانی جلد کے نیچے موجود خون کی نسوں میں دوران خون کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے.
اس کے بعد دوسرے حصے میں دو منٹ تک چہرے کو تازہ پانی سے دھویا جاتا ہے .جس سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ سب سے پہلا فائدہ یہ ہوتا ہے .کہ صفائی اور کلینزنگ کے عمل کے دوران جو مساج کھل گۓ ہیں. وہ بھی ٹھنڈے پانی سے منہ دھونے سے بند ہو جاتے ہیں
اس کے علاوہ اس سے چہرے کی جلد ترو تازہ ہو جاتی ہے. اور اس کے اندر جو ڈھیلا پن ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے .جس سے عمر کے اثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے
جاپان کی خواتین اسی طریقہ کار کو استعمال کر کے نہ صرف اپنی جلد کو ہر قسم کے داغ دھبوں سے محفوظ رکھتی ہیں. بلکہ ان کی جلد کی چمک دمک مثالی ہوتی ہے. آپ بھی ان طریقوں کو استعمال کر کے چمکدار جلد حاصل کر سکتی ہیں
اس کے علاوہ جلد کے کسی بھی مسلے پر آن لائن مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں