ایریکٹائل ڈسفنکشن کا شکارہو سکتے ہیں آپ اگر آپ جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے عضو تناسل کا تناؤ حاصل کرنے یا اسے برقرار رکھنے سے قاصر ہیں۔ لیکن ضروری نہیں کہ یہ صرف ایک جنسی مسئلہ ہو، بعض صورتوں میں، ایریکٹائل ڈسفنکشن یا ‘ای ڈی’ صحت کے زیادہ پیچیدہ مسائل کی علامت ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اپنے ڈاکٹر کے ساتھ کسی بھی جنسی مسئلے پر بات کرنا ضروری ہے۔
ایریکٹائل ڈسفنکشن کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا اعصاب کی فراہمی اور خون کے بہاؤ میں ممکنہ رکاوٹ واقع ہونا۔ کوئی بھی چوٹ، بیماری یا مسئلہ جو آپ کے اعصاب کو متاثر کرتا ہے یا آپ کے عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو متاثر کرتا ہے وہ ایریکٹائل ڈسفنکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ وہ مسائل کیا ہو سکتے ہیں؟ یہاں ایریکٹائل ڈسفنکشن کی ممکنہ وجوہات ہیں۔
اگر آپ اپنی جنسی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں اور مزید معلومات کی تلاش میں ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔
طبی مسائل
ایریکٹائل ڈسفنکشن یا ای ڈی کیسز میں سے اکثر طبی مسائل کی وجہ سے ہوتے ہیں بشمول: ایتھروسکلروسیس یعنی یا آپ کی شریانوں کا سخت ہونا، ذیابیطس، مرض قلب، ہائی بلڈ پریشر، رکاوٹ والی نیند یا سلیپ ایپنیا، پروسٹیٹ کینسر کا علاج۔
عضو تناسل کا تناؤ حاصل کرنے کے لیے، آپ کو عضو تناسل میں خون کے مناسب بہاؤ کی ضرورت ہے۔ تاہم صحت کے مندرجہ بالا مسائل آپ کے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے جانے جاتے ہیں، جو خون کے بہاؤ کو خراب کر سکتے ہیں اور بالآخر ایریکٹائل ڈسفنکشن کا سبب بن سکتے ہیں ۔
اچھی خبر یہ ہے کہ صحت کے بنیادی حالات کو حل کرنے سے ای ڈی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ طبی علاج پر بات کرنے کے علاوہ، اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ آپ اپنی ویسکولر اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، طرز زندگی میں تبدیلیاں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں- ساتھ ہی ایریکٹائل ڈسفنکشن کی علامات کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے ان تبدیلیوں کے بارے میں بات کریں، جیسے سگریٹ نوشی چھوڑنا، وزن کم کرنا، اور اپنی جسمانی سرگرمی میں اضافہ کرنا۔
بلڈ پریشر کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
سرجری
کینسر کے لیے پروسٹیٹ یا مثانے کی سرجری ممکنہ طور پرعضو تناسل کے قریب واقع اعصاب اور شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ای ڈی کا سبب بن سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کھانیوالی ادویات، انجیکٹ ایبل ادویات، اور ویکیوم آلات سرجری کی وجہ سے متاثرہ ای ڈی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ای ڈی کے لیے ادویات میں سیلڈینافل ( ویاگرا) ، ٹوڈلافل (سیالیس) اور ورڈینافل (لیویترا) شامل ہیں۔ کیورجیکٹ’ ایک انجیکٹ ایبل دوا ہے۔ ویکیوم ڈیوائسز عضو تناسل میں خون کھینچ کرعضو کا تناؤ پیدا کرنے کا کام کرتی ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ کیا یہ علاج آپ کے لیے صحیح ہیں۔
کینسر کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
ادویات
کیا آپ کے ایریکٹائل ڈسفنکشن کی وجہ آپ کی الماری میں موجود ادویات ہو سکتی ہیں؟ درحقیقت 12 میں سے آٹھ عام طور پر تجویز کی جانے والی دوائیوں میں ای ڈی کو بطور ضمنی اثر درج کیا جاتا ہے۔ لہذا ایریکٹائل ڈسفنکشن بہت سی دوسری عام دوائیوں کا ضمنی اثر ہو سکتا ہے۔ ان میں شامل ہیں: اینٹی ڈیپریسنٹس، اینٹی ہسٹامائنز، بھوک کم کرنے والی ادویات، بلڈ پریشر کی ادویات۔
اگر آپ کوئی دوا لے رہے ہیں اور اس دوران ای ڈی کا تجربہ کر رہے ہیں، تو دوا لینا بند نہ کریں لیکن اپنے ڈاکٹر سے بات کرنا نہ بھولیں۔ کیونکہ کچھ ادویات کو اچانک روکنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ آپ کے ڈاکٹر کو یہ تعین کرنے کی ضرورت ہو گی کہ آیا یہ مسئلہ دوائی کی بدولت ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہے تو، آپ کا ڈاکٹر آپ کی خوراک کو کم کر سکتا ہے یا آپ کی دوائیوں کو ایسی ادویات سے تبدیل کر سکتا ہے جس سے ای ڈی کا امکان کم ہو سکتا ہے۔
نفسیاتی عوامل
آپ کا دماغ آپ کے جنسی فعل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تناؤ، اضطراب اور افسردگی ای ڈی کا باعث بن سکتے ہیں۔ آپ کو جن ذہنی مسائل کا سامنا ہے اور زندگی کے جو مسائل آپ کی بے سکونی کا باعث بن رہے ہیں ان کو اپنے ڈاکٹر سے ضرور شئیر کریں۔ اگر ہمبستری سے وابستہ اضطراب ایریکٹائل ڈسفنکشن کا سبب بن رہا ہے، تو ایک سائیکو تھراپسٹ یا دماغی امراض کا ماہر ڈاکٹر آپکی مدد کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر آپ اور آپ کے ساتھی کے مابین قربت پیدا کرنے اور اضطراب کو کم کرنے کے لیے کام کر سکتا ہے۔ ذہنی تناؤ کی مؤثر طریقے سے مینجمنٹ ( انتظام) سیکھنا بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اور اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو آپ کا ڈاکٹر مناسب علاج کے لیے آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
آخری بات
اپنی جنسی زندگی کے بارے میں ڈاکٹر سے بات کرنے میں شرم اور جھجھک محسوس کرنا قدرتی بات ہے، لیکن یہ علاج کروانے اور اپنے ساتھی کے ساتھ مباشرت کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ آپ کا ڈاکٹر ایریکٹائل ڈسفنکشن کے مسئلے کے اسباب کی نشاندہی کرسکتا ہے اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کی سفارش کرسکتا ہے جیسے سگریٹ نوشی چھوڑنا یا وزن کم کرنا۔ علاج کے دیگر آپشنز میں ای ڈی دوائیں، ہارمون ٹریٹمنٹ، ایک سکشن ڈیوائس جو عضو تناسل کے تناو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، یا مشاورت شامل ہو سکتے ہیں۔