چکن گونیا ایک ایسی بیماری ہے جس سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔ اس کا پہلا کیس دسمبر 2016 میں کراچی میں رپورٹ ہوا ، تب سے اب تک یہ وائرس 1000 سے زیادہ افراد کو متاثر کر چکا ہے اور حکومتی سطح پر اس سے بچاؤ کے لئے کافی اقدامات کئے جانے کے باوجود گرمی کے موسم میں ناقص صفائی کی وجہ سے یہ اس وائرس پر چکن گونیا کے پھلاؤ پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
Table of Content
چکن گونیا کے نقصانات
اگرچہ عمر رسیدہ افراد کے علاوہ یہ بیماری جانلیوا نہیں ہے لیکن اگر علاج میں تاخیر ہو جائے تو متاثرہ شخص کو گٹھیا کے مستقل مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں میں یہ بیماری مستقل معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ مریض کو مناسب وقت پر مدد فراہم کی جائے اس کے لئے آپ کو اس کی علامات سے متعلق جاننا ضروری ہے
چکن گونیا کی علامات
چکن گونیا کی علامات جاننا اتنا اسان نہیں ہے کیونکہ اس کی علامات ظاہر ہونے میں 3 سے 5 دن لگ جاتے ہیں اور اس کی بعض علامات دیگر بیماریوں سے ملتی جلتی ہیں جنہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ اگر انہیں مد نظر رکھا جائے تو بروقت اس بیماری کی تشخیص کی جاتی ہے۔
آنکھوں میں لالی
چکن گونیا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ایک یا دو دنوں میں آنکھیں سرخ ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اکثر اسے انفیکشن یا آشوب چشم سے الجھا دیتے ہیں اور اس حقیﷺت پر توجہ نہیں دیتے کہ یہ چکن گونیا ہو سکتا ہےاگر آپ کو یا آپ کے پیارے کی آنکھوں میں بغیر کسی وجہ کے سرخی ہے تو وہ چکن گونیا ہو سکتا ہے اس خدشے کو مسترد کرنے سے پہلے دیگر علامات کا جائزہ لے لینا چاہئے۔
شدید سر درد کی علامت
درد شقیقہ اور شدید سر درد چکن گونیا کی سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والی علامات میں سے ایک ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ مسلسل نہ ہو لیکن کوئی بھی چیز جو اپ کے ارام میں خلل ڈالے اس پر توجہ ضرور دیں۔
جوڑوں کا درد
چونکہ چکن گونیا کی وجہ سے تیز بخار ہوتا ہےاس لئے جوڑوں میں درد ہونا تو لازم ہے۔لہذا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ درد بخار کی وجہ سے ہے جبکہ یہ درد روز بروز بڑھتا جاتا ہے اور درحقیقت اس کی وجہ مریض کا چکن گونیا وائرس سے متاثر ہونا ہے۔اس میں ہڈیوں اور جوڑوں میں شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر آپ کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے تو اور آپ ہڈیوں کے مسائل کا شکار ہیں تو فوری طور پر آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔
پٹھوں میں درد
جوڑوں کے ساتھ ممکن ہے کہ اپ کو پٹھوں کے بھی درد کا سامنا کرنا پڑےجو اکثر شدت اختیار کر جاتا ہے۔اس درد کی وجہ سے آپ بہت زیادہ بےچینی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر سے رابطہ کریں وہ اپ کو دوائیں دیگا جس سے درد کی شدت میں کمی آئے گی۔
خارش
اگر آپ یا آپ کے پیارے کو اوپر بیان کی گئی علامات میں سے کوئی بھی دو یا دو سے زیادہ علامات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خارش کی بھی شکایت ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ کیونکہ یہ چکن گونیا ہی ہے اور اس کے دانے مستقل طور پر نہیں آتے بلکہ آتے جاتے رہتے ہیں اس لئے آپ کے جسم پر جگہ جگہ دھبے نظر آسکتے ہیں۔
چکن گونیا سے کیسے نمٹا جائے؟
عام طور پرچکن گونیا تیز بخار کا سبب بنتا ہے جو کہ بعض اوقت 103 سے 104 تک جاتا ہے ۔وائرس کی تشخیص کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کو اوپر بیان کردہ علامات کا سامنا کرنا پڑے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے طبی مدد حاصل کریں ۔ بچوں میں یہ علامات الٹی، اسہال اور گردن توڑ بخار کے ساتھ ہوتی ہیں۔یہ وائرس بوڑھے لوگوں کے لئے جانلیوا ہو سکتا ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لئے یہ وائرس ان میں دماغی مسائل کا سبب بن سکتا ہے
چکن گونیا کوئی متعدی بیماری نہیں ہے البتہ جب ایک بار علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں تو مناسب ٹیسٹ کے ذریعے ڈاکٹر کی مدد سے بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے ۔
چکن گونیا کی تشخیص کے بعد اپنا بہت خیال رکھیں ، ڈھیر سارا آرام کریں ، ہائیڈریٹڈ رہیں اور خود کو ڈھانپے رکھیں تاکہ مچھر متاثرہ شخص کو نہ کاٹیں