جیون ساتھی کی صحت کے متعلق معلومات ہونا آج کے دور میں ہر شادی کی کامیابی کے لئے ایک ضروری جز بنتا جا رہا ہے۔شادی مرد اور عورت کے درمیان ایک قانونی،سماجی طور پر منظور شدہ اتحاد کا نام ہے جو قوانین،قواعد،رسوم،عقائد اوررویوں کے ذریعے منضبط ہوتا ہےاور شراکت داروں کے حقوق و فرائض کوبیان کرتا ہے۔ شادی کے اس خوبصورت رشتے میں منسلک ہونے سے پہلے ہر لڑکا اور لڑکی کا حق ہے کہ جیون ساتھی کی صحت سے متعلق شادی سے پہلےجان لے تاکہ شادی کے بعد کسی کے بھی جزبات مجروح نہ ہوں۔

the express tribune
جب دو خاندان آپس میں رشتہ کرتے ہیں تو وہ چند باتوں سی متعلق معلومات جمع کرتے ہیں جیسے لڑکے اور لڑکی کا حسب نسب، ذات، مذہب، شرافت، آمدنی ،گھر وغیرہ لیکن وہ اہم باتیں جن کا جاننا ازدواجی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اس کی جانب ہی توجہ نہیں دی جاتی۔ وہ ہے جیون ساتھ کی صحت سے متعلق معلومات۔
Table of Content
جیون ساتھی کی صحت جاننا کیوں ضروری ہے؟
شادی سے قبل جیون ساتھی کی صحت سے متعلق جاننا بھی یسی قدر اہم ہے جسقدر ان کا حسب نسب جاننا ضروری ہے ۔ہمارے معاشرے میں بہت سی شادیاں صرف اس بنا پر ناکام ہو جاتی ہیں کہ جیون ساتھی میں سے کوئی ایک طبی طور پر بیمار ہے یا غیر صحت مند ہے۔ان تمام پریشانیوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر لڑکا اور لڑکی اپنے جیون ساتھی کی صحت کے متعلق اچھی طرح جانچ پڑتال کریں۔

kuulpeeps
جیون ساتھی کے متعلق کیا جانیں؟
شادی صرف دو دلوں کا میل نہیں بلکہ دو مختلف خاندانوں کا ملاپ ہوتا ہے سو رشتہ اذدواج میں منسلک ہونے سے پہلے لڑکا لڑکی کو ایک دوسرے کے متعلق چند باتیں جان لینا ضروری ہیں
آپ کا شریک حیات آپ کو مکمل کرے گا۔یعنی وہ آپ کو ہمہشہ اپنی توجہ کا مرکز بنا کر رکھے گا ۔
کیا آپ کا جیون ساتھی ایک پرجوش عاشق، اچھا دوست اور اچھا ساتھی ثابت ہو گا؟
کیا اس کے ساتھ آپ ہمیشہ خود کو محفوظ تصورر کریں گے ؟
آپ کے ساتھی کے اپنے گھر والوں کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟
آپ کے ساتھی کی مالی حالات کیسے ہیں؟
یہ چند وہ باتیں ہیں جو ہر لڑکا یا لڑکی ایک دوسرے سے متعلق جاننا چاہتے ہیں لیکن چند اہم باتیں جن پر ان کی ازدواجی زندگی کی بنیاد ٹکی ہوتی ہے اس کے متعلق کوئی توجہ نہیں دیتا یا جاننے کے لئے شرم محسوس کرتا ہے۔وہ ہے آپ کے ہونے والے جیون ساتھی کی صحت سے متعلق معلومات۔
جیون ساتھی کی صحت سے متعلق کیا جانیں؟
آپ اگر پسند کی شادی کر رہے ہیں یا ارینج ، خاندان میں کر رہے ہیں یا خاندان سے باہر، اپنے جیون ساتھی کی صحت سے متعلق چند طبی معلومات آپ کو پتہ ہونی چاہئے۔اس کے لئے آپ کو اپنے معالج کے مشورے سے کچھ میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔ تاکہ آپ اپنے جیون ساتھ کی صحت کے متعلق جان سکیں اور شادی کے بعد پیدا ہونے والی پریشانیوں سے بچ سکیں
زرخیزی کے لئے ٹیسٹ
اگر آپ بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو آپ دونوں کے لئے اپنے جیون ساتھی کی صحت سے متعلق یہ معلومات ہونی ضروری ہے کہ وہ بچے پیدا کرنے کے قابل ہے یہ نہیں۔اسکے لئے مرد اور عورت دونوں کو زرخیزی کا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
زرخیزی کی جانچ میں شامل ہیں
مردوں میں: زرخیزی کے مسائل کو دیکھنے کے لئے منی کا تجزیہ ،نطفہ کی تعداد، حرکت پذیری۔ اور معیار کو جانچا جاتا ہے۔
خوتین میں: تولیدی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لئے بیضہ دانی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
بلڈ گروپ ٹیسٹ
غیر مطابقت پذیر خون کے گروپوں کی وجہ سے پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے خون کی جانچ کروانا ضروری ہے۔
ایچ آئی وی اور ایس ٹی ڈی ٹیسٹ
اپنی صحت کی حفاظت صحت کے مسائل کی وجہ سے شادی ٹوٹنے سے بچنے کے لئے اپنے جیون ساتھی کے صحت سے متعلق جاننا بہت ضروری ہے

