جلد پر پڑنے والے یہ نشان 8خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیں

Reading Time: 4 minutes

جلد جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ ہمارے جسم کے ہر ہر عضو سے منسلک ہوتا ہے یہی سبب ہے کہ صحت کے حوالے سے کسی بھی مسلے کی صورت میں سب سے پہلے علامات جلد پر ہی ظاہر ہوتی ہیں ۔

خطرناک بیماریاں جن کی علامات جلد پر ظاہر ہوتی ہے

جلد پر سیاہ دھبوں کا نمودار ہونا

جلد
Image Credit: Medical News Today

اگر آپ کی جلد پر سیاہ دھبے نمودار ہونا شروع ہو جائیں تو یہ علامات ایڈرنل گلینڈ کے افعال میں خرابی کے باعث ہوتے ہیں ۔ ایڈرنل گلینڈ گردے کے اوپر موجود ہوتے ہیں اور ایسے ہارمون خارج کرتے ہیں جو کہ جسم کے افعال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

اس کی خرابی کے سبب پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد ہو سکتا ہے بھوک ختم ہو سکتی ہے اور جلد پر سیاہ دھبے بننے شروع ہو جاتے ہیں

ان علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر کسی ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے

جلد پر سفید دھبوں کا بننا

جلد
Image Credit:GooQii

جلد پر سفید دھبوں کے بن جانے کا سبب جلد کے پگمنٹ کی رنگ بنانے کی صلاحیت کھو بیٹھنا ہے اس بیماری کو برص کہتے ہیں اس بیماری کا سبب یہ ہوتا ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام جلد کے خلیات کو اور ان کے رنگ پیدا کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے

یہ بیماری بھی ایڈرنل کے افعال کی خرابی کے باعث ہوتے ہیں اور اس کے علاج کے لیۓ بھی کسی ماہر اور مستند اینڈو کرائن ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہوتا ہے

جلد پر اچانک خارش ہو جانا

اگر جلد پر اچانک سے خارش شروع ہو جاۓ تو یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جسم کے اندر کچھ خرابی رونما ہو رہی ہے ۔ یہ کسی  غذا ، یا گھر کے کسی سامان سے الرجی کوظاہر کرتی ہے یا پھر یہ کسی وائرل بیماری مثلا چکن پاکس کا بھی سبب ہو سکتی ہے

جلد پر سوجن

جلد
Image Credit: Medical News Today

اگر آپ کی جلد پر اکثر و بیشتر ایڈیما یا سوجن ہو جاتی ہے تو یہ تھائی رائڈ گلینڈ کے افعال کی خرابی کا سبب ہو سکتے ہیں ۔یہ علامات عام طور پر اس وقت ظاہر ہوتی ہیں  جب کہ تھائی رائڈ گلیںڈ جسم کی ضرورت کے مطابق ہارمون پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور جسم اور جلد پر سوجن نمودار ہو جاتی ہے

برص کا سبب جاننے کے لیۓ اس لنک پر کلک کریں 

جلد پر تل اور مہاسوں کا بن جانا

جلد پر تل کے نمودار ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں بعض اوقات اس کا سبب والدین کی جانب سے ملنے والے وراثتی نشانات ہوتے ہیں جو کہ اکثر بے ضرر ثابت ہوتے ہیں ۔

لیکن اگر یہ تل اور مہاسے تیزی سے اپنی تعداد بڑھانے لگیں یا ان کا رنگ تبدیل ہو رہا ہو یا ان میں کسی قسم کی تکلیف ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کچھ خطرناک ہو رہا ہے

ایکنی ، بلیک ہیڈ یا مسام بند ہو جانا

جلد
Image Credit:Medical News Today

 ایکنی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ جلد کا بہت زیادہ چکنا ہونا بھی مسام بند کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ جو کہ ہارمون کے نظام میں خرابی یا ہاضمے کی خرابی کا باعث بھی ہوتا ہے ۔ایکنی کا ہونا کوئی بیماری نہیں بلکہ کسی بیماری کا روعمل ہوتا ہے جس کی جانچ کے لیۓ اسکن  کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے

 چھلکوں کا اترنا

جلد کے اوپر سے چھلکوں کا اترنا وٹامن کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا سبب ہارمون کے نظام میں خرابی یا الرجی بھی ہو سکتا ہے ۔ جس کی جانچ اور فیصلہ ڈاکٹر کے معائنے کے بعد ہی کیا جا سکتاہے

بہت زیادہ پسینے کا آنا

جلد
Image Credit:Real Self

اگر آپ کسی ہوا دار جگہ پر موجود ہیں اور کسی قسم کے خوف یا پریشانی کا شکار نہیں ہیں اور اس کے باوجود بھی آپ کو بے تحاشا پسینہ آرہا ہے تو یہ علامات تھائی رائڈ کے نظام کی خرابی کو ظاہر کر رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اسکن  بہت باریک ہو جاتی ہے اور اس میں بار بار خارش ہوتی ہے ۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیۓ

ہماری اسکن  جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ دن بھر بیرونی عوامل کا سامنا  براہ راست کرتا ہے ۔ اس وجہ سے اس میں اکثر کچھ نہ کچھ تبدیلیاں مشاہدے میں آتی رہتی ہیں ۔ جن کا سبب بعض اوقات بیرونی ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ کسی اندرونی تکلیف کے باعث ہوتی ہیں ۔

اس  میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اگر دیگر علامات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے تو اس حوالے سے عام طور پر ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر یا ماہر جلد سے مشورہ کرنا چاہیے

آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں