آپ کا سمارٹ فون ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کو اپنی پہنچ سے دور رکھنا ٓپ کو گراں محسوس ہوتا ہے۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے آخری بار اس کی صفائی کا اہتمام کب کیا تھا؟ کیا یہ جراثیم اور وائرس کا گھر تو نہیں بن چکا؟ یہ اور ایسے ہی کئی سوالات ہمیں اپنے سمارٹ فونز سے دور تو نہیں کر سکتے لیکن ہم اس سلسلے میں کچھ اقدامات ضرور کر سکتے ہیں تا کہ سمارٹ فون رابطے اور تفریح کا ذریعہ رہے صحت کے لیے خطرہ نہ بنے۔
ٹیکسٹ نک سنڈروم
Text neck syndrome
ذیادہ وقت تک سر جھکا کر موبائل سکرین دیکھتے رہنے سے گردن کے پٹھے دباؤ اور کھچاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ صورتحال شدت اختیار کرنے پر کندھے، بازوؤں اور گردن کے درد کا باعث بن سکتی ہے۔ لگاتار ذیادہ دیر تک سمارٹ فون کے استعمال کے دوران ہر بیس منٹ بعد وقفہ لیں اور گردن کا کھچاؤ دور کرنے کی ورزش کریں۔ استعمال کے دوران آگے کی طرف ذیادہ نہ جھکیں اور دوران استعمال سمارٹ فون کو اونچا رکھنا بھی پٹھوں کے کھچاؤ میں کمی کر سکتا ہے۔
ذیابیطس اور دل کی بیماریاں
رات کو سونے سے پہلے سمارٹ فون کا استعمال عام ہے لیکن یہ صحت کے لیے مضر ہے کیونکہ اس سے آپ کی نیند پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نیند کی کمی ذیابیطس، دل کی بیماریوں، موٹاپے اور صحت کے دیگر مسائل کا باعث ہے۔
کینسر کا خطرہ
کیا سمارٹ فون کینسر یا ٹیومر کا باعث بن سکتے ہیں؟ اس بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں اور کوئی حتمی نتائج سامنے نہیں آئے لیکن احتیاطی طور پر آپ یہ کر سکتے ہیں کہ بات کرنے کے لیے سپیکر کا استعمال کریں اور رات کو فون خود سے دور رکھیں تا کہ آپ اس کی شعاؤں کا غیر ضروری سامنا کرنے سے بچے رہیں۔
Read Also: 9 Precautionary Measures for Your Back at Work
ٹریگر تھمب
Trigger thumb
سمارٹ فون کے مسلسل استعمال یا بہت ذیادہ ٹائپنگ کا نتیجہ ٹریگر تھمب کی صورت میں نکل سکتا ہے جس میں انگوٹھے کی بافتیں موٹی ہو جاتی ہیں اور آسانی سے حرکت نہیں کر سکتیں۔ سمارٹ فون کے استعمال میں کمی اس صورتحال میں بہتری لا سکتی ہے۔
تھمب آرتھرائٹس
Thumb arthritis
تھمب آرتھرائٹس انگوٹھے کے جوڑ میں درد اور سوزش کا نام ہے۔
اس بات پر ابھی تحقیق جاری ہے کہ کیا سمارٹ فون کا استعمال تھمب آرتھرائٹس کی وجہ ہو سکتا ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ تھمب آرتھرائٹس کا شکار افراد میں سمارٹ فون کا استعمال علامات کی شدت میں اضافہ ضرور کر سکتا ہے۔
طبی آلات اور سمارٹ فون
اگر آپ آلہ سماعت یا دل کی دھڑکن باقاعدہ رکھنے والا آلہ پیس میکر کا استعمال کرتے ہیں تو موبائل فون کی موجودگی اور اس کا استعمال ان آلات کی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔
موبائل فون سے نکلنے والی روشنی آنکھوں کو بہت جلد تھکا دیتی ہے اور آنکھیں دکھنے لگتی ہیں۔ اس روشنی کے منفی اثرات قرنیے پر بھی مرتب ہوتے ہیں اور نظر کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ارتکاز توجہ کے مسائل
موبائل فون کا استعمال تو سامنے بیٹھے انسان اور شروع کیے ہوئے کام سے لا تعلق کر ہی دیتا ہے لیکن تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ دوران گفتگو اگر آپ کا فون آپ کے سامنے صرف رکھا ہو تو استعمال نہ کرنے کے باوجود آپ سامنے بیٹھے انسان کو بھرپور توجہ نہیں دے پاتے۔
سوشل میڈیا اپ ڈیٹ اور نیا آنے والا ویڈیو یقیناً انتظار کر سکتا ہے۔ اپنے رشتے اور انسانی تعلقات سمارٹ فون کی نذر نہ ہونے دیجیے اور اس کو رکھ کر زندگی کی دیگر مصروفیات اور خوبصورتیوں کو بھر پور توجہ دیجیے۔ یہ نہ صرف آپ کی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ ہو سکتا ہے سمارٹ فون کو دی جانے والی توجہ کو اردگرد اور خاندان میں دینے سے زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوں۔
If you feel that you may be affected by a sleep disorder, be sure to contact with:
Best General Physician in Lahore
Best General Physician in Karachi
Best General Physician in Islamabad
Best General Physician in Faisalabad