کہتے ہیں کہ کام دماغی صحت اورجسمانی صحت دونوں کے لئےاچھاہےلیکن شرط یہ ہے کہ کام کی جگہ پر ماحول مثبت اوراچھاہو۔گھرہو سکول ،کالج یاآفس ہو ان سب جگہوں پراچھاماحول بہت اہمیت کےحامل ہے۔کیونکہ یہ انسان کی دماغی صحت کے لئےبہت اہم ہے۔آفس ہویاکوئی بھی کام کی جگہ ہووہ انسان کادوسراگھرہوتاہےجہاں انسان بہت سی اہم سرگرمیاں سرانجام کرتاہے۔تکلیف دہ ماحول بہت منفی اثرات مرتب کرتا ہےجس کی وجہ سے انسان کی صحت کے ساتھ ساتھ کام بھی متاثرہوتاہے۔ہم کام کی جگہ پراگرپریشانی کی بات کریں تو وہ ہمارے لئے بہت سے مسائل کر سکتی ہے جیسے ایک مثال لے لیں۔اگرآپ کہیں کام کرتے ہیں آپ کاباس آپ کو کسی نہ کسی بات پررسواکرتاہے یا آپ کاکوئی ساتھی آپ کے کام میں رکاوٹ بنتا ہے تو یہ آپ کی ا کامیابی میں رکاوٹ ڈال سکتا ہےاورصحت کے مسائل پیداکرسکتا ہے۔
ورک پلیس بولینگ کیاہوتی ہے؟
ورک پلیس بولینگ سے مراد آپ کے بارے میں گپ شپ،باس کا غیرمناسب سلوک،کسی کا ناکام کرنے کی کوشش کرنا،مذاق بنانا،طنز کرنا،غلط نام پکارنا،دھمکی دینا،ایک شخص پرزیادہ کام ڈالنا،غیرمنصفانہ سلوک اور چھٹی کے لیے درخواست کو منظور نہ کرناشامل ہے۔
یہ ہرایسمنٹ کی ایک قسم ہے،بہت سے لوگوں کواپنےکام کی جگہ پربہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسےآپ کواپنے باس سے ڈانٹ پڑتی ہےاور باقی ساتھی کارکنان آپ کے بارے میں ایک دوسرےسے گفتگوکرتے ہیں یہ چیزآپ میں خوداعتمادی کوختم کرتی ہےاور افسردگی اور اضطراب جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔یہ سب چیزیں بہت سی بیماریاں پیدا کرتیں ہیں اس سے نہ صرف ذہنی صحت بلکہ جسمانی صحت کو بھی نقصان پہنچتاہے۔
ذہنی اثرات
اگرآپ آفس میں کسی اذیت یاپریشانی کا شکار ہیں توذہنی بیماریوں کے اسباب پیدا ہوسکتے ہیں ،ہمیں کن مسائل کا سامناکرناپڑسکتا ہے وہ کونسے ہیں؛
تناؤ-
بےچینی-
گھبراہٹ-
سونے میں پریشانی-
چڑچڑاپن-
افسردگی-
جسمانی اثرات
ہمیں منفی ماحول کی وجہ سے جسمانی بیماریوں کا بھی شکارہوتے ہیں؛
ہائی بلڈ پریشر-
ذیابیطس-
معدے کے مسائل-
ہارمونز میں عدم توازن-
دردِ شقیقہ-
آفس میں کیے جانے والے کام کی کارگردگی پراثرات
جہاں پرہم کام کرتے ہیں اگرہم وہاں پرکسی اذیت یا پریشانی کا شکارہیں تو ہماری ملازمت کی کارگردگی بھی متاثرہوتی ہےاور کامیابی سےبھی محروم رہتے ہیں۔کیسے جاب کی کارگردگی پراثرہوتا ہے ہم وہ جانتے ہیں؛
کام کرنے کی عدم صلاحیت-
خوداعتمادی کا نہ ہونا-
فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محرومی-
کارگردگی کانہ ہونا-
جب ہم کم کارگردگی دکھاتے ہیں توہم کامیاب بھی نہیں ہوتے،بین الاقوامی آرگنائزیشن کا کہناہےکہ ورک پلیس بولینگ اس قدربڑھ گئی ہے کہ ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہوتی ہےاورانسان بیماریوں کا بھی شکار ہوتا ہے۔
اگرآپ کسی بھی سبب کی وجہ سے بیمار پڑتے ہیں آپ کوصحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ ان بیماریوں سے نمٹ سکتے ہیں،ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ ایک کال کی مددسے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیوکال پریااس نمبرپر03111222398آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