خالی معدے ہمیں کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور کن چیزوں کا نہیں یہ اکثر ہمارے ذہن میں آتا ہے۔ صبح کے وقت ہمارا معدہ خالی ہوتا ہے اور آپ سب جانتے ہیں کہ ایک صبح کا ناشتہ ہماری صحت کے لئے کتنا معنی رکھتا ہے۔ ہماری اچھی صحت کا انحصار صبح کے ناشتے پر ہوتا ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں اور کون سے وٹامنز لیتے ہیں۔
ایک کہاوت ہے کہ صبح کا ناشتہ بادشاہوں کی طرح کریں رات کا کھانا فقیروں کی طرح کھائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹھنے کے فورا بعد ہی ہمیں بھاری کھانا نہیں کھانا چاہیئے۔ ہمیں ہمیشہ دن کی شروعات ہلکے ناشتے سے کرنی چاہیئے۔ اس کے بعد ہمیں ناشتہ کرنا چاہیئے۔ یہ ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ ہمیں خالی معدے کے ساتھ کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے کن کا نہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
۔ 1 خالی معدے میں کن غذاؤں کا استعمال کریں
ہمیں اپنی صحت کو برقرار رکھنے اور توانا رکھنے کے لئےخالی معدے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 خالی معدے گرم پانی اور شہد کا استعمال
شہد میں معدنیات، منزلز، وٹامنز، فلاونائڈز اور ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں ۔جو ہماری آنتوں کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ خالی پیٹ یہ پانی ہمارے جسم سے ٹاکسن کو نکال دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے جسم کو دن بھر کی سرگرمیاں سر انجام دینے کے لئے طاقت بھی مل جائے گی اور دن کا آغاز اس کے ساتھ کرنے سے دن بھر تھکاوٹ بھی محسوس نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ پانی وزن میں کمی لاکر بھی ہماری صحت کو برقرار رکھتا ہے۔
۔ 2 خالی معدے بھیگے ہوئے بادام کا استعمال
بادام میگنیشیم، وٹامن ای، پروٹین، فائبر، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ کا بھرپور ذریعہ ہیں اور یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں، کیونکہ بادام یاداشت کو بڑھانے اوردماغی صحت کو قائم رکھنے میں ہماری بہت مدد کرتا ہے۔ اگر ہم بادام کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں تو ہم اس کے فائدے سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اس لئے ہمیں ہمیشہ بادام رات کو بھگو دینے چاہیئے اور اگلی صبح ان کا استعمال کرنا چاہیئے۔
اس طریقے سے ہم بادام کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں اس کی غذائیت اور صحت مند فوائد حاصل ہوں گے۔ ہمیں ناشتہ سے 1 گھنٹہ قبل ان کا استعمال کرنا چاہیئے یہ ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔
۔ 3 خالی معدے کشمش کا استعمال
خشک پھل میں پوٹاشیم، کیلشیم اور آئرن کی اعلی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر ہم بادام کی طرح کشمش کو بھی رات کو پانی میں بھگو دیں تو اس کی غذائیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے آپ کا جسم نقصان دہ اثرات سے محفوط رہتا ہے۔ یہ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمیں طاقت فراہم کرتے ہیں، تاکہ ہم دن بھر اچھے طریقے سے تمام سرگرمیاں سرانجام دے سکیں۔
یہ قدرتی شکر سے بھرپور ہوتے ہیں اور میٹھی خواہشوں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ہماری بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔
۔ 4 خالی معدے پپیتا کا استعمال
خالی معدے پپیتا کا استعمال ہمیں صحت بخش فوائد فراہم کرتا ہے۔ یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔ یہ ہماری آنتوں سے زہریلا مادہ نکال دیتا ہے اور ہمارے پیٹ کو ٹاکسنز سے پاک کرتا ہے۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔ ہمیں ناشتہ سے پہلے اس کا استعمال صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے۔
۔ 5 خالی معدے تربوز کا استعمال
تمام پھل پانی سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ اسی طرح تربوز بھی پانی سے بھرا اور الیکڑولائیٹس سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ کیلوری سے پاک ہوتا ہے۔ ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس کو خالی معدے استعمال کرنے سے ہمیں صحت مند اور چمکدار جلد بھی حاصل ہوتی ہے۔ تربوز میں لائکو پین کی اعلی سطح موجود ہوتی ہے جو دل اور آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہوتی ہے۔
۔ 6 خالی معدے شیا بیج کا استعمال
شیا بیج میں اینٹی آکسیڈنٹس، پروٹین ، فائبر، کیلشیم اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ اگر ہم ان کو رات بھر بھگو کر اگلی صبح استعمال کریں تو یہ ہمیں بھرپور غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ یہ وزن میں کمی لانے کا باعث بھی بنتے ہیں۔ یہ ہاضمے کے لئے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال بھی خالی معدے کرنا چاہیئے۔
۔ 7 خالی معدے دلیہ کا استعمال
خالی معدے دلیہ کا استعمال بھی ہمیں صحت کے متعلق بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے کیونکہ ان میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں غذائیت بھرپور ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں صحت مند رہنے کے لئے صبح ناشتے میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
۔ 8 خالی معدے کجھور کا استعمال
یہ توانائی سے بھرپور ہوتی ہے، اگر ہم اپنے دن کا آغاز کجھور سے کرتے ہیں تو ہم دن بھر بغیر تھکے کام کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جو قبض کی بیماری کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم ہمارے معدے کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت اچھا ہے۔ اس لئے توانائی حاصل کرنے کے لئے اپنے دن کا آغاز دلیہ سے کریں اور اپنے آپ کو صحت مند اور توانا رکھیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|