اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ آجکل بچوں کے سیکھنے کے لئے لازمی زریعہ بن رہے ہیں اور آجکل کے دور میں بچوں کو ان لائن اسکرین سے دور رکھنا والدین کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا کا استعمال فائدہ مند ہے لیکن یہ بچوں کے لئے ایک لت بنتا جا رہا ہے اور بچے کی نشونما پر نا خشگوار اثرات مرتب کر سکتا ہے
اسمارٹ فون کے منفی اثرات
ایک مطالعے کے مطابق نوجوان دن میں 9 گھنٹے اور بچے 6 گھنٹے اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں۔ بچوں پر اسمارٹ فون کے اثرات نقصان دہ ہیں۔ بچوں پر اسمارٹ فون کے مندجہ ذیل نقصانات مرتب ہو سکتے ہیں
برا سلوک، اسمارٹ فون کی عادت،ذہنی دباؤ،نیند میں خلل،موٹاپا، ماجی ترقی میں تاخیر،توجہ اور سماعٹ کے مسائل،اعصابی نظام کے مسائل، بھوک کا کم لگنا اور غصے کی شدت شامل ہیں۔
بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے بچانے کے طریقے
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آجکل کے دور میں مچوں کو گیجیٹس سے دور رکھنا ایک بہت مشکل کام ہے لیکن آپ چند طریقوں کو اپنا کر اپنے بچے کی اس لت کو دور کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں
بریک ٹائم
بچوں کے پاس بہت زیادہ توانائی ہوتی ہےاسے مؤثر طریقے سے استعمال کریں آپ اس بات کا اہتمام کریں کہ آپ کے بچے وقفے وقفے سے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں یعنی جسمانی طور پر فعال رہیں۔ اپ انہیں چھوٹے چھوٹے کاموں میں مصروف رکھیں جو وقت وہ اسمارٹ فون کا استعمال کر رہے ہوں تو درمیان میں آپ انہیں کسی نہ کسی کام کے بہانے اٹھا کر اس کا تسلسل توڑنے کی کوشش کریں اور کام کرنے یا مدد کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کریں
باقی کاموں کو ترجیح دیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ اسمارٹ فون اٹھانے سے پہلے اپنے باقی تمام ضروری کام پورے کر چکا ہو جیسے کہ اپنا ہوم ورک، اپنی پڑھائی یا اپنے حصے کے گھر کے کام پورے کرنے کے بعد ہی وہ موبائل فون استعمال کر سکتا ہے۔
میڈیا پلان بنائیں
میڈیا کے غیر محدود استعمال کو روکنےکا بہترین طریقہ ایک رسمی میڈیا پلان تیار کرنا ہے یہ شروع سے ہی آپ کے بچے کو ذمہ داری سے میڈیا استعمال کرنے میں مدد کریگا۔
اسمارٹ فون کو انعام کے طور پر استعمال نہ کریں
اسمارٹ فون بچوں کے لئے تعلیمی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہےاور بچوں کے اس کے مکمل استعمال سے روکنا مناسب نہیں ہو سکتا۔ اس معاملے میں اعتدال بہت ضروری ہے۔ دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے والدین بچوں کو یہ لالچ دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے فلاں کام کیا یا اسکول کا ہوم ورک مکمل کیا تو انہیں انعام کے طور پر موبائل فون استعمال کرنے دیاجائے گا یا پھر بعض والدین کھانا کھلاتے وقت چھوٹے بچوں کو موبائل فون ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ یہ اقدام کرنے سے تو آپ خود ہی اپنے بچے کو اس لت میں مبتلا کر رہے ہوتے ہیں۔
اسمارٹ فون کو مختلف سرگرمیوں کے لئے استعمال کروائیں
بچے تفریحی مقاصد کے لئے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، بچوں کو چیلنجز پسند ہیں اور اسمارٹ فون میں ایسی گیمز کا انتخاب کروائیں جن سے آپ کے بچوں کو سیکھنے کا موقع مل سکے،جیسے پزل گیمز، ورڈ میکنگ گیمز وغیرہ جس سے ان کی دماغی ورزش بھی ہوگی۔
