مثانے کی کمزوری اکثر بار بار پیشاب کی حاجت کا سبب بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر تھوڑی دیر بعد پیشاب آتا ہے اور پیشاب کرنے کے بعد بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہ پیشاب کی حاجت محسوس ہو رہی ہے۔
اس وقت دنیا کے بہت سارے لوگ اس تکلیف کا شکار ہیں جن میں سے بعض کے اندر اس تکلیف کے سبب بہت سارے نفسیاتی عارضے بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ایسے افراد تقریبات میں جانا ختم کر دیتے ہیں اور اگر چلے بھی جائیں تو ان کو پہلا خیال یہی ہوتا ہے کہ باتھ روم یا ٹوائلٹ کہاں ہے۔ اس وجہ سے وہ لوگ تنہا رہنے کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اگر مثانے کی کمزوری برقرار رہے تو اس صورت میں کسی بھی ماہر یورولوجسٹ سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
مثانے کی کمزوری کی علامات
اگر کبھی کبھی اچانک آپ کو بار بار پیشاب کی ضرورت محسوس ہونے لگے تو اسکا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مثانے کی کمزوری کا شکار ہیں بلکہ اس کی کئی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں مثال کے طور پر کچھ غذائیں یا پھر وزن اٹھانا یا پیشاب روکنے کی کوشش وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات بار بار پیشاب آنا شروع ہو جاتا ہے۔مثانے کی کمزوری کی علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں۔
۔1 اتنی شدت سے پیشاب آنا کہ جس کو روک نہ سکیں
۔2 بار بار پیشاب کی حاجت محسوس کرنا
۔3 دن میں کم از کم آٹھ بار یا اس سے زیادہ پیشاب آنا
۔4 رات میں سوتے ہوۓ بار بار پیشاب کی حاجت کی وجہ سے آنکھ کھلنا
یہ تمام علامات ہر انسان میں مختلف ہو سکتی ہیں کچھ افراد میں یہ ساری علامات ہو سکتی ہیں اور کچھ میں اس میں سے کچھ ہو سکتی ہیں۔
مثانے کی کمزوری کا علاج
مثانے کی کمزوری کو دور کرنے کے لیۓ کچھ علاج ماہر یورو لوجسٹ تجویز کرتے ہیں جن سے اس تکلیف میں کافی افاقہ ہو سکتا ہے۔
پیلوک فلور تھراپی
اکثر معالج کچھ ایسی ایکسرسائز تجویز کرتے ہیں جن کی مدد سے نچلا دھڑ یعنی پیلوک کو طاقت ملتی ہے اور اس طاقت کی وجہ سے مثانہ بھی مضبوط ہوتا ہے اور اس کے اندر پیشاب کو کنٹرول کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔
ادویات کا استعمال
مثانےکی کمزوری کو دور کر نے کے لیۓ ڈاکٹر حضرات کچھ ادویات بھی تجویز کرتے ہیں۔ جن میں ٹولٹیروڈائن شامل ہوتی ہے یہ دوا پیشاب کی حاجت کو کم کرتا ہے اور مثانے کے عضلات کو وہ طاقت فراہم کرتے ہیں جس سے بار بار پیشاب کی حاجت کم ہوتی ہے۔
بوٹوکس
بوٹوکس درحقیت ایک اسیا طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے کچھ دواؤں کو ایک انجکشن کے ذریعے جسم کے خاص حصے میں انجیکٹ کیا جاتا ہےجس سے اس جگہ کے اعصاب بلاک ہو جاتے ہیں اور بار بار دماغ تک پیغام نہیں پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے بار بار پیشاب کی حاجت محسوس نہیں ہوتی ہے۔
سرجری
کچھ ڈاکٹر اس مرض کی شدت کے سبب آپریشن کےذریعے مثانے کے سائز کو بڑھا دیتے ہیں جس سے اس میں پیشاب کو جمع کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور بار بار پیشاب کرنے کی حاجت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
مثانے کی کمزوری کے اسباب
جسم کے اندر گردے پیشاب کو بناتے ہیں اور اس کے بعد اس کو مثانے یا بلیڈر میں جمع کر دیتے ہیں اس کے بعد پیلوک میں موجود مسلز دماغ کو پیغام بھیجتے ہیں جس سے دماغ پیشاب کو خارج کرنےکا حکم دیتا ہے۔
جب کہ مثانے کی کمزوری کی صورت میں پیلوک مسلز کے پیغام بھیجنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور دماغ کو بار بار یہ پیغام جاتا ہے کہ پیشاب کی حاجت ہو رہی ہے اس وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے۔
مثانے کی کمزوری کی وجوہات میں زيادہ پانی پینا ایسی ادویات کا استعمال ہے جو کہ زيادہ پیشاب بنانے کا سبب بنتی ہیں۔ پیشاب کے راستے میں ہونے والا انفیکشن، بہت زيادہ کیفین کا استعمال، مثانے میں پتھری وغیرہ کا ہونا مثانے کی کمزوری کا باعث ہو سکتے ہیں۔
مردوں اور عورتوں میں مثانے کی کمزوری میں فرق
اگرچہ مثانے کی کمزوری کی علامات دونوں اصناف میں ایک جیسی ہو سکتی ہے تاہم ان کی وجوہات میں فرق ہو سکتا ہے۔ مردوں میں مثانے کی کمزوری کی اہم وجہ پروسٹیٹ گلینڈ کا سائز میں بڑھ جانا ہوتا ہے۔
جب کہ خواتین میں عام طور پر مینو پاز کے بعد خواتین میں مثانے کی کمزوری واقع ہو سکتی ہے جب کہ اس کے علاوہ یوٹرس میں یا بچہ دانی کی ہونے والے انفیکشن بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔
مثانے کی کمزوری کا قدرتی علاج
مثانے کی کمزوری کو قدرتی طور پر دور کرنے کے لیۓ کچھ اشیاء کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
میگنیشیم ہائيڈروآکسائڈ سے بھر پور سپلیمنٹ جن میں وٹامن بھی شامل ہوں استعمال کرنے سے مثانے کی کمزوری کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مثانے والی جگہ پر کسی تیل سے مساج کرنے سے اس کے اعصاب طاقت پکڑتے ہیں اور اس سے بھی مثانے کی کمزوری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