چہرے کےتل آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو ماند کرتے ہیں۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے خوبصورت چہرہ پانا، اس کے لئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتا ہے چاہے وہ گھریلو ٹوٹکے ہوں یا یا کاسمیٹک سرجری ہو
Table of Content
تل کیا ہیں؟
تل جلد کی نشونما کی ایک عام قسم ہے اکثر چھوٹے ، گہرے،بھورے دھبو ں کے طور پر نمودار ہوتے ہیں اور یہ روغن والے خلیوں کے جھرمٹ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ تل عام طور پر بچپن اور جوانی میں ظاہر ہوتے ہیں۔

HubPages
تل کیوں ہوتے ہیں؟
تل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب جلد کے خلیات ( میلانو سائٹس)جھرمٹ میں بڑھتے ہیں میلانو سائٹس آپ کی جلد میں Nتقسیم ہوتے ہیں اور میلانین پیدا کرتے ہیں جو اپ کی جلد کو اس کا قدرتی رنگ دیتا ہے۔
چہرے کے تل دور کرنے کے طریقے
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ چہرے کے تل جو کہ روغن کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں بے ضرر ہیں لیکن وہ یقینی طور پر آپ کے بہترین دوست نہیں ہیں کیونکہ یہ آپ کی خوبصورتی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ انہیں دور کرنے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکے جانیں۔
انناس
انناس کا رس ایک بہترین مرہم کے طور پر کام کر سکتا ہے ۔ یہ نجاستوں اور مردہ خلیوں کو صاف کرتا ہے ۔ اس کے جوس میں موجود انزائمر اور سائٹرک ایسڈ رنگت کو ہلکا اور دور کرنے کنے کا کام کرتا ہے۔
طریقہ
اس کے استعمال کا طریقہ ہے ایک روئی کی گیند لیں اور اسے تازہ انناس کے رس میں بھگو دیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگائیں اور گھنٹوں تک تلوں پر رہنے دیں اور اور ڈھانپ لیں اور چند گھنٹوں کے بعد اسے دھو لیں بہتر نتائج کے لئے اس عمل کو مستقل بنیادوں پر دہرائیں۔

pngnice
کیسٹر آئل اور بیکنگ سوڈا
یہ ان چند گھریلو ٹوٹکوں میں سے ہے جو آپ کے چہرے پر سے روغن کی غیر معمولی نشونما کو تحلیل اور ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اینٹی اکسیڈینٹ کیسٹر آئل جلد کے بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرتا ہے جس میں چہرے کے تلوں ہٹانا بھی شامل ہے۔ یہ جلد کو صاف کرتا ہے اور چہرے کے تلوں کو دور کرتا ہے۔
طریقہ
چند قطرے کیسٹر آئل لیں اور اس میں چٹکی بھر سوڈا ملا دیں اپنا چہرہ دھو لیں اور اس مکسچر کو تلوں پر لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں بہتر نتائج کے لئے اس عمل کو ہفتے میں تین مرتبہ دہرائیں۔
لہسن کا پیسٹ
یہ قدرتی طور پر تلوں کو دور کرنے کے لئے سب سے زیادہ آزمایا جانے والا اور آزمودہ طریقہ ہے لہسن میں بعض خامرے ہوتے ہیں جو روغن پیدا کرنے والے خلیات کو توڑنے میں مدد کرتے ہیں اور سیاہ تلوں کو ہلکا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
طریقہ
لہسن کے چند جوے اور 4 دانے لونگ ملا کر پیس لیں اور ہموار پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر اپلائی کریں اور اسے رات بھر چھوڑ دیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ اس علاج کے مستقل استعمال سے آپ کی جلد صاف ہو سکتی ہے البتہ لہسن چہرے پر لگانے سے جلن ہو سکتی ہے سو استعمال سے پہلے چہرے پر پیٹرولیم جیلی کی تہہ لگا لیں۔

