کھیرے عام طور پر ہمارے گھروں میں سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے ۔ گرمی کے موسم میں لوگ اس کا استعمال اس وجہ سے بھی زیادہ کرتے ہیں کہ اس میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ غذائيت سے بھر پور غذا ہے۔ لہذا اکثر لوگ گرمی کے مو سم میں اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرتے ہیں
ڈائٹ پلان وزن گھٹانے میں کیسے مددگار ؟
وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو یہ بات یاد رکھنی چاہیۓ ۔کہ اس کے لیۓ ان کو مکمل پلاننگ اور مضبوط ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ڈائٹ چاہے کتنے ہی بڑے ماہر غذائیت کے مشورے سے ترتیب دی گئی ہو۔ اس سے اسی وقت فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے ۔جب کہ اس پر مکمل پابندی سے عمل کیا جاۓ اور اس ڈائٹ پلان میں کسی قسم کی چوری نہ کی جاۓ۔
کھیرے وزن گھٹانے میں معاون

کھیرے کے اندر تقریبا 95 فیصد تک پانی موجود ہوتا ہے۔یہ بطور ڈيٹوکس بہترین سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے اندر پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جب کہ اس کے اندر کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں ۔اس وجہ سے وزن کم کرنےوالے افراد کے لیۓ کھیرے ایک بہترین غذا کے طور پر جانا جاتا ہے۔
کھیرے کی مدد سے تیار کیا گیا ڈائٹ پلان
ماہر غذائیت کی جانب سے یہ ڈائٹ پلان مرتب کیا گیا ہے جس کو کھیرا ڈائٹ پلان کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کے نام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس پلان میں وزن گھٹانے کے خواہشمند کو صرف کھیرے ہی کھانےہوں گے ۔ یہ تاثر بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ بلکہ اس کے اندر مختلف دوسری اشیا کو بھی کھایا جا سکتا ہے
ان اشیا میں بغیر آئل کی پکی ہوئي مچھلی تقریبا 150 گرام تک ، آدھا کلو تک تازہ موسمی پھل اور لیموں کو پانی میں شامل کر کے پیا جا سکتا ہے
اس ڈائٹ پلان کے بارے میں اب ہم آپ کو بتائيں گے ۔جس کو پندرہ دن تک اپنانے سے 15 پونڈ تک وزن میں کمی کی جا سکتی ہے
ناشتہ : ناشتے میں دو ابلے ہوۓ انڈے اور ایک گاجر کھائي جا سکتی ہے
دوپہرکا کھانا : دوپہر کے کھانے میں ایک یا دو چکی کے آٹے کی روٹی اور اسکے ساتھ گاجر کھائی جا سکتی ہے
رات کا کھانا : رات کے کھانے میں تقریبا 300 گرام تک مکس فروٹ کھاۓ جا سکتے ہیں
شوبز سے جڑے لوگ کس ڈائٹ پلان کو فالو کرتے ہیں جاننے کے لیۓ لنک پر کلک کریں
دو کھانوں کے درمیان کھائي جانے والی چیزیں
اتنے ہلکے کھانے کے بعد لازمی طور پر کچھ دیر بعد بھوک لگنی شروع ہو جاتی ہے ۔اور اس دوران کچھ غلط کھانے سے ڈائٹنگ کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے ماہر غذائیت کی روشنی میں دو کھانوں کے درمیان بھوک لگنے پر جو کھایا جا سکتا ہے ۔وہ کچھ اس طرح سے ہے
ایک سیب ، ایک چیری اور پانچ آلوچے تک پھلوں کا استعمال دو کھانوں کے درمیان کیا جا سکتا ہے ۔ ان پھلوں کے علاوہ دوسرے پھلوں کے استعمال کے حوالے سے ماہر غذائيت سے مشورہ کرنا ضروری ہے
اس کے علاوہ کھیرے کی سلاد اور کھیرے کا شیک بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے
کھیرے کی سلاد کی ترکیب

ایک کھیرا لے لیں اس کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اور اس کے اوپر چـٹکی بھر نمک ڈال لیں ۔ اس کے بعد اس میں تھوڑا سا دہی ملائیں ۔ اس کو بھی مکس کر لیں ۔ پھر اس میں پیاز باریک کاٹ کر شامل کر لیں ۔ کھانے کے دوران اور دن میں کسی بھی وقت بھوک لگنے پر اس سلاد کا استعمال کریں ۔ یہ جسم کی متوازن غذا کی نہ صرف ضرورت پوری کرۓ گی۔ بلکہ وزن کو بھی کم کرنے کا باعث بنے گی
کھیرے کا شیک بنانے کا طریقہ

کھیرے کا شیک بنانے کے لیۓ جن اشیا کی ضرورت ہوتی ہے وہ کچھ اس طرح سے ہیں
ایک سیب ، تھوڑا سا پالک ، ایک کھیرا ، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا ، بیس گرام تک بادام اور اخروٹ
پالک کے پتے علیحدہ کر لیں ، ان کو اچھی طرح دھو لیں ۔ اس کے بعد سیب اور کھیرے کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ اس کے بعد اس میں ادرک بھی چھیل کر شامل کر لیں ۔ ان تمام اشیا کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔
اس کے بعد اس کو ایک گلاس میں ڈال لیں اسکے اوپر بادام اور اخروٹ باریک کاٹ لیں ۔ اس شیک کے حوالے سے ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ اس کو فوری طور پر پی لینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ زیادہ دیر تک رکھنے سے اس کے فوائد میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے
یاد رکھیں یہ ڈائٹ پلان نامیاتی اشیا پر مشتمل ہے ۔اور اس کے منفی سائڈ افیکٹ صحت پر مرتب نہیں ہوتے ہیں ۔مگر وزن کم کرنے کے لیۓ اس ڈائٹ پلان کے ساتھ ساتھ ایکسرسائز کی بھی ضرورت ہوتی ہے
انسانی صحت اس کی سب سے قیمتی دولت ہے ۔ اس دولت کی حفاظت کے لیۓ گھر بیٹھے آن لائن مستند اور تجربہ کار ڈاکٹروں سے آن لائن مشاورت کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں