مثانہ کے تیز کام کرنے کی تکلیف دراصل مختلف علامات کا ایک مجموعہ ہے جس کی وجہ سے آپ کو زیادہ کثرت سے پیشاب کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یعنی زیادہ تیز آنا، بے ضابطگی (رساؤ) اور رات کو بار بار پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرنا۔ ان میں سے ایک یا تمام علامات آپکی زندگی پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔کافی تناؤ اور آپ کے معیار زندگی پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
ہمارے ماہر یورالوجسٹ سے مشورہ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
علامات
زیادہ تیز مثانہ مختلف علامات کی نشاندہی کرتا ہے جس میں شامل ہو سکتے ہیں:
پیشاب کی عجلت
یہ پیشاب کو روکنے یا کنٹرول کرنے میں ناکامی ہے۔ جب آپ پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کریں اور آپ کے پاس باتھ روم جانے کیلئے وقت کم ہوتا ہے۔
پیشاب کی تعدد
جن لوگوں کو اس علامت کا سامنا ہوتا ہے انہیں کثرت سے پیشاب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دراصل یہ پہلے کی نسبت آپ کے پیشاب کرنے کی تعداد میں اضافہ ہے۔
ارج انکونٹینینس
جب آپ کو پیشاب کرنے کی خواہش ہو تو پیشاب کا اخراج(لیک) ہو سکتا ہے۔
نوکٹوریا
یہ علامت ہر رات کم از کم دو بار اٹھنے اور پیشاب کرنے کی ضرورت سے ظاہر ہوتی ہے۔
اسباب
زیادہ تیز مثانہ کئی چیزوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ کچھ ممکنہ وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں:
کمزور پیلوک عضلات
خواتین میں حمل اور بچے کی پیدائش ان کے پیلوک (شرونیی) پٹھوں (وہ پٹھے اور ٹشوز جو پیٹ کے نچلے حصے میں اعضاء کو سہارا دیتے ہیں) کو کھینچنے اور کمزور کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے مثانہ اپنی معمول کی پوزیشن سے باہر ہو سکتا ہے۔ جو پیشاب کے رساو کا سبب بن سکتے ہیں۔
ماہر گائناکولوجسٹ سے رابطے کیلئے یہاں کلک کریں۔
اعصابی خرابی
بعض اوقات دماغ سے مثانہ کو خالی ہونے کے سگنل غلط وقت پر بھیجے جاتے ہیں۔ صدمے اور بیماریاں اس کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان میں شامل ہوسکتی ہیں: پیلوک یا کمر کی سرجری، ہرنیٹڈ ڈسک، تابکاری، پارکنسنز کی بیماری،اسٹروک۔
ماہر نیورولوجسٹ سے رابطے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
ادویات، الکحل اور کیفین
یہ تمام مصنوعات اعصاب کو کمزور کر سکتے ہیں جو بعد ازاں دماغ کے سگنل کو متاثر کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں مثانے کا اوور فلو ہوسکتا ہے۔ ڈائیوریٹکس اور کیفین آپ کے مثانے کو تیزی سے بھرنے اور ممکنہ طور پر لیک ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔
انفیکشن
انفیکشن، جیسے پیشاب کی نالی کا انفیکشن (یو۔ ٹی۔ آئی)، مثانے کے اعصاب کو الجھانے اور بغیر کسی وارننگ کے پیشاب کے اخراج کا باعث بن سکتا ہے۔
وزن کی زیادتی
وزن زیادہ ہونے سے مثانے پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ جو ارج انکونٹینینس کا باعث بن سکتا ہے۔
علاج
زیادہ تیز مثانہ ہونا دراصل بہت عام بات ہے۔ یہ بیماری قابل علاج ہے، لیکن اسکے لئے ڈاکٹر کی قابلیت اور رہنمائی کے علاوہ آپ کی محنت کی بھی ضرورت ہے۔ زیادہ تیز مثانے کا علاج طرز زندگی کو تبدیل کرنے اور ادویات کے استعمال سے ہو سارا ہے۔
ادویات سے پہلے، صحت مند عادات کے ساتھ شروع کریں
یہ بیماری جسمانی طور پر نقصان دہ یا جان لیوا نہیں، تاہم زیادہ تیز کام کرنے والا مثانہ (او اے بی) شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے اور آپ کے کام اور سماجی زندگی کو محدود کر سکتا ہے۔ کچھ دوائیں اور طریقہ کار ہیں جو( او اے بی ) کا علاج کر سکتی ہیں، لیکن چونکہ کچھ کافی بھاری قیمت کے ساتھ آتے ہیں، میں ہمیشہ طرز زندگی کی ان عادات میں تبدیلیوں کی سے شروع کروں گا جو اس مسئلے کا سبب بنتی ہیں ۔
میں صحت کے شعبے سے 22 سال سے منسلک ہوں، اور میرے تجربے میں، یہ چھ نکات زیادہ تیز کام کرنیوالے مثانے کو بہتر بنانے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔
کیفین، نیکوٹین اور چائے سے دور رہیں
کبھی کبھار، ایک مریض میرے دفتر میں 36 آونس سوڈا یا پانی کی بڑی بوتل کے ساتھ آکر مجھ سے علاج پوچھتا ہے۔ ایسے میں ، میں ان کے ہاتھ میں موجود مشروب کی طرف اشارہ کر کے انہیں بتاتا ہوں کہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ایک اچھا آغاز ہے۔ نہ صرف بہت زیادہ سیال پینا ‘او اے بی یعنی تیز کام کرنیوالا مثانہ ‘میں حصہ ڈال سکتا ہے، بلکہ کیفین اور نیکوٹین جیسے غذائی جلن بھی اسے مزید خراب کر دیتے ہیں۔
چست بنیں
بے ترتیب طرز زندگی اور موٹاپا مثانہ کے زیادہ تیز ہونے کے اسباب ہیں۔ کیونکہ زیادہ وزن اٹھانے سے مثانے کو سہارا دینے والے پٹھے کمزور ہو سکتے ہیں اور کچھ لیک ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔ میں کوئی بھی ایسی ورزش تجویز کرتا ہوں جو آپ کی ٹانگوں کو مضبوط کرے اور آپ کے دل کی دھڑکن کو تیز کرے (جیسے سائیکل یا ٹریڈمل)۔
ذہنی تناؤ سے بچیں
ذہنی تناؤ اور زیادہ تیز کام کرنے والا مثانہ اکثر ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ جب آپ ہمیشہ سماجی معاملات کے بارے میں پریشان اور فکر مند رہتے ہیں، یوں تناؤ آپ کے زیادہ فعال مثانے کو مزید خراب کر دیتا ہے۔ پریشانی سے نجات دلانے والی عادات پر عمل کریں جیسے مراقبہ، گہرا سانس لینا، اور چہل قدمی کرنا۔
‘ٹائمڈ ووئڈنگ ‘آزمائیں
اپنے مثانے کو دوبارہ تربیت دینے کے لیے بیت الخلا (باتھ روم) کا استعمال کرنے کے لیے دن بھر میں کچھ مخصوص اوقات مقرر کریں۔ آہستہ آہستہ، آپ باتھ روم کے وقفوں کے درمیان وقت کو بڑھا سکتے ہیں اور اپنے مثانے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