DealingNow
پیاز کا رس
پیاز بہت زیادہ مفید ہے اس میں ایسی خصوصیات ہیں جو آپ کی جلد کے لئے مفید ہیں۔ لہسن کے پیسٹ کی طرح تلوں کو دور کرنے میں پیاز کا رس بہترین ہے
طریقہ
چھوٹے سائز کے پیاز کو باریک پیس لیں اسے نرمی سے ان پر لگائیں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں ، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اسے ایک یا دو ہفتوں تک استعمال کریں بہتر نتائج کے لئے اس میں تھوڑا سا نمک یا سیب کا سرکہ ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔
شہد اور السی کے بیج
شہد بہت سی بیماریوں کا قدرتی علاج ہے اسی طرح یہ چہرے اور گردن پر موجود تلوں کو ختم کر سکتا ہے ۔ یہ آپ اکیلے بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن بہتر اور فوری نتائج کے لئے اپ اس میں السی کے بیج بھی شامل کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ جلد تازگی، چمک اور رونق بھی مہیا کرتا ہے۔
طریقہ
شہد اور فلیکس سیڈز کے تیل کے چند قطرے ملا کر چہرے پر موجود تلوں پر لگائیں اور اس مکسچر کو چند گھنٹوں تک لگا رہنے دیں پھر اسے دھو لیں کچھ عرصے تک ساتعمال کرنے سے آپ تلوں سے نجات پا سکتے ہیں۔

vecteezy
دھنیا کے پتے اور بیج
یہ ایک قدرتی اور محفوظ علاج ہے کیونکہ اس میں ضروری تیل اور تیزاب ہوتے ہین جو جلد سے متعلق مختلف بیماریوں کا علاج کرتے ہیں اور یہ اس عمل کو روکتا ہے جو آپ کی جلد پر پیدا ہونے والے تلوں کی وجہ بنتا ہے۔
کیلے کے چھلکے
اس پھل کے چھلکے بھی اس کے گودے کی طرح طاقتور ہیں۔ اس میں بھی کیلے کے گودے کی طرح اینٹی فنگل اور انزیمیٹک خصوصیات ہیں۔یہ آپ کے چہرے سے تلوں کو ہٹانے اور جلد کو غذائیت سے بھرپور اور داغوں سے پاک رکھتا ہے البتہ اس کے نتائج فوری نہیں آتے۔
طریقہ
چھلکے کی اندرونی جلد سے گودا والے حصے کو کھرچ لیں اور سونے سے پہلے اسے تلوں پر لگائیں اور ایک ماہ تک اسے دہرائیں ایسے کرنے سے آپ کو ان سے نجات مل جائے گی
آلو
یہ نہ صرف آپ کے کھانوں کے لئے سبزیوں کا بادشاہ ہے بلکہ آپ کی جلد کی بد صورتی میں اضافہ کرنے والے تلوں کو بھی دور کرنے کا ایک مفید طرہقہ ہے۔ آلو مین سلفر فاسفورساور کلورین ہوتے ہین یہ عناصر تلوں اور داغوں کو دور کرنے میں معاون ہوتے ہیں ۔ اس مین انزائمر بھی ہوتی ہیں جو گہری رنگت کو ہلکا کرتے ہیں۔
طریقہ
آلو کے ٹکرے کاٹ کر براہ راست ان پر لگائیں یا پھر پیسٹ بنا کر چہرے پر دس منٹ تک لائیں ۔بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے کے اس عمل کو دن میں دو مرتبہ لگائیں۔
ڈرم اسٹک پھلی اور چونے کا رس
ڈرم اسٹک پھلی اورلیموں کا رس ملا کر لگانے سے تلوں سے نجات مل سکتی ہے تاہم اس کی بلیچنگ خصوصیت کی وجہ سے لیموں کا رس بعض جلد کی اقسام کے لئے موزوں نہیں ہو سکتا۔
طریقہ
ڈرم اسٹک کی چند پھلیوں کو پیس کر لیموں کے رس میں ملائیں اور چہرے پر موجود تلوں پر لگائیں ایک گھنٹے کے بعد دھو لیں اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کو ان سے نجات مل جائے گی۔
آپ ان گھریلوں ٹوٹکوں کے ذریعے چہرے پر موجود تلوں سے نجات پا سکتے ہیں صرف اس صورت میں کہ یہ بے ضرر ہوں اور ین میں سے خون نہ نکلتا ہو، نرم یا تکلیف دہ نہ ہوں۔ بصورت دیگر آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئےاس کے علاوہ ان ٹوٹکو کو آزمانے سے قبل آپ اس بات کا خھیال رکھیں کہ آپ کو کسی قسم کی الرجی تو نہیں ہے۔