Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Consult Online
      • All Online Doctors
      • Ask Doctor – Q/A Forum
      • Online Gynecologist
      • Online Urologist
      • Online Psychologist
      • Online Stomach Specialist
      • Online Psychiatrist
      • Online General Physician
      • Online Dermatologist
      • All Online Specialities
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    Marham
    Home»Eyesight Issues»رات میں اندھا پن ایک موروثی بیماری وجوہات و علامات جانیں
    Eyesight Issues

    رات میں اندھا پن ایک موروثی بیماری وجوہات و علامات جانیں

    Samra NasirBy Samra NasirJune 13, 20225 Mins Read
    رات میں اندھا پن
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • رات میں اندھا پن کیا ہے؟
    • کم یا مدھم روشنی میں آنکھ کیا محسوس کرتی ہے؟
    • رات میں اندھے پن کی علامات
    • رات میں اندھے پن کی وجوہات
    • رات میں اندھے پن کا علاج
    • رات میں اندھے پن سے بچاؤ کی تجاویز
    • مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    رات میں اندھا پن یا نائٹ بلائنڈنس ایک بنیادی بیماری کی علامت ہے جیسے ریٹنا کا مسئلہ،  اندھا پن آپ کو رات کے وقت یا کم روشنی میں صاف دیکھنے سے روکتا ہے۔ رات کا اندھا پن بذات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ آنکھوں کی موجودہ خرابی کا نتیجہ ہے۔اس کی بہت ساری وجوہات ہیں اورعلاج ان وجوہات پر منحصر ہے۔ اس بلاگ میں رات میں اندھے پن کی علامات، وجوہات اور علاج پربات کریں گے۔

    رات میں اندھا پن

    رات میں اندھا پن کیا ہے؟

    رات میں اندھا پن، جسے نیکٹالوپیا بھی کہا جاتا ہے، روشنی سے اندھیرے میں آنے پر فوری طور پرآنکھ کی دیکھنے میں ناکامی ہے اس بیماری میں ہلکی یا کم روشنی میں یا رات کو دیکھنے کی صلاحیت میں کمی ہوجاتی ہے۔ یہ بہت سی پیدائشی اور وراثتی ریٹنا کی بیماریوں کی وجہ سے یا وٹامن اے کی کمی کے نتیجے میں ہوتا ہے اور عام طور پر زندگی بھر رہتا ہے۔

    اپنی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی علامات کو نظر انداز نہ کریں اس بیماری کی علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہےتو ڈاکٹرسےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔    

    کم یا مدھم روشنی میں آنکھ کیا محسوس کرتی ہے؟

    عام حالات میں آپ کی آنکھیں مسلسل روشنی کو ایڈجسٹ کر رہی ہیں۔ جب آپ کم یا مدھم روشنی میں ہوں گے، تو جو آپ کی آنکھوں کے بیچ میں آئی بال ہیں بڑے ہو جائیں گےیا پھیل جائیں گے تاکہ زیادہ روشنی آپ کی آنکھ میں داخل ہو جائے۔ یہ روشنی پھر ریٹنا کے ذریعہ موصول ہوتی ہے –

    آپ کی آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود ٹشو جس میں راڈ اور کون خلیات ہوتے ہیں۔ کون خلیے رنگ دیکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ راڈ خلیے آپ کو اندھیرے میں دیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب وہ راڈ خلیے کسی بیماری، چوٹ، یا موروثی حالت کی وجہ سے اچھی طرح کام نہیں کر رہے ہیں، تو اندھیرے میں نظر آنے کی پریشانی ہوسکتی ہے۔

    رات میں اندھے پن کی علامات

    رات میں اندھا پن کی نشاندہی کرنے کے لیے اکیڈمی آف اوپتھلمولوجی تجویز کرتی ہے کہ لوگ درج ذیل حالات زندگی پر غور کریں۔  کم روشنی میں گھر میں گھومنا ، رات کو گاڑی چلانا ، مدھم روشنی میں چہروں کو پہچاننا ،  اندھیرے میں رہنے کے بعد روشنی والے کمرے میں ایڈجسٹ ہونا، روشنی میں رہنے کے بعد اندھیرے میں جانا۔

