گیسٹرک ایک عام بیماری ہے یہ پیٹ کی آنتوں کی سوزش ہوتی ہے۔ ایسی سوزش اکثر جراثیم کے ساتھ انفیکشن کا سبب بنتی ہے جو زیادہ تر معدے کے السر یا پیٹ کے درد کا سبب بنتی ہے۔ درد سے نجات دلانے والی دواؤں کا باقاعدگی سے استعمال بھی اس بیماری کا سبب بنتا ہے۔ بہت زیادہ فزی مشروبات بھی اس بیماری کی وجہ ہوسکتی ہیں۔
۔1 عید الاضحٰی پہ کونسے کھانے گیسٹرک کے مسائل پیدا کرتے ہیں؟
عید الاضحٰی میں سب مزے دار کھانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ کباب، مٹن چوپس، بیف سٹیکس، مٹن قورمہ، بیف پلاؤ اور ملائی تکہ کا مزہ کون نہیں لینا چاہتا؟ عید قریب ہے اور بہت زیادہ ان مرغن کھانوں سے معدے میں سوجن، بدہضمی، قے گیسٹرک وغیرہ ہوسکتی ہے۔
اس عید پہ مرہم چاہتا ہے کہ آپ اپنے کھانے سے بھرپور لطف اندوز ہوں لیکن بیمار ہوئے بغیر۔ مرہم ہمیشہ آپ کی صحت اور بہبود کے بارے میں سوچتا رہتا ہے لہذا اس عید پر ہم آپ کے نظام ہضم کو فٹ اور صحت مند رکھنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ جن کو گیسٹرک کا مسئلہ ہے وہ اس کا علاج کرنے اور اپنی علامات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت سے طریقے آزماتے ہیں۔ بعض اوقات اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بک کروانا چاہیئے تاکہ بروقت علاج ممکن ہوسکے۔اگر کسی بھی قسم کی کوئی پیٹ کی تکلیف ہورہی ہے تو ابھی مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں یا پھر 03111222398 پہ کال کریں۔ گھریلو علاج کے ساتھ بھی اس بیماری کے علاج کے طریقے آزماسکتے ہیں۔
۔2 گیسٹرک ہونے کی صورت میں کرنے والے اقدامات
گھریلو علاج کے ساتھ بھی اس بیماری کے علاج کے طریقے آزماسکتے ہیں۔
۔1 گیسٹرک کو دور کرنے کے لیے ہائیڈریٹ رہیں
آپ کے پیٹ کے نظام کو بہتر کرنے اور صحت مند رکھنے کے لئے پانی بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر جب آپ اضافی گوشت کھاتے ہیں تو آپ کا پیٹ گرم ہو جاتا ہے، لہذا پانی جسم سے فضلہ کو ڈیٹکسیفائی کرتا ہے۔ اس لیے پانی یا تازہ پھلوں کا جوس آپ کے جسم سے باقاعدگی سے زہریلے مادوں کو باہر نکال دیتا ہے جس سے آپ تھوڑا ہلکا محسوس کرتے ہیں۔
۔2 دہی کا استعمال کریں
دہی پروبائیوٹکس سے بھرا ہوا ہوتا ہے ہمارے جسم میں جو صحت مند بیکٹیریا ہیں وہ ناقص غذا کے اثرات سے لڑ کر جسم کو صحت مند رکھتے ہیں۔ دہی ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جو گوشت میں موجود بیکٹیریا سے لڑ سکتا ہے۔ اپنے ہاضمہ کی نالی کو ٹھنڈا اور بیماری سے پاک رکھنے کے لئے، گوشت کے ایک حصے کے ساتھ رائتہ (پودینہ کے ساتھ) ضرور شامل کریں۔
۔3 لیموں کا پانی استعمال کریں
لیموں گیسٹرک سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک اور اہم علاج ہے۔ اگر آپ روزانہ کافی مقدار میں لیموں پانی پیتے ہیں تو گیس کے تمام مسائل لیموں کے پانی سے حل ہوسکتے ہیں۔
۔4 ادرک کا استعمال کریں
