Table of Content
پلاسٹک سرجری کے حوالے سے عام طور پر اکثر افراد کا یہ خیال ہوتا تھا کہ یہ ایک ایسا عمل ہے جو جلنے کی صورت میں یا کسی ایکسیڈنٹ کی صورت میں جسم کے کسی عضو کے ضائع ہونے یا خراب ہونے کے سبب کروایا جاتا ہے مگر اب اس حوالے سے حدید ترین ترقی اور دریافتوں نے پلاسٹک سرجری کو صرف خراب اعضا کو درست کروانے کے بجاۓ خوبصورتی میں اضافے کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے
پلاسٹک سرجری کا خوبصورتی میں اضافے کے لیۓ استعمال
پلاسٹک سرجری کا حالیہ دنوں میں مختلف حوالوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے ذریعے دنیا بھر کے شو بز کے لوگ اپنے چہرے اور جسم کے غیرمتناسب حصوں کو ایک نیا رنگ اور خوبصورتی دے کر بڑھاتے ہیں ۔ اس میں ہونٹوں کا واضح کرنا ، ناک کا پتلا یا نمایاں گرنا ، گالوں کی ہڈیوں کو متناسب کرنا ، تھوڑی کی بناوٹ کا درست کرنا یہاں تک کہ رنگت کا سفید کرنا بھی شامل ہے
شو بز سے جڑے لوگ جنہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی
فواد خان
اگرچہ اس حوالے سے کسی قسم کا واضح اعلان نہیں کیا گیا مگر ان کی ماضی کی تصاویر کو اگر دیکھا جاۓ تو حالیہ تصاویر کے مقابلے میں ان کی ناک کی شبپ اس بات کا اعلان کرتے نظر آتی ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی مناسبت سے ناک کی شکل کو درست کروایا ہے جس نے ان کی اسمارٹنس اور چہرے کی دلکشی میں مذید اضافہ کر دیا ہے
نادیہ حسین
معروف اداکارہ اور بیوٹیشن نادیہ حسین کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک ماہر بیوٹیشن بھی ہیں اور ان کو اس بات کا پتہ ہے کہ خوبصورتی کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیۓ بھی پلاسٹک سرجری کا کوئي ایک پروسیجر نہین کروایا ہے بلکہ انہوں نے مختلف علیحدہ علیحدہ اسٹیپ کے ذریعے چہرے کو خوبصورت ترین بنا دیا ہے
نادیہ حسین کے کرواۓ گۓ پروسیجرز میں ناک کی بناوٹ کا درست کرنا ،،فیس لفٹ ، چیک امپلانٹ یا گالوں کو بنانا ،، ہونٹوں کو واضح کرنا اور تھوڑی کی بناوٹ کا درستک رنا شامل ہے
مہوش حیات خان
مہوش حیات جو آج صف اول کی اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں ان کی اس خوبصورتی اور کامیابی کا سہرا ان کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کے پلاسٹک سرجن کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ان کے ناک اور ان کے ہونٹوں کو اتنے متناسب انداز میں سیٹ کیا کہ جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیۓ اور اس کے بعد ہر کوئي ان کا گرویدہ ہو گیا
مہوش حیات کی ماضی کی تصاویر کو اگر غور سے دیکھا جاۓ تو ماضی کے مقابلے میں ان کا ناک پتلا اورزيادہ واضح ہے جب کہ ان کے ہونٹ بھی پہلے باریک تھے مگر اب واضح اور ابھرے ہوۓ چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا رہے ہیں جو کہ پلاسٹ سرجری کے سبب ہی ممکن ہو سکے
حدیقہ کیانی
جدیقہ کیانی وقت کے ساتھ ساتھ روزبروز نکھرتی جا رہی ہیںاس خوبصورتی کا سبب ایک جانب ان کا اپنی خاص حفاظت کرنا وزن کا خیال رکھنا شامل ہے تو دوسری جانب ان کی اس خوبصورتی کا سبب ان کا اپنے ناک کو خوبصورت بنانا اور اپنے ابھرے ہوۓ گالوں کو بھی متناسب کرنا تھا جس کی وجہ سے ان کی چہرے پر سے بڑھتی ہوئي عمرکے اثرات بھی کم ہو گۓ بلکہ وہ پہلے سے زيادہ خوبصورت بھی ہو گئیں
ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ کو ویسے تو قدرت نے خوبصورت سے دل کھول کرنوازہ ہے مگر وقت کے ظلم کا شکار ہر حسین چہرہ ہوتا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اہ نور بلوچ اس سے محفوظ رہ سکیں مگر چہرے پر عمر کے اثرات کے خاتمے کے لیۓ ماہ نور بلوچ نے دو پروسیجر استعمال کیۓ ہیں جس کا استعمال عام افراد بھی کروا سکتےہیں
چہرے کی جلد کی تازگی اور خوبصورتی میں اضافے کے لیۓ ایک جانب تو ماہ نور بلوچ نے اسکن انجکشن کا استعمال کیا ہے اس کے علاوہ چہرے پر موجود جھریوں کو روکنے کے لیۓ انہوں نے فیس لفٹنگ بھی کروائی ہے تاکہ جلد کے ڈھلکنے کے اثرات کا خاتمہ کیاجاسکے ان کے یہ دونوں افعال پلاسٹک سرجری سے ہی ممکن ہو سکا ہے
ثروت گیلانی
اگرچہ ثروت گیلانی نے اس بات کو کبھی بھی قبول نہین کیا ہے کہ انہوں نے شو بز میں اپنی جگہ بنانے کے لیۓ پلاسٹک سرجری کی مدد لی ہے مگر ان کی ماضی کی تصاویر اور حالیہ دور کی تصاویر کا جب موازنہ کیا جاتا ہے تو یہ بات واضح طور پر نظر آتی ہے کہ ماضی کے مقابلے میں حالیہ نظر انے والی ثروت گیلانی ناک کو پتلا اور متناسب بنوا چکی ہیں
ان کا ستواں اور خوبصوت ناک ان کے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا دیتا ہے جو کہ پلاسٹک سرجری سے ہی ممکن ہو سکا ہے