ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو کسی بھی عمر میں کبھی بھی پہو سکتا ہے اگر آپ اس کی دوا استعمال نہیں کر رہے تو یہ آپ کو کسی بھی وقت اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ممکن ہے کہ بعض اوقات آپ کو معلوم بھی نہ ہو کہ اپ کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا ہے ۔بعض لوگوں کو معلوم بھی نہیں ہو پاتا کہ انہیں یہ مسئلہ ہے
ڈاکٹر اسے خاموش قاتل بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے نتائج کافی سنگین ہوتے ہیں،یہ مسئلہ آہستہ آہستہ پروان چڑھتا ہےاور بعض اوقات اس کے نتائج جان لیوا بھی ہوتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کیوں ہوتا ہے؟
بلڈ پریشر ہونے یا ہائی بلڈ پریشر ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں عام طور پر یہ کسی بھی طبی حالت کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہےجیسے کہ گردے کی بیماری،تھائیرائڈ،کسی خاص قسم کا ٹیومر وغیرہ۔ اس کی علاوہ خاندانی تاریخ والے لوگوں میں بھی ہائی بلڈ پریشر کی زیادہ شکایت پائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض خاص قسم کی دوائیں اور خوراک بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتی ہیں
موٹاپا بھی اس کی ایک اہم وجہ بنتا ہے اس کے علاوہ پروسیسڈ اور جنک فوڈ یا زیادہ چکنائی والی اور زیادہ نمک والی خوراک بھی ہائی بلڈ پریشر کی ایک وجہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ روزمرہ کی زندگی میں ہونے والا تناؤ بھی اس کا سبب بنتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کی علامات
بعض اوقات تو لوگوں کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہو گئی ہے کیونکہ یہ بعض لوگوں میں بغیر علامات کے آتا ہے پر چند علامات جو اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں وہ یہ ہیں
سر درد:دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر والے لوگ اکثر سر درد کا تجربہ نہیں کرتے ہیں لیکن بلڈ پریشر میں اچانک اضافے سے سر میں دباؤ بڑھ جاتا ہےجس کی وجہ سے سر میں شدید درد ہوتا ہے ڈاکٹر اسے ہائپر ٹینشن کا بحران کہتے ہیں۔اچانک اسپائکس ناک سے خون بہنے کا سبب بنتے ہیں
آنکھوں میں خون کے دھبے :ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر ریٹینا میں خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہےجس کی وجہ سے آنکھوں میں خون یا خون کے دھبے آ سکتے ہیں جو کہ بینائی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں
کانوں اور سینے میں دھڑکن:اگر آپ صحیح سے ورزش کرتے ہیں تو اپنے کانوں اور سینے میں دھڑکن محسوس کر سکتے ہیں۔جیسے ہی آپ آرام کرتے ہیں اپ کے دل کی دھڑکن نارمل ہو جائے گی تاہم اگر یہ علامات بغیر کسی وجہ کے ظاہر ہوں تو یہ فکر کی بات ہو سکتی ہے اور آٌپ کو ضرور چیک اپ کروانا چاہئے
علاج نہ کئے جانے والے ہائی بلڈ پریشر کے نتائج انتہائی سنگین ہوتے ہیں یہ فالج، دل کی ناکامی،اور ڈیمنیشیا کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس لئے اگر ایک مرتبہ آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہو جاتی ہے تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ اس کے باقاعدہ چیک ااپ اور علاج کی طرف توجہ دیں
ہائی بلڈ پریشر کو فوری طور پر کم کرنے کا طریقہ
اس پریشر پوائنٹ کے بارے میں جاننا بہت اچھا ہے اور اسے تلاش کرنا بھی بہت آسان ہے۔ یہ دونوں ہاتھوں پر درمیانی انگلی کی نوک پر واقع ہے۔اسے قلم سے دبائیں اور کم از کم ایک منٹ کے لئے دبائے رکھیں تاکہ آپ کا بلڈ پریشر کم ہو اور آپ کو آرام حاصل ہو۔ لیکن اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ یہ دائمی بلڈ پریشر کا علاج نہیں ہے۔ لیکن جب آپ کے پاس دوائی موجود نہ ہو تو ہنگامی حالات میں آپ یہ طریقہ ابتدائی طبی امداد کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں
دو منٹ میں بلڈ پریشر کم کریں
ایک اور پریشر پوائنٹ جو اپ کی تندرستی میں بڑے پیمانے پر فرق کر سکتا ہے وہ دونوں پاؤں کے درماین میں واقع ہے۔اپنی انگلی کوبڑے پیر اور دوسرے پیر کے درمیان کی لکیر کے ساتھ سلائیڈ کریںیہ پوائنٹ اپ کی انگلی اور انگوٹھے کی ہڈی کے درمیان واقع ہے اس جگہ پر 3 سیکنڈ کے لئے دباؤ ڈالیں، پھر 5 سیکنڈ تک آرام دیں۔2 منٹ تک اس مساج کو دہرائیں۔ پھر یہی عمل دوسرے پاؤں کے ساتھ بھی دہرائیں۔
ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچا جائے؟
اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں یا آپ کی خاندانی تاریخ میں یہ بیماری موجود ہے اور اپ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے طرز زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی لا کر اس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے
اس کے لئے سب سے ٌپہلے صحت مند غذا کھانے کی عادت ڈالیں، اس کے ساتھ ساتھ روزانہ چہل قدمی یا ورزش کو اپنی عادت بنائیں، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں، مناسب صحت مند وزن برقرار رکھیں، تناؤ سے دور رہنے کی کوشش کریں اور روزانہ بھرپور نیند لیں۔