عید الاضحیٰ قریب ہے اور ساتھ میں بارش بھی ہے اس موسم میں پہلے سے ہی گیسٹرو کے مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ اس کی وجہ ہمارے ملک میں مون سون کا بھی موسم ہے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی پہلے ہی مریضوں سے بھری پڑی ہے۔ او پی ڈیز ایس فل ہیں۔ اس صورت حال میں، اگر ہم گیسٹرو کی ایک اور ابھرتی ہوئی وبا کے ساتھ ہسپتال کی طرف بھاگتے ہیں، تو یہ پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔
اس خوشی کے موقعے کو بارش کے ساتھ انجوائے کرنے کے لیے گوشت کھانے میں احتیاط کریں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی آپ کو پیٹ کے بہت سے مسائل میں مبتلہ کرسکتی ہے۔ خدانخواستہ اگر آپ پیٹ کے کسی مسئلے کا شکار ہوتے ہیں تو آپ اس عید پہ گھر بیٹھے مرہم پہ مستند ڈاکٹر سے آن لائن کنسلٹیشن اس نمبر 03111222398 سے حاصل کرسکتے ہیں۔
۔1 کم پکا ہوا گوشت کھانا
یہ ایک عام سی بات ہے، وقت اور مہارت کی کمی کی وجہ سے لوگ عید الاضحی پر کم پکا ہوا گوشت کھاتے ہیں۔ جس گوشت یا پانی میں آپ کا کھانا تیار کیا جاتا ہے اس میں بہت سے جراثیم کی موجودگی کی وجہ سے یہ گیسٹرو اینٹرائٹس (معدہ کے انفیکشن) کا باعث بنتا ہے۔ کھانا اچھی طرح سے نہ پکنے کی صورت میں جراثیم زندہ رہتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ مناسب طریقے سے گوشت کو پکا کر کھائیں۔
۔2 صرف گوشت کھانا
صرف گوشت کھانا، اور سلاد، پھل، دال سے پرہیز کرنا آپ کے نظام انہضام میں تیزابیت کے شدید مسائل کا باعث بنتا ہے۔ یہ متلی، الٹی، سینے کی جلن اور دیگر کئی معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں پھلوں اور پانی کے علاوہ دیگر قدرتی مشروبات کا استعمال ضرور کریں۔
۔3 مصالہ دار کھانے کھانا
مصالہ دار کھانا کھانے سے معدے کی جلن اور تیزابیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ دہی اور کچی سبزیوں کے ساتھ گوشت کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ کسی بھی حالت میں بھی حفظان صحت کے مطابق ہونے چاہئیں۔ مون سون کے موسم کی وجہ سے گھر پر مکھیوں کا بہت زیادہ حملہ پہلے سے ہی ہوتا ہے اور عید کے دنوں میں یہ مکھیاں آسانی سے ہمارے کھانوں کو آلودہ کر سکتی ہیں۔ اس لیے ہر چیز کو ڈھانپ کے رکھیں اور استعمال سے پہلے لازمی دھوئیں۔
۔4 غیر صحت بخش کھانے
اپنا کھانا گھر پر تیار کرنے کی کوشش کریں۔ گوشت کو باہر کسی ریستوران میں لے جاکر نہ پکوائیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ پیٹ کے وبائی مرض میں یہ مناسب نہیں ہے اور دوسری طرف بارش کے موسم کی وجہ سے مکھیاں اور دیگر جراثیم مختلف طریقوں سے ہماری خوراک کو آلودہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنے کھانے کو حفظان صحت کے ماحول میں اپنے ہاتھوں سے تیار کرنے کی کوشش کریں۔
۔5 کم پکا ہوا اعضاء کا گوشت کھانا
ذبح شدہ جانور کے گوشت کے علاوہ لوگ اعضاء کا گوشت بھی کھانا پسند کرتے ہیں جیسے جگر، گردے، دل، زبان، دماغ، تلی وغیرہ۔ اگرچہ یہ اعضاء کا گوشت انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اگر اسے صحیح طریقے سے نہ پکایا جائے تو یہ انفیکشن کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ لہذا، ان اعضاء کو صحیح طریقے سے دھونے کی کوشش کریں اور انہیں تیز آگ پر پکائیں. کوشش کریں کہ انہیں زیادہ دیر تک فریزر میں نہ رکھیں۔
۔6 عید الاضحی کے دوران گیسٹرو سے بچنے کے لیے اقدامات
اس بارش کے موسم میں عید الاضحی کے دوران آپ کے گیسٹرو کی وجہ سے بیمار ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ گوشت کھاتے وقت آلودہ کھانے اور زیادہ کھانے سے پرہیز کریں۔ اسی طرح ان دنوں میں اپنے ڈائٹ پلان میں درج ذیل چیزوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔
۔1 ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے اسپغول کو پانی کے ساتھ لیں۔
۔2 ادرک کی چائے کسی بھی چکنائی والے کھانے کے بعد ضرور لیں۔
۔3 پکاتے وقت گوشت میں پورا مصالحہ ڈالیں۔
۔4 تلے ہوئے گوشت کی بجائے سینکا ہوا، ابلا ہوا، بار بی کیو گوشت کھائیں۔
۔5 نمک کی زیادہ مقدار سے پرہیز کریں۔
۔6 سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔
۔7 لیمونیڈ ضرور استعمال کریں۔
۔8 کھانے کے ساتھ دہی اور کچی سبزیاں لیں۔
۔9 پھل کھائیں۔
بارش کے موسم میں صحت مند اور متوازن مقدار میں کھائیں۔ یہ سب آپ کی صحت کے لیے سب سے اہم چیزیں ہیں۔
اس عید کے دوران ایس او پیز کو ذہن میں رکھیں اور بیمار ہونے کے ممکنہ ذرائع سے پرہیز کریں۔ تاکہ آپ عید کے دنوں میں ہسپتال کے ایمرجنسی دوروں سے بچ سکیں۔