Kuulpeeps
STD (Sexually transmitted disease) test
ایس۔ٹی۔ڈی ( جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں) جنسی رابطوں کی وجہ سے منتقل ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے حاصل ہوتی ہیں۔بیکٹیریا،وائرس یا جراثیم جو جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کا سبب بنتے ہیںوہ خون، منی یا اندام نہانی یا دیگر جسمانی رطوبتوں میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتے ہیں۔
HIV( Human immune virus)
ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جو جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایڈز کا باعث بنتا ہے ۔ یہ بھی ایک شخص سے دوسرے شخص میں آسانی سے منتقل ہوتا ہے
اگر آپ کے ہونے والے جیون ساتھ کے یہ ٹیسٹ مثبت آجاتے ہیں تو دو باتوں میں مدد مل سکتی ہے ایک تو اس کا بروقت علاج شروع کیا جا سکتا ہے اور دوسرا آپ کو اس رشتے سے متعلق نظر ثانی کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
جنیاتی خون کی خرابیوں کے لئے ٹیسٹ
اپنے بچوں کو جنیاتی بیماریاں منتقل کرنے کے بارے میں جاننے کے لئےشادی سے پہلے ڈی این اے جنیاتی جانچ کرالیں۔خاص طور پر اگر آپ کی شادی اپنی فیمیلی میں ہو رہی ہے تو یہ ٹیسٹ کروانا لازمی ہے اگر نتائج مثبت آتے ہیں تو اپ کا ڈاکٹر یا جنیاتی مشیر آپ کو مستقبل میں ہونے والوں خطروں سے اچھی طرح آگاہ کرے گا۔
کینسر اسکریننگ ٹیسٹ
آپ کی فیمیلی تاریخ کو دیکھتے ہوئے آپ کا ڈاکٹر آپ کو کینسر اسکریننگ ٹیسٹ کروانے کو بھی کہے گا کیونکہ کچھ کینسر ایسے بھی ہیں جو موروثی طور پر منتقل ہوتے ہیں لہذا اپنے جیون ساتھی کی صحت سے متعلا جانچ میں کینسر کے ٹیسٹ کو بھی شامل کریں۔
تھیلیسیمیا ٹیسٹ
اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی صحت کی جانچ کے لئے مرد و عورت دونوں کو تھلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے کیونکہ اگر دونوں یا کوئی ایک بھی تھیلیسیما کا مریض ہے تو اس بات کا قوی امکان کہ آپ کے ہونے والے میں بھی یہ بیماری موجود ہو۔

Dr Prem Jagyas
دماغی صحت کا ٹیسٹ
ایک خشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے مرد اور عورت کا دماغی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ کچھ دماغی بیماریاں موروثی طور پر منتقل ہوتی ہیں، اور شادی کے بعد بہت سے گھریلو تنازعات کی وجہ بھی یہی دماغی بیماریاں بنتی ہیں جو مارپیٹ سے شروع ہو کر جان سے مارنے تک چلی جاتی ہیں۔
شادی پوری عمر کا ایک خوبصورت بندھن ہے جسے مثالی اور حسین بنانے کے لئے دونوں کا ہر معاملے میں صحت مند ہونا ضروری ہے اور دونوں کے لئے اپنے جیون ساتھی کی صحت کے متعلق جاننا بھی اس ہی قدر ضروری ہے۔