بھرپورنیندکیوں ضروری ہے؟

Healthy Lifestyle
Reading Time: 2 minutes

آج کل نیندنہ آناعام سی بات ہےجوہرانسان کامسئلہ ہے۔بہت سےلوگ نیند کی کمی کی وجہ سےپریشان ہیں لیکن کوئی اس بات پرغورنہیں کرتاکہ نیندنہ آنےکی وجہ کیاہے؟اکسویں صدی میں کمپیوٹراورموبائل نےبہت اہم کرداراداکیاہے۔کچھ لوگ رات دیرتک موبائل فون اورکمپیوٹرکااستعمال کرتےہیں جس سےانکی نیند پراثرپڑتاہے۔بہت سےکام اب رات کومنعقدہوتے ہیں جیسےشادی بیاہ وغیرہ۔ماضی کےدورکےمقابلےمیں اب لوگ ایک گھنٹہ کم سوتےہیں۔جدیدسائنس نےجہاں بہت سےفوائدمہیاکیں ہیں وہاں اس کےنقصانات بھی ہیں۔دماغی حالت اورتندرستی کےلئےبھرپورنیندلینابہت ضروری ہے۔نیندکی کمی کیوجہ سےانسان کوبہت سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں جیسےذیابیطس اورامراضِ قلب وغیرہ۔اس کےعلاوہ نیندکی کمی کی وجہ سےاوربھی بہت سےنقصان ہوتےہیں۔دن بھرایکٹورہنےاورکام پرتوجہ کےلئےاچھی نیندبہت ضروری ہے۔رات کوآٹھ سےنوگھنٹےسوناچاہیےتاکہ ہمارےدفتری اورکاروباری کام متاثرنہ ہوں۔نیندکی کمی کی وجہ سےجونقصانات ہوتےہیں وہ درج ذیل ہیں۔

چڑچڑاپن

نیندکی کمی کی وجہ سےغصہ بہت جلدآتاہے۔منفی جذبات انسان کوچڑچڑاکردیتےہیں۔جس وجہ سےانسان جلدغصہ کرتاہےاورچڑچڑارہتاہے۔

موٹاپا

کم سونےکی وجہ سےلوگوں کاجسمانی ہارمونزکاتوازن بگڑجاتاہے۔جس کےنتیجےمیں کھانےکی اشتہازیادہ کیلوریزوالی غذاؤں کی خواہش ہوتی ہے۔جس وجہ سےموٹاپہ پیداہوتاہےاورتھکاوٹ کابھی احساس رہتاہے۔

سست ردِعمل

کم نیندکی وجہ سےانسان دن بھربہت سست رہتاہےاورتھکن محسوس کرتاہےجس وجہ سےدفتری،تعلیمی اورکاروباری سرگرمیاں متاثرہوتی ہے۔

دماغ کی کمزوری

نیندکی کمی کی وجہ سےدماغ کمزورہوتاہے۔دماغ کےخلیوں کوآرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کوآرام نہ ملےتومسلسل کام کی وجہ سےتھکن کاشکارہوجاتےہیں جس وجہ سےانسان نڈھال رہتاہے۔

بینائی پراثر

نیندنہ آنےکی وجہ سےہماری آنکھوں کی روشنی پراثرپڑتاہےدھندلاپن یادونظرآنےکی شکایت عام ہے۔جتنازیادہ وقت ہم جاگ کرگزارتے ہیں اتنی ہی ہماری بینائی متاثرہوتی ہے۔

توجہ کی صلاحیت

جولوگ رات کوکم سوتے ہیں ان کی دن کےوقت کام پرکم توجہ ہوتی ہے۔اس کےعلاوہ فیصلہ کرنےکی صلاحیت پربھی اثرپڑتاہے۔اگرذہنی طور پرچوکنااورہوشیاررہناہےتورات کوبھرپورنیندضروری ہے۔

یادداشت کا مسئلہ

نیندکی کمی ہماری یادداشت پربہت اثرڈالتی ہے۔درمیانی عمرکےلوگوں میں یہ مسئلہ عام ہے۔کچھ یادکرنےمیں ہمیں دماغ پرزورڈالناپڑتاہے۔اسکے علاوہ نوجوانوں میں بھی نیند کی کمی کی وجہ سےیاداشت کم ہونےکامسئلہ ہوتاہے۔

ڈپریشن کا خطرہ

نیندکی کمی کی وجہ سےانسان چڑچڑاہونےکےساتھ ساتھ ڈپرس بھی رہتاہے۔غصہ اورچڑچڑاپن رشتوں پراثرڈالتاہےاورتعلقات خراب ہوتےہیں جس وجہ سےانسان ڈپریشن کاشکاررہتاہے۔

کمزورمسلز

نیندکی کمی کی وجہ سےہارمونزکےنظام میں تبدیلیاں آتی ہیں۔جسکی وجہ سےجسم کےلئےمسلز بنانااورکمزوری دورکرنامشکل ہوجاتاہےاور انسان کےمسلز اکڑجاتے ہیں اوردرد محسوس ہوتی ہے۔

چندعوامل پرآپ عمل کرکےبھرپورنیند حاصل کرسکتے ہیں؛

کافی یاچائےکاکم استعمال کریں

کافی،چائےاورکولہ مشروبات میں ایک ایساکیمائی مادہ موجودہوتاہےجوہمارےجسم کوچاق وچوبند رکھتاہےاورقوت ارتکازکوبڑھاتاہےلیکن ان چیزوں کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔اگرکوئی شخص رات کودوسےتین پیالی چائےیادوسرےمشروبات لےگاتونیند میں خلل پیداہوگا۔

رات کےوقت ورزش نہ کریں

ورزش صحت کےلئےبہت ضروری ہےلیکن کچھ چیزیں وقت پراچھی لگتی ہیں۔صبح کےوقت ہمارےجسم کادرجہ حرارت زیادہ ہوتاہےمگرتاریکی کےساتھ گرنےلگتاہےیہ اس بات کی طرف اشارہ ہےکہ رات کےوقت آرام کرناچاہیے۔رات کےوقت ورزش جسم کےدرجہ حرارت کودوڈگری تک بڑھادیتی ہےجس وجہ سے سونےمیں دشواری ہوتی ہے۔

اگرآپکو نیند سےمتعلق مسائل ہیں توآپ گھربیھٹےفون کال کےزریعےسےڈاکٹرسےاپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کےعلاوہ آپ آج کےترقی یافتہ دور میں اپنےوقت کی بچت کےلئےوڈیوکنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Share This:

The following two tabs change content below.