    رات میں اندھا پن ایسی بیماری ہے کہ اس کے ساتھ دوسری علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ ان علامات کی نوعیت بنیادی وجہ پر منحصر ہوگی لیکن یہ علامات اس طرح سے ہوسکتی ہیں۔ سر درد، آنکھ کا درد، متلی، قے، دھندلا پن، ، روشنی کی حساسیت، فاصلے پر دیکھنے میں دشواری۔

    رات میں اندھا پن

    رات میں اندھے پن کی وجوہات

    رات میں اندھا پن کی کئی عام وجوہات ہیں جیسے میوپیا قریب کی نضر کی کمزوری، گلوکوما کی دوائیں جو آئی بال کو تنگ کر کے کام کرتی ہیں، موتیا ، ذیابیطس، ریٹینائٹس پگمنٹوسا۔ وٹامن اے کی کمی، خاص طور پر ان افراد میں جنہوں نے آنتوں کی بائی پاس سرجری کروائی ہے ۔ یہ ایک جینیاتی بیماری بھی ہوسکتی ہے جو ایک یا زیادہ جینز کے صحیح طریقے سے کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ آنکھ میں موتیا کی صورت میں اس کی سرجری ہی اس کا علاج ہے اس سلسلے میں بہترین ماہرین سے رجوع کے لیے یہاں کلک کریں۔

    اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آپ کے رات میں اندھا پن کی بیماری کی وجہ کیا ہے، ایک ماہر امراض چشم آنکھوں کا مکمل معائنہ کرے گا اور بہت سی خصوصی تصاویر، ٹیسٹ کا آرڈر دے سکتا ہےرات میں اندھا پن کے علاج کے سلسلے میں  ماہر امراض چشم سے رابطہ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

    رات میں اندھے پن کا علاج

    رات میں اندھا پن کی بیماری کا علاج اس کی وجہ پر منحصر ہے۔ علاج اتنا ہی آسان ہو سکتا ہے جتنا کہ اپنے آپ کو عینک کا نیا نسخہ حاصل کرنا یا گلوکوما کی دوائیں تبدیل کرنا، یا اگر رات کا اندھا پن موتیا کی وجہ سے ہو تو اسے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر آپ کو ریٹنا کی بیماری ہے، تو علاج بیماری کی قسم پر منحصر ہوگا اور اس کے لیے ریٹنا کے ماہر سے اضافی مشاورت کی ضرورت ہوگی۔ اگر یہ جینیاتی بیماری ہے تو اس کا کوئی بھی علاج ممکن نہیں۔

    رات میں اندھا پن

    رات میں اندھے پن سے بچاؤ کی تجاویز

    آپ جینیاتی بیماریوں کو نہیں روک سکتے، لیکن آپ اپنے طرز زندگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ممکنہ طور پر رات میں اندھا پن کو روکنے کے لیے درج ذیل پر عمل کریں۔

    ایسی غذا کھائیں جن میں وٹامن اے ہو مثلا ، پتوں والی ہری سبزیاں اور پھل جیسے کیلے، پالک، بروکولی، نارنجی اور پیلی سبزیاں جیسے گاجر، شکرقندی، کدو ٹماٹر۔لال،  کالی مرچ۔ آم۔ مچھلی کا تیل۔ دودھ اورانڈے۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئےغذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلےاپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع فرمائیں۔

    آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ کروائیں۔ آنکھوں کے ماہر سے مسلسل ملیں تاکہ وہ جلد معلوم کر سکیں کہ آیا آپ کو اپنی آنکھوں میں کوئی مسئلہ ہے۔دھوپ کا چشمہ پہنیں،  دھوپ کے چشمے آپ کی آنکھوں کو دھوپ سے بچاتے ہیں۔ یو وی شعاعیں آپ کے موتیا اور گلوکوما کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ ورزش آپ کی آنکھوں کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ یہ آنکھوں کے دباؤ اور خون میں گلوکوز کی سطح کوبھی کم کر سکتی ہے۔

    مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    AndroidIOS

    Related

    causes and treatment of night blindness.urdu Eyesight issues and tips for prevention
    Samra Nasir

      میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

      Related Posts

      میپل شربت بمقابلہ شہد: صحت مند اور فٹ کون سا ہے؟

      June 26, 2022

      کیا کانٹیکٹ لینز کا استعمال بینائی پر اثر انداز ہوسکتا ہے؟

      June 26, 2022

      پھیپھڑوں میں پانی بھرجانے کی آخر علامات و جوہات کیا ہیں؟

      June 25, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.