آپ نے پیٹ کے مسائل اور خاص طور پر گیس کے مسائل کے لئے ادرک کے فوائد سنے ہوں گے۔ کچے ادرک کو چبانا یا ادرک کے عرق کا استعمال آپ کو گیسٹرک سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے۔ جہاں تک ادرک کے عرق کا تعلق ہے تو اسے نیم گرم پانی میں مکس کریں اور استعمال کریں۔
۔5 ناریل کا پانی استعمال کریں
آپ کے پیٹ کو سکون دینے اور ٹھنڈا کرنے کے لئے، ناریل کا پانی بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ ناریل کے پانی کے استعمال سے پیٹ کی بہت سی بیماریوں اور زہریلے مادوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ بدہضمی، بھوک میں کمی اور جلن جیسے مسائل کا خاتمہ کرسکتا ہے۔جس کی آپ ناریل کے پانی کے استعمال سے توقع کرسکتے ہیں۔ تازہ اور قدرتی ناریل کے پانی کو ہمیشہ ترجیح دیں۔
۔6 ایلو ویرا کا رس استعمال کریں
پیٹ کے مسائل کا ایلوویرا سے بہترین علاج کیا ہوسکتا ہے؟ ایلو ویرا، اپنی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کے ساتھ گیسٹرک کی وجہ سے ہونے والی تکلیف اور جلن کے احساس کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایلو کے کچھ تازہ پتوں سے ایلو جوس نکالیں اور انفیکشن سے نجات کے لئے باقاعدگی سے تھوڑی مقدار میں پئیں۔
۔7 فائبر کا استعمال کریں
مصالحے دار کھانے کی وجہ سے اپنے آپ کو تیزابیت سے بچانے کے لئے، اپنے کھانے میں فائبر کو شامل کریں۔ یہ گیسٹرک کا سبب بنتے ہیں۔یہ کھانے کو بہتر طور پر ہضم کرنے میں مدد کرے گا اور آپ کے پیٹ کو سکون دے گا۔ بیف سٹیک کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور سلاد یعنی کھیرے، ٹماٹر اور آئس برگ کے ساتھ اپنی پلیٹر لوڈ کریں۔
۔8 ورزش ضرور کریں
صحت کے لیے ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے لئے عام طور پر صحت مند رہنا اور فٹ رہنا انتہائی اہم ہے۔ ورزش ہمارے جسم کے وزن کو برقرار رکھتی ہے جو بالآخر ہمارے نظام ہضم کے لئے بہترین ہے۔ آپ کو گیسٹرک سے بھی دور رکھے گی، لہذا عید سے مزے دار کھانے سے لطف اندوز ہوں لیکن تھوڑی ورزش کے لئے کچھ منٹ باہر نکلنا نہ بھولیں۔
۔9 وقت پر کھانا کھائیں
یقین کریں اگر آپ وقت پر کھانا نہ کھانا کھائیں تو آپ کے جسم کے لئے یہ بے سکونی کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ جب کھانے کا دل کرتا ہے تو یہ ہمارے ہاضمے کی نالی کو قابو میں رکھتا ہے جس سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔ آپ اپنے کھانے کو وقت سے کھا کے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، یعنی رات 8 بجے سے پہلے آپ کو اپنے رات کا کھانا کھا لینا چاہیئے۔
گیسٹرک ایک شدید حالت بھی ہوسکتی ہے اور زیادہ سنگین طبی حالات بھی پیدا کرسکتی ہے۔ گھر میں پہلے آپ اس کی علامات کے علاج کے لئے اقدامات ضرور کریں، اور اگر علامات گھر کے علاج کے ساتھ دور نہیں ہوتی ہیں تو طبی مشورے کے لیے فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا یقینی بنائیں۔