سیب کے فوائد بے پناہ ہیں یہ ہماری صحت کے لیے بہت مفید پھل ہے اور غذائیت سے بھرپور ہے اور مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول پھل ہے افادیت کے لحاظ سے اس کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے سیب کے فوائد حاصل کرنے کے لیے انہیں لوگ مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں اسے چھیل کر اور چھلکوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے جام اور مربہ میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس کا رس نکال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ اس کے رس میں بھی وہی افادیت ہوتی جو کہ پھل میں ہوتی ہے۔
یہ ہمارے جسم میں موجود بیماریوں کی روک تھام کے لیے مؤثر کام کرتا ہے اس لیے یہ کہاوت مشہور ہے کہ ایک سیب روز کھانے سے ڈاکٹر دور رہتا ہے یہ ایک مکمل غذا بھی ہے اس کا استعمال جسم میں موجود بیماریوں کے لیے دفاع کا بھی کام کرتا ہے۔ بیماریوں سے متعلق ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1سیب کی غذائی افادیت اور فوائد
یہ بے پناہ غذائیت کا حامل پھل ہے اس میں کیلوریز، کاربوہایئڈریٹ، فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم، کاپر اور وٹامن اے ای بی ون بی ٹو اور بی 6 موجود ہوتا ہے یہ پولی فینیول حاصل کرنے کا بہترین زریعہ بھی ہے اسے چھلکوں کے ساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔1سیب وزن کم کرتا ہے
وزن کم کرنے کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے اس میں پانی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے اس میں دو ایسی خوبیاں موجود ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں اگر اسے کھانے سے پہلے کھایا جائے تو بھوک کم لگتی ہے اور ہم کھانا کم کھاتے ہیں اور دوسری خوبی یہ ہے کہ اس میں کچھ ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو وزن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ پیٹ میں جا کر پانی کو جذب کرلیتا ہے اور جیل کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور دیر سے ہضم ہوتا ہے اور اس سے دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس سے پیٹ جلدی بھر جاتا ہے اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔2 سیب دل کی بیماری میں مفید
سیب دل کے لیے مفید ہوتے ہں اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے اس میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس میں پولی فینیول موجود ہوتا ہے اس میں ایک فلاوونائڈاپیکیٹچن ہے۔
جو بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے اور آکسیڈیشن کو کم کر کے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور دل کی بیماری ہونے سے روکتا ہے دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے لیے دوائیوں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔3 سیب ذیابیطس کی بیماری کے لیے مفید
یہ ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اس میں موجود پیلی فینیول لبلبے کے بیٹا خلیوں کے ٹشوز کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ بیٹا خلیات ہمارے جسم میں انسولین پیدا کرتے ہیں۔
۔4 سیب میں پری بائیوٹک خصوصیات
ہمارے جسم میں کچھ ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف کام کرتے ہیں سیب میں ہیکٹن ہوتا ہے جو ایک قسم کا فائبر ہوتا ہے جو پری بائیوٹک کا کام کرتا ہے اور ان بیکٹیریا کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بڑی آنت ہاضمے کے دوران فائبر کو ہضم نہیں کرتی اور یہ بڑی آنت میں چلا جاتا ہے اور آنت کو کینسر سے بچاتا ہے۔
۔5 سیب موٹاپے اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور موٹاپا ہونے سے روکتا ہے۔ ہمارے جسم میں موجود اچھے بیکٹریا کی نشوونما میں مدد دیتا ہے اور دوسرے مرکبات میں تحلیل ہو کر جسم میں گردش کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق یہ موٹاپے اور دن کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
۔6 سیب کینسر سے بچاتا ہے
اس میں موجود مادے کینسر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں خواتین میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس کے استعمال سے ان کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے یہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے۔
۔7 سیب دمہ کی بیماری میں مفید
اس میں اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتا جو پھپھڑوں کی بیماری کے خلاف کام کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ سیب زیادہ کھاتے ہیں ان میں دمہ کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے اس کے چھلکے میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو اور سوزش کو کم کرتے ہیں دمہ اور الرجک کو ہونے سے روکتے ہیں۔
۔8 سیب ہڈیوں کے لیے مفید
اس کا استعمال ہڈیوں کے لیے مفید ہوتا ہے یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اسے چھلکے کے ساتھ کھانے سے کیلشیم جسم سے کم ضائع ہوتا ہے یہ کیلشیم کو روکتا ہے اور ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
۔9 سیب دماغ کو تقویت دیتا ہے
اسے چھلکے کے ساتھ کھانے سے جسم اور دماغ کو زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے سیب کا رس ایسٹیکولین کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے اور نیوروٹرانسمیٹر جو عمر کے بڑھنے کے ساتھ کم ہوتا ہے۔ ایسٹیکولین کی کمی کے سبب الزائیم کی بیماری ہو سکتی ہے یہ دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور یاداشت کی کمزوری کو دور کرتا ہے سیب کھانے سے ذیابیطس اور کینسر سمیت کئی بڑی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے اس میں موجود مرکبات وزن کو کم کرتے ہیں اور آنتوں کے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