شیڈول کی پابندی کروائیں
آپ اپنے بچے کو پہلی مرتبہ اسمارٹ فون دیتے ہوئے ہی اس کے استعمال کے اوقات مقرر کر دیں اور بہت سختی سے ان اوقات کی نگرانی کریں۔ اس طرح آپ اپنے بچے کی اس عادت کو پیدا ہونے سے روک سکتے ہپین جو اسے موبائل فون کی لت میں مبتلا کر سکتی ہے۔ آپ اپنے بچے کو یہ بات سمجھائیں کہ وہ ایک محدود وقت تک ہی اسمارٹ فون استعمال کر سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ باتوں کا بھی خیال رکھیں
آپ کی موجودگی میں بچہ فون استعمال کرے
کھانے کے دوران فون کا استعمال نہیں
سونے سے پہلے فون کا استعمال منع ہے
اپنے بچے کو وقت دیں
آجکل کے دور میں والدین اپنی مصروفیات کی وجہ سے اپنے بچوں کو معیاری وقت نہیں دے پاتے ہیں جس کی وجہ سے بچے اپنا زیادہ وقت بلا روک ٹوک اسمارٹ فون میں گزارتے ہیں ۔ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں انہیں گھر کے کاموں کا حصہ بنائیں، ان کے ساتھ باغبانی کریں، کھانا بنائیں گھر کو پینٹ کریں ان کے ساتھ گھر پر گیمز کھیلیں ان کی حوصلہ افزائی کریں آپ کا ایسا کرنا اپ کے بچے کو موبائل فون سے دور کرنے میں مدد گار ہوگا۔
کھیل کے وقت حوصلہ افزائی کریں
جسمانی کھیل دماغ کومتحرک کرتا ہےایسی سرگرمیاں جن میں جسمانی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں بچوں کو اپنی توانائی استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں اور بچوں میں مجموعی طور پر عمدہ مہارتیں پیدا کرنے، نئی چیزیں سیکھنےاور سماجی ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ لہذا بچے کے کھیل کود میں اس کا ساتھ دینے کے علاوہ اس کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنا زیادہ وقت صحت مند سرگرمیوں میں گزارنے پر راضی ہو سکے
آمنے سامنے بات چیت کا رواج قائم کریں
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں کے ساتھ دو طرفہ مواصلات زبان کی نشونما کو بہتر بنانے میں کافی کارگر ثابت ہوتی ہے۔ اب یہ والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچے کو اسمارٹ فون یا گیجیٹس کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی مہارتوں کا استعمال کروائیں اور ان کی دور دراز رہنے والے رشتہ داروں کے آن لائن ملاقات کو یقینی بنائیں
اپنے بچے سے بات چیت کریں
اسمارٹ فون اور گیجیٹس کے ہماری زندگی میں انے سے آپس میں بات چیت کا رواج لگتا ہے کہ ختم ہی ہو گیا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچون کے ساتھ وقت گزاریں ان کے ساتھ بات چیت کریں ان کی روزمرہ کی داستان سنیں ، انہوں نے اسکول میں کیا کیا، ان کا دن کیسا گزرا وغیرہ پھر مختلف واقعات کی مدد سے انہیں اسمارٹ فون کے نقصانات سے آگاہ کریں اور ایک دوست کی طرح پیش آتے ہوئے انہیں اس کے بے جا استعمال سے روکیں
ایک بہترین رول ماڈل بنیں
آپ کے بچے آٌپ کے الفاظ سے زیادہ اپ کے عمل سے سیکھتے ہیں وہ عظیم مبصر ہیں اور اپنے والدین کی نقل کرتے ہیںلہذا اگر اپ یہ چاہتے ہیں کا آپ کا بچہ اسمارٹ فون کی عادت سے دور ہو تو اس کے لئے آپ کو اپنے بنائے ہوئے قوانین پر خود بھی سختی سے عمل کرنا ہو گااور اپنے موبائل فون کے استعمال کے وقت کو بھی محدود کرنا ہوگا تاکہ اپ اپنے بچے کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔آپ کا اپنے بچے کے ساتھ گزارا ہوا وقت اپ کے رشتے کو اور بھی مضبوط بناتا ہے۔